رائے

صحت عامہ اور انسانی جانوں کا تحفظ ، چین کی اولین ترجیح ،سی آر آئی اردو کا تبصرہ

چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ایک حالیہ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ "عوام کی سلامتی قومی سلامتی کی بنیاد ہے"۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں کہ چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے "انسانی زندگی" کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے بلکہ کووڈ۔19کی وبائی صورتحال کے دوران چین نے اپنے ٹھوس عمل سے بارہا ثابت کیا ہے کہ عوام سب سے مقدم ہیں۔

چین اور یورپی یونین کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری بہترین عالمی مفاد میں ہے ، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین۔جرمنی۔یورپی یونین کے رہنماء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو پر امن بقائے باہمی ، کھلے پن و  تعاون ،کثیر الجہتی اور مذاکرات و مشاورت کے چار بنیادی اصولوں کے تحت تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔موجودہ وبائی صورتحال میں چین اور یورپی یونین کے درمیان اس اعلیٰ سطح کی سرگرمی کے کئی نمایاں پہلو ہیں۔اول ، عالمگیر وباکےباعث  دنیا اس وقت ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے بالخصوص بدترین اقتصادی بحران نے تقریباً سبھی ممالک کی معیشتوں کو  بری طرح متاثر کیا ہے ، ایسے میں چین اور یورپی یونین کی جانب سے آزادانہ تجارت ،کثیر الجہتی اور تعاون کو فروغ دینے  کا عزم ظاہر کرنا یقیناً دنیا کے لیے ایک مثبت اور توانا  پیغام ہے۔دوم ، چین اور یورپی یونین عالمی منظرنامے میں دو اہم طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان مستحکم تعاون اور مشاورت  عالمی امن ،استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت لازم ہےبالخصوص ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں تجارتی تحفظ پسندی ،یکطرفہ پسندی اور بالادست نظریات پروان چڑھ رہے ۔

وبا کے آئینے میں امریکہ کے انسانی حقوق کا بھیانک چہرہ واضح ہو گیا۔سی آر آئی اردو کا تبصرہ

چودہ ستمبر کو جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 45 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے پہلے روز عالمی ادارے کے انسانی حقوق  کی  ہائی کمشنر  میشیل باچلیٹ نے امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ  موجودہ سیشن کے آخر میں ، انسانی حقوق کونسل کے  43 ویں اجلاس میں منظور شدہ نظامی نسل پرستی ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور پولیس کی طرف سے  قانون نافذ کرنے کے لیے  پرتشدد کاروائیوں کے بارے میں  قرار داد پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کریں گی۔ باچلیٹ نے کہا کہ اس وبا نے عدم مساوات کو بھی بے نقاب کیا ہے ، مختلف نسلوں اور مختلف معاشرتی حیثیت کے لوگ وبا میں مختلف طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔

"سیاست کاسائنس کا اغوا" وبا کی روک تھام میں امریکی ناکامی کا اصل سبب

امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز ۶۵ لاکھ  اور ہلاکتوں کی تعداد تقریباً دو لاکھ ہونے کے حوالے سے حال ہی میں ٹائم میگزین نے " ایک امریکی طرز کی ناکامی"کے عنوان سے اپنے مضموں میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سی این این نے حال ہی میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں انفیکشن کی اصل تعداد تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد سے 3 سے 20 گنا ہوسکتی ہے۔ دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کے ناطے ، امریکہ نے انسداد وبا میں اتنی ناکامی کا مظاہرہ کیوں کیا  ہے؟ اگر امریکی سیاستدانوں کی عجیب و غریب کارکردگی پر نظر ڈالی جائے ، تو جواب دینا مشکل نہیں کہ اس کاحقیقی سبب سیاست کا سائنس کو اغوا کرنا ہے۔

انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں دوہرے معیار کو ترک کیا جانا چاہیے ۔سی آر آئی اردو کا تبصرہ

حال ہی میں بھارت اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان میں جاری کیا جس میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری کارروائی کرے اور اس بات کو یقینی بنائےکہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی کاروائی کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔اس بارے میں گیارہ ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے تر

چین کا عالمی سطح پر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے کے لیے قائدانہ کردار ،سی آر آئی اردو کا تبصرہ

چین کی جانب سے حال ہی میں ڈیٹا سیکیورٹی کے لیے ایک "گلوبل انیشیٹو "تجویز کیا گیا ہےجس کا مقصد عالمی سطح پر ڈیجٹیل گورننس کو مزید مربوط بناتے ہوئے کثیر الجہتی کا فروغ ، سیکیورٹی و ترقی میں توازن لانا ، شفافیت اور منصفانہ نظام کو یقینی بنانا ہے۔ایک بڑے ذمہ دار ملک کی حیثیت سے چین کی خواہش ہے

چین کا دستاویزی موقف اقوام متحدہ کی اہمیت اور آنے والے دور میں اس کے غیر معمولی کردار کا اعتراف ہے ۔سی آر آئی اردو کا تبصرہ

