چین صنعتی اداروں کی ترقی پر زور دے گا حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی اداروں اور کارخانوں کا فروغ معاشی ترقی کا مرکز ہے ۔ زائد پیداواری صلاحیت میں کمی ،اضافی رئیل اسٹیٹ کی حوصلہ شکنی
چینی حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ رواں سال معیشت کے مختلف شعبوں کے نئے فنکشنز پر زور دیا جائے گا ۔
تجارتی ماحول کی بہتری کے لئے چینی حکومت رواں سال صنعتی و کاروباری اداروں کے ٹیکس اخراجات کو مزید کم کرے گی۔
لی کہ چھیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس مالیاتی خسارے کے حوالے سے دو اعشاریہ چھ فیصد کا ہدف طے کیا گیا ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اعشاریہ چار فیصد کمی کی گئی ہے۔
پانچ تاریخ کو قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی چینی حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں چین کی جی ڈی پی میں شرح اضافہ چھ اعشاریہ پانچ فیصد ہوگی ۔
وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اصلاحات کو گہرائی تک پہنچایا جائےگا اور دیگر ممالک کے لئے اپنا دروازہ کھولا جائے گا ۔
چین کے وزیر اعظم لی کہ چھیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران چین میں چھ کروڑ اسی لاکھ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا گیا ہے ۔
چینی حکومت کی جانب سے چین کے سپریم بااختیار ادارے یعنی قومی عوامی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی جی ڈی پی چون ٹریلین یوان سے بیاسی اعشاریہ سات ٹریلین یوان تک جا پہنچی ہے ۔
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس پیر کے روز صبح نو بجے بیجنگ میں شروع ہوا۔ وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اجلاس کے دوران گزشتہ پانچ برسوں کے حوالے سے حکومتی ورکنگ رپورٹ اور رواں سال کے اہم اہداف کے بارے میں تجاویز پیش کر رہے ہیں ۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ جلاس کی تیاری کے لیے چار تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔
گزشتہ عرصے میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تناو کے حوالے سے این پی سی کے سالانہ اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو کہاکہ اقتصادی و تجارتی تناو کا درست حل ایک دوسرے کے لیے منڈی کو کھولنا ہے۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس پانچ تاریخ سے بیس تاریخ تک بیجنگ میں منعقد ہورہا ہے۔