پاکستان

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات  

پچیس دسمبر کوچین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی. دونوں وزرائے خارجہ نے  افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کوعسکری طاقت کے بل پر حل نہیں کیا جاسکتا ،سیاسی مفاہمت ہی اس کے حل کا واحدراستہ ہے. دونوں فریقین  نے تبادلہ خیال اور اسٹریٹیجک تعاون کو برقرار رکھنے نیز  چین اور پاکستان چارموسموں کے اسٹریٹیجک تعاون کے تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہوئےدونوں ممالک کے مابین تعاون کوبہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا. 

17:09:04 25-12-2018

مشکل میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

​پاکستان کے  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہیں

19:02:35 21-12-2018

سعودیہ کے بعد یو اے ای بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کریگا

​یو اے ای حکومت پاکستان کی مالی معاونت کی خاطر 3 ارب ڈالر فراہم کر ے گی ، جلدی ہی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرا دی جائے گی

19:01:58 21-12-2018

رواں ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں پاکستان کی ٹیکسٹا ئل برآمدات میں اضا فہ نہ ہو سکا

​رواں ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں پاکستان کی  ٹیکسٹا ئل برآمدات میں اضا فہ نہ ہو سکاتفصیل کے مطا بق گز شتہ مالی سال کے پہلے 5میں ٹیکسٹا ئل مصنوعات کی برآمدات 5کروڑ51لاکھ ڈا لر تھی 

19:01:21 21-12-2018

پاک، امریکہ تعلقات بارے آئندہ ماہ پاکستان کاکس کی تشکیل نو کی جائے گی، شیلا جیکسن

 امریکی کانگریس کی رکن شیلاجیکسن لی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کی اگلے سال جنوری میں ایک سوسولہویں نئی منتخب کانگریس کی حلف برداری کے بعدتشکیل نو کی جائے گی

19:00:32 21-12-2018

پاکستان میں صنفی امتیاز سے متعلق ورلڈاکنامک فورم کا ڈیٹا غلط ہے، شیریں مزاری

​پاکستان کے  وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے صنفی امتیاز کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں شامل اعداد و شمار کو غلط قرار د یتے ہوئے کہا ہے

18:59:44 21-12-2018

بیجنگ چین پاکستان اقتصادری راہداری کی مشترکہ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس

​چین-پاک اقتصادی راہداری پر تعاون سے متعلق دونوں ممالک کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس20 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہو ا۔اجلاس میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے سی پیک کو چین پاک تعلقات کی روح قرار دیا۔

10:55:31 21-12-2018

انسانی حقوق کیلئے خدمات پرعاصمہ جہانگیر کے نام اقوام متحدہ کا ایوارڈ

​پاکستان کی  معروف قانون دان مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق کی علمبردار برائے 2018 کے ایوارڈ سے نوازا گیا، عاصمہ جہانگیر کو دیا جانے والا ایوارڈ ان کی صاحبزادی منیزے جہانگیر نے وصول کیا، 

19:32:44 19-12-2018

آواران میں پاک فوج کا تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے

​​پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں تیار کردہ ماڈل ولیج زلزلہ متاثرین کے حوالے کردیا ، ماڈل ولیج صرف 6 ماہ میں تیار کیا گیا ہے،مثالی گا ئو ں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات زندگی دستیاب ہوں گی۔ 

19:32:05 19-12-2018

نوجوان اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کریں،صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

​صدر پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ابلاغ ایسی مہارت ہے جو علم میں اضافہ کرتی ہے، ماضی میں تعلیم ایک مشن کی حیثیت رکھتی تھی، حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے کاوشیں کر رہی ہے،

19:31:06 19-12-2018

برٹش ایئرویز کے فیصلے کے بعدپاکستان کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا، وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر

​​پاکستان کے   وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ برٹش ایئرویز کی طرف سے اگلے سال جون سے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کے فیصلے کے بعدپاکستان کے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

19:30:22 19-12-2018

آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کردیں، وزیر خزانہ

پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کردیں

17:08:15 17-12-2018
HomePrev...28293031323334...NextEndTotal 91 pages