پاکستان

چین امن و ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ ہے' پاکستان میں تعینات چینی سفیر

اسلام آباد (آئی این پی)  پاکستان میں تعینات چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین امن و ترقی کے لئے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ  ہے' تمام  ہمسائیوں اور شراکت داروں کے تعاون سے افغان مسئلہ کا حل چاہتے ہیں'۔

19:24:18 12-11-2018

غربت کے خاتمے کے لیے چین دنیا کے لیے مثالی اور قابل تقلید ملک ہے ، پاکستانی وزیر اعظم

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کے روز لاہور میں ایک شیلٹر ہوم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے کےلیے چین دنیا کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے ۔

16:12:14 11-11-2018

قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب سربراہ کا دورہ پاکستان

 پاکستانی قومی اسمبلی کی دعوت پر چین کے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب سربراہ جانگ چھون شیان کی سربراہی میں چین کے ایک وفد نے آٹھ سے نو تاریخ تک پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستانی سینٹ کےرہنما سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

13:17:00 10-11-2018

پاکستانی وزیراعظم کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم کے دورہ چین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کی دعوت پر دورہ کیا، دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

18:19:36 08-11-2018

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہندوبرادری کودیوالی کی مبارکباد

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی  وزیراعظم عمران خان ہندو برادری کو  مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ   تمام ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہندو برادری اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار دیوالی منا ئی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تمام ہندو برادری کو دیوالی مبارک ہو۔

19:02:14 07-11-2018

پاکستان،امریکہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنے پر متفق

اسلام  آباد (آئی این پی )پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے اپنے دوطرفہ تعلقات میں بہتری پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ  ایلس ویز کے حالیہ دورے کے دوران فریقین کے درمیان ہونے والی بات چیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگرچہ افغانستان اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے تاہم پاکستان اور امریکہ کی توجہ بتدریج تعلقات کو دو طرفہ پہلووں پر دوبارہ استوار کرنے پر مرکوز ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پانی کے مسئلے پر مثبت کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان اور چین کی اعلی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے پاکستان کو چین کے لئے اپنی برآمدات دگنا کرنے میں مدد ملے گی۔

19:00:25 07-11-2018

جنووبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کا عزم و ارادہ خوش آئند ہے، ایلس ویلز

اسلام آباد (آئی این پی ) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب و وسط ایشیائی امور ایلس ویلز نے  کہا ہے کہ  جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان کا عزم و ارادہ خوش آئند ہے۔ بدھ کو پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ نے اسلام اباد کا دورہ کیا، دورے کا مقصد جنیوا میں منعقد ہونے والی افغانستان کانفرنس کے انتظامات اور افغان امن عمل کی پیشرفت کے لئے کی جانے والی مشترکہ کوششوں سمیت باہمی ایجنڈے پر موجود کلیدی امور کا جائزہ لینا تھا۔ سفیر ویلز نے وزیر خزانہ اسد عمر ، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام اورڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نعمان زکریا سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر ویلز نے وزرائے خارجہ پومپیو اور شاہ محمود قریشی کے نصب العین کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد پر مبنی باہمی مفاد کے تعلقات قائم کئے جائیں گے۔امریکی پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب و وسط ایشیائی امور، ایلس ویلزنے جنوبی ایشیا میں سلامتی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے تمام فریقوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کے عزم و ارادے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

18:59:22 07-11-2018

​پاکستان اورچین آہنی بھائی ہیں، ملکر بلند ترین پہاڑ سرکریں گے،وزیرخارجہ کا ٹوئٹ


​پاکستان اورچین آہنی بھائی ہیں، ملکر بلند ترین پہاڑ سرکریں گے،وزیرخارجہ کا ٹوئٹ

17:22:42 06-11-2018

​چین پاکستان بس سروس لاہور سے شروع


​چین پاکستان بس سروس    لاہور سے  شروع

17:21:34 06-11-2018

​پاکستان اور چین کے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں،وزیر خزانہ اسدعمر


​پاکستان اور چین کے ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں،وزیر خزانہ   اسدعمر

17:20:38 06-11-2018

چین کی ترقی کا تجربہ پاکستان کے لیے قابل تقلید ہے، پاکستانی وزیر اعظم

​پانچ تاریخ کی سہ پہر کو دعوت پر چین کا دورہ اور پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے شنگھائی میں منعقدہ پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کی کانفرنس میں کہا کہ چین کا ترقیاتی تجربہ پاکستان کے لیے قابل تقلید ہے۔

11:28:50 06-11-2018
HomePrev...34353637383940...NextEndTotal 91 pages