پاکستان

پاکستان افغان امن عمل کیلئے جو بھی اس کے اختیار میں ہوا کرے گا، وزیراعظم

​پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کیلئے اپنے اختیارات کے اندر سب کچھ کرے گا۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا تنازعے کی چار دہائیوں کے بعد امن کے قیام کیلئے طویل عرصے سے مشکلات کا شکار افغان عوام کی مقروض ہے۔

16:27:46 24-07-2019

چین پاکستان اقتصادی راہدی میں نقل و حمل کا سب سے بڑا منصوبہ وقت سے پہلے مکمل

چین پاکستان اقتصادی راہدری میں نقل و حمل کا سب سے بڑے منصوبے، پشاور سے کراچی موٹر وے کا سکھر ملتان سیکشن مکمل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے نیشنل ہائی وے بیورو نے منصوبے کی تکمیل کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے۔

10:55:41 24-07-2019

پاکستان میں چین کے سفارت خانے کی جانب سے کوئٹہ میں میٹھے پانی کے کنوؤں کا عطیہ 

پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے کوئٹہ میں میٹھے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے کئی کنویں عطیہ کئے ہیں۔ اس سلسلے میں اکیس جولائی کو کوئٹہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ 

11:42:39 22-07-2019

محترمہ نغمانہ اے ہاشمی چین میں پاکستان کی سفیر تعینات

چین کے لئے پاکستان کی نئی سفیر محترمہ نغمانہ اے ہاشمی بیجنگ پہنچ گئی ہیں۔ بیجنگ پہنچنے پر پندرہ تاریخ کوانہوں نے اپنی تقرری کے کاغذات چینی وزارت خارجہ کے پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لی کو پیش کئے۔

17:02:19 15-07-2019

پاکستان نے 46 امن مشنزمیں 2 لاکھ سے زائد فوجی اورپولیس اہلکاربھیجے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی  نے کہا

19:23:14 12-07-2019

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، اسکے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

پاکستان کے   وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،چینی قیادت  کی  ترقی، گورننس اور عوام کو غربت سے نکالنے کی حکمت عملی سے متاثر ہیں، چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، سی پیک

19:22:29 12-07-2019

پاکستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر مسعود خالد کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے الوداعی ملاقات

​چین میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والےجناب مسعود خالد نے بیجنگ میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای سے الوداعی ملاقات  کی۔ 

16:22:03 07-07-2019

حکومت سمگلنگ اورمنشیات کی روک تھام کی ذمہ دار ہے،صدر پاکستان

پاکستانی   صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت سمگلنگ اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے، منشیات اورسمگلنگ کے مسائل کے موثرحل کے لئے صحت عامہ اورسماجی بہبود کے اداروں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ بدھ منشیات اورسمگلنگ کی روک تھام  کے دن پر  اپنے پیغام میں صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت سمگلنگ اورمنشیات کے استعمال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے۔انہوں نے خاندان، سکول، سوسائٹی اورمذہبی اداروں پر اس کے پھیلائوکے خلاف مدد دینے میں کرداراداکرنے پرزوردیاہے۔صدرنے کہاکہ منشیات اورسمگلنگ کے مسائل کے موثرحل کے لئے صحت عامہ اورسماجی بہبود کے اداروں میں جامع بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔

17:03:19 26-06-2019

گرین ایریاز اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعظم عمران خان

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے  اسلام آباد میں پاکستان ہا وسنگ پروگرام کے منصوبوں پر کام تیز کرنے اور سی ڈی اے کو اسلام آباد میں شجر کاری کی مہم مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے   کہ گرین ایریاز اور جنگلات کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

17:02:18 26-06-2019

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع امکانات موجودہیں، نفیس زکری

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرمحمدنفیس زکریانے کہاہے کہ پاکستان میں اس کے تذویراتی محل وقوع کی بدولت غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع امکانات موجودہیں۔انہوں نے یہ بات لندن کے بکنگھم پیلس میں ملکہ ا لزبتھ کواپنی اسنادِسفارت پیش کرنے کی ایک تقریب کے دوران کہی۔انہوں نے برطانیہ کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں موجودمواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی دعوت دی۔ہائی کمشنرنے پاکستان کے صدر،وزیراعظم اورعوام کی جانب سے ملکہ الزبتھ، شاہی خاندان ، برطانیہ کی حکومت اورعوام کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقع پرملکہ الزبتھ دوئم نے ہائی کمشنرکابکنگھم پیلس میں پرتپاک استقبال کیا۔ملکہ الزبتھ نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیا ن دوستانہ تعلقات کوسراہتے ہوئے پاکستان کی حکومت اورعوام کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

17:01:13 26-06-2019

علاقائی امن اوراستحکام میں پاکستان کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے،سیکرٹری جنرل نیٹو

نیٹوکے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے کہاہے کہ علاقائی امن اوراستحکام میں پاکستان کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے برسلزمیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کے ساتھ ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ نیٹوپاکستان کے ساتھ باہمی مفاہمت کے ساتھ کام کرنا چاہتاہے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ علاقائی امن کے لئے دونوں فریقوں کاموقف ایک ہے۔دونوں رہنماوں نے  پاکستان کی سلامتی سے متعلق مسائل اورافغانستان کے ساتھ مغربی اتحاد اورمسئلہ کشمیر پرتفصیلی گفتگوکی۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان اورنیٹوکے درمیان ہم آہنگی اورتعلقات کے فروغ کے لئے مذاکرات ناگزیرتھے۔

17:10:57 25-06-2019
HomePrev...9101112131415...NextEndTotal 91 pages