پاکستان کے شہر کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں4.2شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
17:07:13 17-12-2018پاکستان نے دبئی میں ہونے والے افغان امن مذاکرات کا خیرمقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کے لئے پرعزم ہے، امید ہے مذاکرات افغانستان میں خونریزی کا خاتمہ کریں گے۔
17:05:30 17-12-2018پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کر کے خطے کی سیکیورٹی صورتحال،پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
17:04:26 17-12-2018پندرہ تاریخ کو چین، افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کا دوسرا اجلاس افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہوا.
16:31:55 16-12-2018پندرہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ایی نےکابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔
16:30:32 16-12-2018چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان باہمی اعتماد کے فروغ سے تعلق بہتر کر سکتے ہیں، افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔ ہفتہ کو چینی وزیرخارجہ نے سہ فریقی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا کر مفاہمتی عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے، پاکستان افغانستان باہمی اعتماد کے فروغ سے تعلقات بہتر کر سکتے ہیں، سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینا چاہتے ہیں، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
18:31:39 15-12-2018افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ مشترکہ مذہب، ثقافت پر مبنی تعلقات ہیں، پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں، چین کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو سراہتے ہیں، دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا مزید تعاون درکار ہے۔
18:30:41 15-12-2018پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کیچ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دشمن کی بزدلانہ کاروائیاں جوانوں کے حوصلے متاثر نہیں کر سکتیں، دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔
18:29:46 15-12-2018پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کابل میں شروع ہوگئے، مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل، علاقائی سلامتی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
18:28:23 15-12-2018پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ، افغانستان کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے،خطے کی خوشحالی کیلئے تینوں ممالک کا مل کر کام کرنا ضروری ہے ، بہتر سرحدی نظام سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو فائدہ ہوگا ،کابل اور لوگر میں جلد ہسپتال کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ، دونوں اسپتال پاکستان کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہیں، پاکستان شروع سے افغانستان میں حصول امن مذاکرات کا حامی رہا ہے،افغانستان کی صورتحال سے پاکستان بہت زیادہ متاثر ہوا،، فورم پشاور کابل موٹروے اور کوئٹہ قندھار ریلوے لائن بنانے کیلئے اہم ہے،چین کی جانب سے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے، چین اور پاکستان دونوں افغانستان کی بہتری اور امن و استحکام چاہتے ہیں۔
18:27:23 15-12-2018پاکستان، افغانستان اور چین نے انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر تے ہوے کہا ہے کہ علاقائی روابط سے بڑھانے سے افغانستان میں امن قائم ہوگا، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے، چین کے ون بیلٹ ون روڈ کی حمایت کرتے ہیں، خطے میں معاشی ترقی، امن واستحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، پاکستان اور افغانستان 40 برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں، سہ فریقی فورم ورک فورس کی صلاحیت بڑھانے اور تکنیکی معاونت کیلئے استعمال کیاجاسکتاہے، فورم کے ذریعے معلومات کا تبادلہ انتہائی اہم ہوگا،تینوں ممالک دہشتگرد گروپوں کے خلاف مشترکہ جنگ پر متفق ہیں ،مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہو گا، پاک افغان سرحد کے دونوں جانب پینے کے پانی اور انفراسٹرکچر میں مدد دیں گے،سہ فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن کا مستقل حل تلاش کرنا ہے۔
18:24:59 15-12-2018پاکستان کے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5
18:43:51 14-12-2018