لائیو کاسٹ

چین اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت سے عالمی نظام کا تحفظ کرے گا

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بائیس تاریخ کو حکومتی ورک رپورٹ میں کہا کہ چین اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت کے تحت عالمی نظام اور عالمی قانون پر مبنی "ورلڈ آرڈر" کا تحفظ جاری رکھے گا ، انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا۔ 

رواں سال چین میں انسداد غربت کو یقینی بنایا جائے گا

بائیس تاریخ کو  چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ چین کی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال چین میں غربت کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔  غربت کی شکار  کاونٹیوں اور گاوں کی امداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔

چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں طویل مدتی خوشحالی اور استحکام برقرار رکھے گا

بائیس تاریخ  کو  قومی عوامی کانگریس میں پیش کی جانے والی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چین کی مرکزی حکومت "ایک ملک ، دو نظام" ، "ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ کے حکمران " ، " مکاؤ کے عوام ، مکاؤ کے حکمران" اور اعلیٰ درجے کی خود اختیار پالیسیوں کو مکمل طور پر نافذ کرے گی۔ 

صحت عامہ کے تحفظ پر زور

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ چین  صحت عامہ کے نظام کی تعمیر  پر زور دے گا ۔ انسداد امراض  کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی اور وبائی امراض کی پیش گوئی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا ۔

چین انسداد وبا کے لیےایک کھرب چینی یوآن مالیت کے خصوصی قرض فراہم کرے گا

​چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے 22 تاریخ کو کہا کہ چین رواں سال  مثبت اور مستحکم مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی پالیسی مزید موثر اور امید افزا ہونی چاہئے۔

چین بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرئے گا

لی کھہ چھِیانگ نے حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ رواں سال بیرونی سرمایہ کاری کی چینی منڈی تک رسائی کے لیے منفی فہرست میں نمایاں کمی کی جائے گی ۔ 

چین رواں برس موثر سرمایہ کاری کو فروغ دے گا

​لی کھہ چھیانگ نے 22 تاریخ کو کہا کہ چینی حکومت رواں سال موثر سرمایہ کاری کو فروغ دے گی۔مقامی حکومتوں کے لئے 3.75 کھرب چینی  یوآن کے خصوصی بانڈز اور مرکزی بجٹ میں سرمایہ کاری کے لئے 600 ارب یوآن رکھے جائیں گے۔

چین مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اپ گریڈیشن اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دے گا

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بائیس تاریخ  کو  حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا  کہ رواں سال چین  مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اپ گریڈیشن اور  ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو فروغ دے گا۔

صنعتی و کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے چینی حکومت کے نئے اقدامات

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے موجودہ اجلاس میں پیش کی جانے والی حکومتی ورکنگ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ رواں سال  درمیانے ، چھوٹے اور مائیکرو صنعتی و کاروباری اداروں  سمیت مختلف کاروباری اداروں کو درپیش مشکلات حل کرنے کے لیے محصولات میں کمی کی پالیسی جاری رہے گی ۔

چین 2020 میں ایک خوشحال معاشرے کی تکمیل کے لیے کوشاں رہے گا

چینی حکومت 2020 میں مستحکم   روزگار اور عوام کی زندگیوں کے تحفظ کو ترجیح دے گی ، غربت کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرے گی اور ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر کے ہدف کی بھرپور جستجو  کی جائے گی۔

دو ہزار انیس کے دوران چین کے اہم اقتصادی و سماجی ترقیاتی اہداف کی تکمیل

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بائیس تاریخ کو کہا کہ دو ہزار انیس میں چین کی  ترقی کو  درپیش بےشمار مشکلات اور  چیلنجوں  کے باوجود  چین نے اہم سالانہ اہداف کی تکمیل کی ہے۔ 

چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کا آغاز

​چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس آج بیجنگ میں شروع ہوا۔ شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے 2897 مندوبین بھی  افتتاحی اجلاس میں شریک ہوئے جو  عددی اعتبار سے آئین کے عین مطابق ہیں۔