چینی حکومت نے کہا کہ سن دو ہزار اٹھارہ میں چین کے کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دی گئی اور کاروباری ماحول کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر چین کی درجہ بندی کو بڑی حد تک بہتر بنایا گیا ہے۔
چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں کہا رواں سال مزید وسیع پیمانے پر محصولات میں کمی کی پالیسی اپنائی جائے گی ۔
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو کہا کہ گزشتہ سال اگر چہ سنگین و پیچیدہ صورتحال کا سامنا رہا لیکن چین نے اپنی معاشی و سماجی ترقی کے لئے طے کردہ اہم اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کا افتتاح پانچ تاریخ کو بیجنگ میں ہوا۔
مارچ کے ابتدا میں چین کے دو اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔چار تاریخ کی سہ پہر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے تحت ثقافت و فنون اور سوشل سائنس کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے مندوبین سے ملاقات کی۔
چین کے قومی عوامی کانگریس اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ کہا جا سکتا ہے کہ مارچ چین کی سالانہ ترقیاتی منصوبہ بندی کا مہینہ ہے اور مذ کورہ دو اجلاس دنیا کے لیے چین کا مشاہدہ کرنے کی ایک کھڑکی کے مترادف ہیں۔
چین کی تیرہوین قومی عوامی کانگریس کےد وسرے اجلاس کے صدارتی گروپ کا پہلا اجلاس چار تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔
چین کے تیرہوین قومی عوامی کانگریس کے دوسرےاجلاس کی پہلی پریس کڪانفرنس چار تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی.
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس کے لیے چار تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں تیاری اجلاس کا انعقاد ہوا۔این پی سی کی مجلس قائمہ کے صدر لی چان شو نے اجلاس کی صدارت کی۔
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کا افتتاح پانچ مارچ کو بیجنگ میں ہوگا۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے زیراہتمام اس اجلاس کی کارروائی انگریزی، روسی، ویتنامی اور لاؤ زبانوں میں براہ راست نشر کی جائے گی۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس یعنی سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے بعد سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اراکین ، مختلف اداروں اور خصوصی کمیٹوں کی جانب سے 5571 تجاویز پیش کی گئیں اور بیس فروری تک ان تجاویز میں سے ننانوے فیصد کے جوابات مل چکے ہیں۔
چین کے وزیر حیاتیاتی ماحول لی قان جیے نے تین تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین میں آلودگی کی روک تھام کی کوششوں کے نتیجے میں آب وہوا بہتر ہورہی ہے اور حیاتیاتی ماحول مسلسل بہتر ہورہا ہے۔