چین کے وزیر خزانہ شیاو جئے نے بدھ کے روز بیجنگ میں کہا کہ رواں سال چین صنعتی اور کاروباری اداروں پر عائد ٹیکس کے دباو میں کمی کی پالیسی اپنائے گا تا کہ منڈی مزید متحرک ہو سکے
چین کی ترقی و اصلاحات کے قومی کمیشن کے سربراہ حئی لی فون نے چھ تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے نیوز سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال چین کے اقتصادی اضافے کی شرح چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچنے کا یقین ہے۔
چین کی ترقی و اصلاحات کے قومی کمیشن کے نائب سربراہ نینگ جی چے نے این پی سی کے سالانہ اجلاس کے نیوز سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین صنعت و کاروبار کے ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گا۔رواں سال صنعتی و کاروباری اداروں اور ذاتی افراد کے ٹیکس میں آٹھ کھرب یوآن سے زیادہ کی کمی لائی جائے گی۔
چینی صدر شی جن پھنگ جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں ، انہوں نے پیر کے روز تیرہویں قومی عوامی کانگریس میں شریک انر منگولیائی مندوبین کے ساتھ علاقائی ترقی اور غربت کے خاتمے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا
چین میں تعینات نیپالی سفیر لیلا مانی پودیال نے پانچ تاریخ کو کہا کہ چین کے نئے عہد میں قدم رکھنے کے ساتھ ساتھ چینی معیشت بھی اعلیٰ معیاری ترقی کے دور میں داخل ہو چکی ہے
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پیر کے روز تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلےاجلاس میں حکومتی ورکنگ رپورٹ پیش کی جس میں گزشتہ پانچ برسوں میں حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور رواں سال کے اہم اہداف کا تعین کیا گیا ہے
چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ تاریخ کی سہ پہر کو این پی سی کی تیرہویں قومی کانگریس کے پہلے سالانہ اجلاس میں شریک اندرون منگولیا کے وفد کی نظرثانی کے عمل میں حصہ لیا۔
چین کے وزیر صنعت و انفارمیشن میاؤ وے نے پانچ تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کی وزارتی راہداری میں ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی تعداد اٹھارہ لاکھ تک جاپہنچی ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے چار تاریخ کو سی پی پی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شریک مندوبین سے ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیادت میں کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کے نظام پر ثابت قدم رہنا چاہیئے۔
چین کے وزیر تجارت چونگ شان نے پانچ تاریخ کو این پی سی کے سالانہ اجلاس کے وزرائ کی راہداری میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کی غیرملکی تجارت میں مستحکم طور پر ترقی ہوئی ہے۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کے مندوب،ٹینسینٹ کے چیرمین ما ہوا ٹینگ نے پانچ تاریخ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے مندوبین کی راہداری میں نشاندھی کی کہ رواں سال چین کے جشن بہار کے دوران، دنیا بھر میں وی چیٹ کے ماہانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد پہلی دفعہ ایک ارب سے تجاوز کرگئی ہے ۔
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس پیر کے روز صبح نو بجے بیجنگ میں شروع ہوا۔