پاکستان

پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد

 پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتی  میکانزم کا پہلا اجلاس انیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔یہ اجلاس چینی کمیونیسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے زیر اہتمام منعقعد ہوا ۔پاکستان  تحریک انصاف ،مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت نو جماعتوں کے نمائندوں اور متعلقہ چینی  اداروں کے نمائندوں نے  اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں "دی بیلٹ اینڈ  روڈ  انیشیٹیو"   کی حمایت کے لئے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی سیاسی جماعتی میکانزم کے پہلے اجلاس کے ببیجنگ اعلامیے کی منظوری دی گئی.  

10:57:43 20-03-2019

پاکستانی وزیرخارجہ کا چینی اہل دانش سے خطاب

​پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاٹھارہ تاریخ کو بیجنگ میں چینی دانشوروں اور محققین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

18:07:48 19-03-2019

چین امید کرتا ہے کہ بھارت اور پاکستان بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کریں گے

 چین-پاکستان کےوزرائے خارجہ کا پہلا اسٹریٹجک اجلاس انیس مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے. چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور  پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اس بات چیت کی مشترکہ صدارت کریں گے  .

14:09:14 19-03-2019

چینی فضائیہ کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے

چینی فضائیہ کی ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے جو یوم پاکستان کے موقع پر فضائی مظاہرہ کرے گی۔

18:53:51 16-03-2019

پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی مسجد میں فائرنگ کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشت گرد حملے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نقصانات کے جائزہ کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

17:27:08 15-03-2019

پاکستان اور بھارت کے درمیان سکھوں کے مقدس مقامات کی زیارت کیلئے سرحدی راہداری کے قیام پر بات چیت

پاکستان اور بھارت نے چودہ تاریخ کو اٹاری واہگہ سرحد کے بھارتی حدود میں سکھوں کے مقدس مقامات کے زیارت کو زیادہ آسان بنانے کیلئے  سرحدی راہداری کے قیام  پر  بات چیت کی۔  دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد یہ پہلی بات چیت ہے ۔

11:59:43 15-03-2019

پاکستان کے صنعتی و کاروباری اداروں کو چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں حصہ لینے کی تر غیب

پاکستان کے وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے تیرہ تاریخ کو اسلام آباد میں کہا کہ پاکستانی حکومت چین پاک اقتصادی راہداری کے حوالے سے ایک تجارتی فورم قائم کرے گی تاکہ  چین پاک اقتصادی راہ داری کی تعمیر میں پاکستانی صنعتی و تجارتی اداروں کی بھر پور انداز میں شرکت کو فروغ دیا جا سکے ۔

16:35:18 14-03-2019

یوم پاکستان پریڈ میں چین کے جے ٹین طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، ترجمان پاک فوج کا ٹویٹ

بدھ کو پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 23مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پریڈ کے مہمان خصوصی  ہونگے۔  آذربائیجان کے وزیر دفاع ' بحرین کے آرمی چیف اور عمان کے اعلیٰ حکام بھی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر آذربائیجان' بحرین' چین' سعودی عرب' سری لنکا اور ترکی کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شرکت کرینگے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن  پاکستان زندہ باد ہوگا۔ اس  موقع پر آئی ایس پی آر کی طرف سے  پاکستان کی تینوں مسلح افواج پر مبنی گیت بھی جاری کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ میں  آذربائیجان' بحرین ' سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپر شرکت کریں گے جبکہ ترکی کے ایف سولہ اور چین کے جے ٹین طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

17:34:42 13-03-2019

پاکستان میں چینی سفیر نے چین-پاک دوستی میں تھنک ٹینک کے کردار پر زور دیا

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے سات تاریخ کو اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کی اور چین-پاک دوستی میں تھنک ٹینک کے کردار پر روشنی ڈالی۔

11:14:33 08-03-2019

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

​چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ نے چھ مارچ کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران چینی نائب وزیرخارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ  سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں چینی نائب وزیرخارجہ اور پاکستانی اعلی حکام نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال اور اس سے متعلقہ امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

11:19:03 07-03-2019

چین کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کی بہتری کا خیرمقدم

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے چھ تاریخ کو رسمی کانفرنس میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت نیک خوہشات کا اظہار جاری رکھتے ہوئے بات چیت کے ذریعے تنازعات سے اچھی طرح نمٹیں گے اور باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔

10:28:25 07-03-2019

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ کی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ سے ملاقات

​پانچ تاریخ کو پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی۔

11:02:48 06-03-2019
HomePrev...20212223242526...NextEndTotal 91 pages