رواں سال چین کے جی ڈی پی کی شرح اضافہ چھ سے چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔
چینی حکومت نے کہا کہ سن دو ہزار اٹھارہ میں چین کے کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دی گئی اور کاروباری ماحول کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر چین کی درجہ بندی کو بڑی حد تک بہتر بنایا گیا ہے۔
چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں کہا رواں سال مزید وسیع پیمانے پر محصولات میں کمی کی پالیسی اپنائی جائے گی ۔
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو کہا کہ گزشتہ سال اگر چہ سنگین و پیچیدہ صورتحال کا سامنا رہا لیکن چین نے اپنی معاشی و سماجی ترقی کے لئے طے کردہ اہم اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کا افتتاح پانچ تاریخ کو بیجنگ میں ہوا۔