پاکستان

​پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات ضروری ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

​پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن افغانستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔

18:44:07 30-04-2019

ناران کو 4 ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا

​23 کلو میٹر طویل ناران روڈ کی بحالی میں 10 بڑے اور 18 چھوٹے گلیشیئرز کو کاٹ کر راستہ بنایا گیا ہے، ملک بھر سے سیاح ناران پہنچنا شروع

18:43:18 30-04-2019

پاکستان میں چین کی کار فیکٹری کا آغاز

چین کی کار کمپنی پروٹون آٹوموبائل اور پاکستان  کے اجہہ آٹوموبائل گروپ کے درمیان حال  ہی میں پیداوار کی لائسنس اور سمجھوتے کے تبادلے کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر بن محمد بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔ سمجھوتے کے تحت  پروٹون آٹوموبائل کراچی میں گاڑیوں کی تیاری کا کارخانہ قائم  کرے گا ۔ یہ چین ، پاکستان اور ملائشیا کے درمیان دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت  سہ فریقی تعاون  کی ایک مثال ہو گا ۔ 

10:57:30 30-04-2019

چین اور پاکستان نے انسان بردار خلائی تعاون کےفریم ورک معاہدے پر دستخط کئے

27 اپریل کوچائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر ہاؤ چھون اور پاکستان خلائی اور اپر ماحول ریسرچ کمیشن کے چیئرمین عامر ندیم نے بیجنگ میں مذاکرات کئے  اور مینڈ اسپیس فلائٹ سرگرمیوں کے حوالےسے تعاون کے  ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

11:04:59 29-04-2019

ایک پٹی ایک شاہراہ دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم نے خوشحال دنیا کی تعمیر میں اشتراک کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیاہے،پاکستانی ماہرین

"ایک پٹی ایک شاہراہ " انیشیٹو  عمل میں آنےکے ساتھ ساتھ  چین-پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم انجن بن گئی ہے. چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے پوٹینشل بلڈنگ سینٹر کےڈپٹی ڈائریکٹر یاسر مسعودنے حال ہی میں  ایک انٹرویو میں کہا کہ "ایک پٹی ایک شاہراہ " انیشیٹو کے عمل میں آنے کے چھ سالوں کے دوران پاکستان کی معیشت میں بڑی  تبدیلیاں آئی ہیں اور حال ہی میں بیجنگ میں منعقدہ "ایک پٹی ایک شاہراہ  دوسرے بین الاقوامی تعاون فورم  نے خوشحال  دنیا کی تعمیر  میں اشتراک کیلئے  پلیٹ فارم مہیا کیاہے

11:03:19 29-04-2019

چینی صدر شی جن پھنگ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے اٹھائیس اپریل کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

16:00:36 28-04-2019

چین کے نائب صدر مملکت کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات

چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھِی شان نے ستائیس اپریل کو  بیجنگ میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی.

15:01:34 28-04-2019

پاکستانی وزیراعظم کی ورلڈبینک کی سی ای او سے ملاقات، عمران خان نے پاکستان کی نئی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کی

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیواسے ملاقات کرکے پاکستان کے اقتصادی معاملات اور نئی معاشی پالیسیوں  سے آگاہ کیا، پاکستان کوورلڈبینک سے 6 سے 8 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے ورلڈبینک کی سی ای او کرسٹالینا جیورجیو اسے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ بینک کے معاشی پروگرام پر بات چیت کی گئی اور وزیراعظم نے پاکستان کے اقتصادی معاملات سے بھی آگاہ کیا۔ 

19:34:51 26-04-2019

سی پیک کی تعمیر میں کام کرنے والے تین پاکستانیوں کی کہانیاں

پشاور سے کراچی  موٹر وے   کا ایک  حصہ سکر  ملتان  موٹر وے (PKM )کی تعمیر چین پاک اقتصادی راہداری کا سب سے بڑا نقل و حمل کا منصوبہ ہے ۔اس کی تکمیل  رواں سال جون میں متوقع ہے ۔

19:26:59 26-04-2019

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب میں سو بیلین درخت لگانے، سیاحتی کوریڈور، غربت مکاو فنڈ،اور انسداد بد عنوانی کارپوریشن قائم کرنے کی تجاویز

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چھبیس تاریخ کو دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ اور چین کی حکومت کو  کامیاب فورم کے انعقاد پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے  دی بیلٹ اینڈ روڈ  خواب سے حقیقت میں تبدیل ہورہاہے اس کے شراکت داروں اور دوستوں کا یہ اجتماع اس کے فوائد سمیٹنے اور ایجنڈا بنانے کیلئےایک مفید پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔ جغرافیائی غیر یقینی ،بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور تجارت کو درپیش مشکلات کے دور میں دی بیلٹ اینڈ روڈ، تعاون، شراکت داری اور رابطہ کاری کیلئے ایک ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

16:50:59 26-04-2019

پاکستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مضبوط حامی ہے۔ عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے  دی بیلٹ اینڈ روڈ  بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم میں شرکت کے لیے  بیجنگ روانگی سے قبل اسلام آباد میں چینی ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان دی بیلٹ اینڈ  روڈ  کا مضبوط حامی ہے۔

10:31:28 26-04-2019

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کنیکٹیوٹی پالیسی کے موضوعی اجلاس سے خطاب

پاکستانی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ فی الحال 22 پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ  سے عملدرآمد  ہو رہا ہے ،  تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ علاقائی اور سماجی عدم مساوات کو کم کرنے اور خطے میں امن اور خوشحالی لانے کا سبب بنے گا ،وزیراعظم کے ویژن کے تحت پاکستان فعال طور پر بی آر آئی انیشی ایٹو میں شامل ہے ،سی پیک  صحیح سمت میں ترقی کر رہا ہے ۔

19:53:55 25-04-2019
HomePrev...14151617181920...NextEndTotal 91 pages