چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو بیجنگ فرینڈشپ ہوٹل میں روسی صدر ویلادیمیر پوٹن سےملاقات کی ۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چھبیس تاریخ کو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ اور چین کی حکومت کو کامیاب فورم کے انعقاد پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے دی بیلٹ اینڈ روڈ خواب سے حقیقت میں تبدیل ہورہاہے اس کے شراکت داروں اور دوستوں کا یہ اجتماع اس کے فوائد سمیٹنے اور ایجنڈا بنانے کیلئےایک مفید پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔ جغرافیائی غیر یقینی ،بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور تجارت کو درپیش مشکلات کے دور میں دی بیلٹ اینڈ روڈ، تعاون، شراکت داری اور رابطہ کاری کیلئے ایک ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین کا کھلے پن کو وسعت دینے کا اقدام چین کی اصلاحات و ترقی کے مطابق خود کیا جانے والا انتخاب ہے۔
چھبیس اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ دستخط شدہ کثیرالجہت اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میکرو پالیسی کے حوالے سے چین دوسرے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گا اور عالمی معیشت کی پائیدار ، مضبوط ،متوازن اور مشترکہ ترقی کے لیے کوشش کرے گا۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین محصولات کو مزید کم کرے گا۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمی اثاثہ جات کے تحفظ پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے، چین کاروباری ماحول کو بہتر سے بہتر بنائے گا۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھبیس تاریخ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین مستقبل میں منفی فہرست کو بڑے پیمانے پر کم کرے گا تاکہ جدید سروس پر مشتمل صنعت، مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبوں میں کھلے پن کو وسعت دی جائے اور زیادہ شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کی شیئر ہولڈنگ اور واحد ملکیت رکھنے کی اجازت دی جائے۔
دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق دوسرے عالمی تعاون فورم میں چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ مزید اعلی سطح کے کھلےپن کی ترقی کے لیے چین نظام اور بنیادی ڈھانچے کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنائے گا اور اصلاحات اورکھلےپن کے حوالے سے سلسلہ وار اقدامات اختیار کرے گا۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے جمعے کے روز بیجنگ میں کہا کہ غیرمتوازن ترقی دنیا بھر میں سب سے بڑا عدم توازن ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے چھبیس اپریل کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے متعلق عالمی تعاون فورم میں کہا کہ چین مزید ممالک کے ساتھ اعلی معیار کے حامل آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کرے گا۔
چھبیس اپریل کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں انٹرکنکشن کلیدی اہمیت کاحامل ہے۔