پاکستان

کوئٹہ ، سبزی منڈی میں دھماکہ، 16 افراد شہید، 30 زخمی، صدر اوروزیراعظم کا اظہار مذمت

​پاکستان کے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع فروٹ مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک ایف سی اہلکار سمیت 16 افراد جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،پاکستانی وزیراعظم نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوںکو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

16:07:51 12-04-2019

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ جہ چھی کی برطانوی شہزادے اور پاکستانی سیکرٹری خارجہ سےملاقات 

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے مرکزی دفتر برائے خارجہ امور  کے ڈائریکٹر  یانگ جہ چھی نے دس اپریل  کو بیجنگ میں  برطانیہ کے  پرنس اینڈریو البرٹ کرسچیئن ایڈورڈ اور پاکستانی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کےساتھ  الگ الگ ملاقات کی. 

14:33:04 11-04-2019

کشمیر کے متنازعہ علاقے پربھارت کے ساتھ امن خطے کے وسیع ترمفاد میں ہوگا، پاکستانی وزیر اعظم

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کشمیر کے متنازعہ علاقے پربھارت کے ساتھ امن خطے کے وسیع ترمفاد میں ہوگا۔بی بی سی کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسایہ ممالک صرف مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات دورکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگربھارت نے پاکستان پردوبارہ حملہ کیاتوہمارے پاس

18:58:59 10-04-2019

بلاول بھٹو زرداری نے 330 میگاواٹ کے 2 تھرکول پاورپلانٹس کا افتتاح کردیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تھر میں 330 میگاواٹ کے 2 تھر کول پاور پلانٹس کا افتتاح کردیا ،ابتدائی طور پر دونوں پلانٹ سے 100، 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ بدھ کو

18:58:12 10-04-2019

پاکستانی سی ون تھرٹی طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کرایران پہنچ گیا،دوسرا طیارہ کل روانہ ہوگا

پاکستانی  سی ون تھرٹی   طیارہ سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لے کر ایران کے شہراحواض پہنچ گیا، امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے ،  سامان میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہیں، مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ  کل جمعرات کو

18:56:02 10-04-2019

وزیراعظم عمران خان نے پاک ترکی سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک کے تفصیلی لائحہ عمل کی منظوری دیدی

​پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پاک ترکی سٹریٹجک اکنامک فریم ورک کے تفصیلی لائحہ عمل کی منظوری دیدی۔

18:38:57 09-04-2019

پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین سے استفادہ کرے گا:صدر عارف علوی

پانچ اپریل کو پاکستانی صدر عارف علوی نے اسلام آبا میں ہوا وے کمپنی کے زیر اہتمام انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے  تیسرے مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس شعبے میں چین جدید ٹیکنالوجی کا حامل ہے ۔

17:05:57 06-04-2019

سی پیک کے تناظر میں گوادر اور ارومچی میں یونیورسٹی کے کیمپس قائم کئے گئے ہیں،صدر مملکت

​صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی عملی زندگی میں معاشرے کی ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

16:25:34 05-04-2019

خطے میں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا، فواد چوہدری

پاکستانی   وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خطے میں موجود تنازعات نے سیاحت کو نقصان پہنچایا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، نئی حکومت کے آنے سے عالمی سطح پرپاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا، پاکستان اب پوری دنیا کے لیے کھل چکا ہے۔

17:08:26 03-04-2019

پاکستانی وزیراعظم کا پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستانی   وزیراعظم عمران خان نے پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ،وزیراعظم کی زیر قیادت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، کونسل مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی، یوتھ کونسل وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پالیسی سازی، بے روزگاری، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔ تفصیلات کے  مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو پالیسی سازی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت یوتھ کونسل بنائی جائے گی، وزیراعظم عمران خان یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف ہوں گے جب کہ یوتھ کونسل مختلف شعبوں کے 22 ارکان پرمشتمل ہوگی۔یوتھ کونسل میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا، یوتھ کونسل وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں پالیسی سازی، بے روزگاری، تعلیم صحت اور دیگر شعبوں میں تجاویز دے گی۔

17:07:31 03-04-2019

پاک بھارت جنگ کی صورت میں پوراجنوبی ایشیاء تباہ ہوگا،چینی نائب سفیر

پاکستان میں   چین کے نائب سفیر   چاو   لی جیانگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، سی پیک پرآصف زرداری اورنوازشریف دورمیں کام ہوتارہا، منصوبے پرتمام سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے ہے،ملتان سکھرموٹروے اگست کی بجائے جولائی میں مکمل ہوگی،حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہوگی،پہلااقتصادی زون تعمیرکے  آخری مرحلے میں ہے،صوبائی حکومتوں سے ذمہ داریاں جلدپوری کرنے کی توقع ہے،پاک بھارت جنگ کی صورت میں پوراجنوبی ایشیاتباہ ہوگا۔سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی نائب سفیر نے مذکورہ باتیں کیں ۔

19:36:16 02-04-2019

گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب

چین - پاک اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کے شہر گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے  کی تعمیر  کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب انتیس مارچ کو  گوادر میں منعقد ہوئی ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان میں چین کے سفیر یاو جیئن نے اس تقریب میں شرکت کی ۔

15:59:28 30-03-2019
HomePrev...17181920212223...NextEndTotal 91 pages