پاکستان

ایشیا ئی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے،چین میں پاکستانی سفیر

چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے انیس مئی کو کہا کہ چین میں  ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی  کانفرنس کا انعقاد  مختلف تہذیبوں کی ہم آہنگی کے لئے فائندہ مند ہے ۔

11:15:35 20-05-2019

ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم ، پاکستان کاخلیج کی سلامتی اور استحکام کیلئے حمایت کا اظہار

ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے انیس تاریخ کو ایک عسکری کانفرنس میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن جنگ سے خا ئف بھی نہیں ہے.اب خطرہ ایران کےسرحدوں کے قریب ہے، اور ایران کے  پاسداران انقلاب  خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں.

10:59:10 20-05-2019

ماحولیاتی تبدیلی اجلاس،14اگست سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی کا فیصل

پاکستانی  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا گیا کہ  اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ استعمال کے خاتمے کیلئے قواعد و ضوابط بنا لئے گئے ہیں، 14اگست 2019سے پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی،وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں سموگ کی روک تھام اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔

19:25:47 17-05-2019

پاکستان میں سی پیک کی سکیورٹی مزید سخت

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر  کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور  نے سولہ تاریخ کو نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی  حکومت چین-پاک اقتصادی راہداری  کی حفاظت  کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرے گی.

11:43:21 17-05-2019

پاکستانی ترجمان دفتر خا رجہ کا ہفتہ وا ر پر یس بر یفنگ میں اظہار خیال

 پاکستانی دفتر خا رجہ نے کہا ہے کہ  پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں،پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی، دونوں ممالک غیر قانونی میرج بیوروز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، متاثرہ افراد چین پاکستان کے سفارت خانوں، وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

18:46:12 16-05-2019

پاکستانی وفد ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گی

 پاکستان کے   سیکرٹری خزانہ اورریونیو  محمدیونس ڈھاگہ کی قیادت میں پا کستان کادس رکنی وفد چین پہنچ گیا ، وفد(آج) بدھ  کو  چینی  شہر گوانگ ژومیں شروع ہونے والے ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔اجلاس کے دوران وفدمنی لانڈرنگ اوردہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کی کوششوں کادفاع کرے گا۔اجلاس مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کاعلاقائی فورم ہے۔پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کئے گئے اقدامات اور ان غیرقانونی فنڈز کو روکنے کیلئے نظام مضبوط بنانے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے جنہیں کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کیا جاسکتاہے او ر وہ عالمی مالیاتی نظام کے لئے خطرے کاباعث ہوسکتے ہیں۔

16:57:58 14-05-2019

پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا آغازکرےگ

 پاکستانی کے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید  نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا  آغازکریگا،پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا ،ای کامرس کے آغاز کے بعد 46000پارسل سی اوڈی سے پہنچا دیے گئے،پاکستان پوسٹ کا بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی ہے ،عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کوخسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے۔منگل کے مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ادارے بہتر ہونے لگے ہیں ،پاکستان پوسٹ کاگزشتہ سال اس وقت تک ریونیو 8 ارب روپے تھا  جبکہ رواں سال پاک پوسٹ کا اپریل تک ریونیو 14ارب روپے ہوگیا،پاکستان پوسٹ نے اپریل تک 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا۔

16:57:12 14-05-2019

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی کانفرنس سے ایشیا اور دنیا کے درمیان ہم آہنگی اور ترقی کو فروغ ملے گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب 

ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی  کانفرنس کا پندرہ مئی  سے بیجنگ میں  آغاز ہورہاہے. نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں متعین پاکستان کی مستقل مندوب محترمہ ملیحہ لودھی نے  حال ہی میں کہا  ہےکہ ایشیائی تہذیب و تمدن کی مذاکراتی  کانفرنس نہ صرف مختلف ممالک اور تہذیبوں کے درمیان بات چیت، تبادلوں اور باہمی تفہیم کو فروغ دےگی  بلکہ اس سے ایشیا اور دنیا  کے درمیان ہم آہنگی  اور ترقی کو بھی  فروغ  ملے گا۔

16:10:21 14-05-2019

اقوام متحدہ کی گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ نے گوادر میں ایک فائیو سٹار ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارے نے اس طرح کے تمام حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیاں بلاجواز اور ناقابل برداشت ہیں۔

19:17:26 13-05-2019

پاکستان کے دشمن سی پیک منصوبے میں پیش رفت نہیں چاہتے،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کچھ قوتیں پاکستان کوغیرمستحکم کرنااور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچاناچاہتی ہیں۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دشمن سی پیک منصوبے میں پیش رفت نہیں چاہتے جو خطے میں بڑے پیمانے پررابطوں اور تجارتی سرگرمیوں کاموقع فراہم کرے گا۔وزیرخارجہ نے گوادر میں دہشت گرد حملے کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مکمل تحقیقات کے بغیر کسی ملک پرالزام عائد نہیں کرے گا۔

19:16:47 13-05-2019

چین کی پرل کانٹیننٹل ہوٹل گوادر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت 

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے تیرہ تاریخ کو  گوادر پورٹ  فری زون کے قریب واقع پرل کانٹیننٹل ہوٹل پر  ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے کہا کہ چین اس دہشت گردحملے کی سخت مذمت کرتاہے اور متاثرین اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتاہے. انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے متعلقہ ذرائع کے مطابق، اس حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے.

19:06:48 13-05-2019

بلوچستان میں ہوٹل پر حملہ کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک فائیو سٹار ہوٹل پر حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ شنہوا نیوز ایجنسی نے پاکستانی سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں تین دہشت گردوں اور پانچ دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

14:54:05 13-05-2019
HomePrev...12131415161718...NextEndTotal 91 pages