دس ستمبر کو اقوام متحدہ کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر چین کی جانب سے پیش کیا جانے والا چین کا دستاویزی موقف  عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔ چین ہمیشہ سے  اقوام متحدہ کو عالمی برادری کا نمائندہ ادارہ مانتا   ہے اور ایک ذمہ دار ملک ہونے کی حیثیت سے  اقوم متحدہ کی قراردادوں اور دیگر فیصلوں کا احترام  کرتا آیا ہے ۔ اس اہم موقع پر  چین نے ناصرف اقوام متحدہ کی اہمیت اور حیثیت کا برملا اعتراف کیا ہے بلکہ اقوام متحدہ کے کردار ، بین الاقوامی صورتحال ، پائیدار ترقی ، اور وبائی امراض کے بارے میں چین کا مؤقف اور تجاویز بھی پیش کی ہیں ۔

چین اور بھارت کو اختلافات کو دانش مندانہ طور پر حل کرنا ہو گا ، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور بھارت کے  وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان  10 ستمبر کو ماسکو میں  مذاکرات ہوئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پرخلوص  ماحول میں  چین - بھارت سرحدی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تعمیری تبادلہ خیال کرتے ہوئے پانچ امور پر اتفاق کیا جن میں سرحدی کشیدگی میں کمی ، رابطے اور مشاورت کو جاری رکھنا ، باہمی اعتماد سازی کے لیے نئے اقدامات اپنانا شامل ہیں۔

چینی قوم کے خوابوں کی تعبیر کرنے والے"اساتذہ" کو سلام ،شعبہ اردو کا تبصرہ

دس ستمبر کو چین میں چھتیس واں یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک بھر کے تمام اساتذہ کو اس دن کی  مبارکباد دی  اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

چین میں منعقدہ خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ ، پاکستان کے نوجوان کاروباری افراد کے لیے پروازکا ایک نیا آسمان ۔ سی آ ر آئی کا تبصرہ

چین کا خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ 2020 چار سے نو ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔وبا کے بعدیہ چین میں منعقد ہونے والی پہلی بڑی بین الاقوامی معاشی اور تجارتی سرگرمی ہے جس میں 148 ممالک اور خطوں کے اٹھارہ ہزار صنعتی و کاروباری ادارے شریک ہوئے۔اس میلے سے دنیا کے لئے مزید کھلے پن اور باہمی تعاون کو توسیع دینے سے متعلق چین کے عزم اور اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔رائے عامہ کے خیال میں چین نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کو بھی تیز کرے گا اور عالمی معاشی نمو کے لئے نئی قوت محرکہ کی فراہمی جاری رکھے گا۔

سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

سات ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے سوال پوچھا گیا کہ ، پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  پاکستان کا معاشی مستقبل چین کے ساتھ وابستہ ہے اور موجودہ  دور پاک چین تعلقات کا بہترین دور ہے ۔  لیکن سوال یہ ہے کہ اقتصادی راہداری میں مشترکہ تعاون کی شرائط پر دوبارہ سے بات چیت کرنے سے متعلق افواہیں بھی گردش کر رہی  ہیں، اس بارے میں چین کا کیا موقف ہے ۔ اس سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاولی جیان نے کہا کہ  پاکستانی وزیر اعظم کا بیان بے حد مثبت ہے اور چین اس کی تعریف کرتا ہے ۔چین اور پاکستان  ہمیشہ ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے ایک اہم پائلٹ منصوبے اور چین پاکستان تعاون کے ثبوت کے طور پر ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر نے عملی طور پر مثبت نتائج حاصل کیے ہیں ۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ نئی پیشرفت کو فروغ دینے ، نئے دور میں چین پاکستان  ایک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور اس کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے پر عزم ہیں ۔

انسداد وبا کی جنگ میں چین کی غیر معمولی کامیابیاں ،دنیا کے لئے قابل تقلید نمونہ۔شعبہ اردو کا تبصرہ

آٹھ ستمبر کو بیجنگ میں منعقدہ باوقار تقریب میں چینی صدرشی جن پھنگ نے انسداد وبا کی اس جنگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افراد اور اداروں کو خصوصی قومی اعزازات سے نوازا  ۔ صدر مملکت نے اس تقریب میں چارشخصیات کو وبا کے خلاف غیر معمولی کردار ادا کرنے پر خصوصی اعزازات عطا کیے ۔ ان چار شخصیات میں چوٹی کے  ماہر تنفس  چونگ نانشان، جنہوں نے ۲۰۰۳ میں سارس وائرس   کی شناخت کی تھی  اور اب کووڈکے دوران بھی وائرس کے خلاف صف اول کے ماہر تھے ، روائیتی چینی ادویات کے ماہر  چانگ بو لی،   جنہوں نے روائیتی چینی ادویات اور مغربی ادویات کے ساتھ علاج  پر تحقیق کی قیادت کی تھی ، چانگ دنگ یو،  ووہان کے کورونا وائرس کے علاج کے ہسپتال کے سربراہ اور چھان وی  ، وہ فوجی سائنسدان جنہوں نے اس وائرس کے حوالے سے بنیادی تحقیق اور ویکسین کے حوالے سے اس پر تیاری میں قابل قدر کردار داد کیا  ۔ یہ وہ عظیم لوگ ہیں کہ جن کی شبانہ روز محنت نے عالمی برادری کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا کہ چین کی اس جنگ کے خلاف فتح  کے تجربات سے استفادہ کرنا ہم سب کے مفاد میں ہے ۔

HomePrev...567891011...NextEndTotal 55 pages