لائیوکاسٹ

چین اہم اور بڑے ممالک کے ساتھ بات چیت ، صلاح و مشورہ اور تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا

​چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو حکومت کی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین راوں سال بھی ہمیشہ کی طرح پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ۔ 

چین کا اندرونی علاقہ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے تعاون کو جامع طور پر فروغ دے گا

​پانچ مارچ کو نظرثانی کے لیے پیش کی جانے والی  حکومت کی  ورکنگ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین کی مرکزی حکومت "ایک ملک دو نظام"،"ہانگ کانگ کا انتظام ہانگ کانگ کے باشندوں کے ہاتھوں سے" ،"مکاؤ کا انتظام مکاؤ کے باشندوں کے ہاتھوں سے " اور اعلیٰ معیار کی خوداختیاری کی پالیسیوں پر جامع اور مکمل طور پر عمل درآمد کرتی رہے گی،آئین اور بنیادی قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔ "

نجی معیشت کی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا

​چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو کہا کہ حکومت نجی معیشت کی ترقی کے لئے ماحول کی بہتری پر زور دے گی ۔ 

کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ساز گا ر ماحول فراہم کیا جائےگا، لی کھہ چھیانگ

​پانچ تاریخ کو چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے حکومت کی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال چین جامع مشاورت، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصول پر بین الاقوامی پیداواری صلاحیت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

غیرملکی سرمایہ کاری کو چین کی طرف مائل کرنے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے جائیں گے

​وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ دو ہزار انیس میں مزیدغیرملکی سرمایہ کاری کو چین کی طرف مائل کیا جائے گا اورمنڈی تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا ۔ 

چین کی ترقی ماحول دوست ہو گی

​رواں سال چینی حکومت کا عزم ہے کہ وہ آلودگی کی روک تھام کے سلسلے میں مزید اقدامات کرے گی اور اس حوالے سے  حاصل کردہ نتائج بھی برقرار رکھے گی۔ 

​رواں سال دیہی علاقوں میں غربت میں ایک کروڑ کی کمی ہو گی

​چین کی قومی عوامی کانگریس میں پانچ تاریخ کو پیش  کی جانے والی حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال  دیہات میں کم از کم مزید ایک کروڑ  غریبوں کی کمی ہو گی ۔ 

​روان سال چین اصراف میں اضافے کے لیے کوشش کرے گا

​رواں سال چینی حکومت باشندوں کی آمدنی اورخرچ کی صلاحیت میں اضافے  کے لیے مختلف اقدامات اختیار کرے گی اور صارف کی طلب کے مطابق زیادہ  اعلی اور معیاری خدمات فراہم کرےگی ۔ 

نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز تر کیا جائے گا

​چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو  حکومت کی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال چینی حکومت روایتی صنعتوں کی اصلاحات اور بہتری کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز کرے گی اور تکنیکی تبدیلی اور مشینری میں بہتری کے لئے کاروباری اداروں کی حمایت کرے گی تاکہ چینی مصنوعات  کا معیار جدید ترین بین الاقوامی میعار سے مطابقت حاصل کر سکے۔ 

چین صنعتی و کاروباری اداروں کو فنانسنگ میں درپیش مشکلات کے حل پر زور دے گا

​چینی حکومت نے کہا ہے کہ ملکی حکومت رواں سال صنعتی و کاروباری اداروں کو فنانسنگ میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

رواں سال ملک میں تجارتی ماحول مزید سازگار ہوگا

​چین کے وزیر اعظم لی  کھہ  چھیانگ نے پانچ تاریخ کو حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ رواں سال چین کھلے پن اور مسابقت پر مبنی منڈی کے جدید نظام کے قیام اور قانونی کاروباری تحفظ ، بین الاقوامی کھلے پن سمیت بہتر سہولیات پر مشتمل تجارتی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرے گا ۔ 

رواں سال مالیاتی خسارے کی شرح کو دو اعشاریہ آٹھ فیصد سے بڑھنے نہیں دیں گے

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو حکومت کی  ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ معیشت کو  مناسب  حدود میں برقرار رکھنے کے لیے چین رواں سال مثبت مالیاتی پالیسی اور مستحکم کرنسی  کی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔

12NextEndTotal 2 pages