نیوز

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کا پانچ مارچ کی صبح نو بجےافتتاح ہو گا

​چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے  پہلے سالانہ اجلاس کا پانچ تاریخ کی صبح نو بجے عظیم عوامی ہال میں افتتاح  ہوگا۔

چین میں دفاعی اخراجات کا معیار دنیا کے اہم ممالک سے کم ہے،این پی سی کے ترجمان

​چین کی این پی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین میں دفاعی  اخراجات کا معیار دنیا کے اہم ممالک سے کہیں کم ہے۔

این پی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران آئینی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی

​این پی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے کہا کہ این پی سی کے سالانہ اجلاس میں قومی اداروں کے عہدہ داروں کی تقرری کے بعد آئینی حلف برداری کی تقریب کا پہلی مرتبہ انعقاد کیا جائے گا۔

چین غیرملکی سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے نیا قانون بنائے گا

​چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین غیرملکی سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نیا بنیادی قانون بنائے گا۔

دی بیلٹ اینڈ روڈ چین کی جغرافیائی حکمت عملی کا آلہ نہیں ہے،این پی سی کے ترجمان

​دو ہزار اٹھارہ چین کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے پیش کیے جانے کو پانچ سال ہو چکے ہیں۔

سی پی پی سی سی کے مندوبین کے لیے راہداری کا آغاز

بیجنگ میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے موقع پر مندو بین کے لیے راہداریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے 

چین جامع طور پر کھلے پن کو فروغ دیتا رہے گا،چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس کے ترجمان

​چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے پریس ترجمان وانگ گو چھنگ نے دو تاریخ کو کہا کہ چین کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت ،کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا پکا حامی ہے ۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع

​چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس یعنی سی پی پی سی سی  کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس تین تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے راہنماؤں نے شرکت کی۔

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کی تیاری

​دو تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے نیوز سینٹر سے اطلاع ملی ہے کہ موجودہ اجلاس میں شریک بیجنگ سے  باہر  سے آنے والے تمام وفود  بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔اجلاس کے مختلف ابتدائی  کام مکمل ہوچکے ہیں۔

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوران پہلی مرتبہ مندوبین کے لئے خصوصی راہداری مرتب کی جائے گی

دو ہزار اٹھارہ چین کے دو اجلاسوں کے نیوز سینٹر سے اطلاع ملی ہے کہ چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوران پہلی مرتبہ مندوبین کے لئے خصوصی راہداری مرتب کی جائے گی۔تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہے کہ راہداری کے ذریعے سے مندوبین سے انٹرویو لیا جائے گا اور ان کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا۔

بڑے ممالک کو محاز آرائی کی ذہنیت کو ترک کرنا چاہئے, چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ترجمان


چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے پہلے اجلاس کے ترجمان وانگ گو چھِنگ نے جمعے کے روز سی پی پی سی سی کے تحت ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ عہد حاضر میں مختلف ممالک بالخصوص بڑے  ممالک کے  درمیان محاز آرائِی کی ذہنیت کو ترک کیا جانا چاہیے 

چین کے صدر شی جن پھنگ کا فوج اور سویلین کے درمیان ہم آہنگ ترقی پر زور

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت فوج اور سویلین کے درمیان ہم آہنگ ترقی کے حوالے سے کمیٹی کا پہلا کل رکنی اجلاس جمعے کے روز منعقد ہوا

HomePrev...56789NextEndTotal 9 pages