چار نومبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کے لیے آئی ہوئی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام سے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے بین الاقوامی تجارتی مرکز کے زیر اہتمام ترقی پزیر ممالک کے سو سے زائد صنعتی و کاروباری ادار ے چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں ۔
چین میں یورپی یونین کے مشن نے حال ہی میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین چین کی درآمدی ایکسپو کا خیر مقدم کرتی ہے ۔
پانچ سے دس نومبر تک چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہورہی ہے۔
چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پانچ نومبر سے شنگھائی میں شروع ہورہی ہے ۔
جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کا وفد چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کر رہا ہے ۔
چین کی دوسری عالمی درآمدی ایکسپو شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے۔ دنیا بھر سے خدمات کی تجارت سے وابستہ ادارے اس ایکسپو میں بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔
امریکہ نے کہا ہےکہ چین کی دوسری درآمدی ایکسپو میں امریکہ کوئی اعلی سطحی وفد نہیں بھیج رہا۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے یکم نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی دوسری درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہورہی ہے ۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس امپورٹ ایکسپو میں تریسٹھ ممالک قومی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والی تین ہزار سے زیادہ کمپنیاں اور کاروباری ادارے تجارتی نمائش میں شرکت کررہی ہیں ۔یہ تعداد پہلی ایکسپو سے کہیں زیادہ ہے ۔
چین کی دوسری درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے ۔ اس دفعہ ایکسپو کے اہم مہمان ممالک کی تعداد پندرہ ہو گی جبکہ پہلی ایکسپو میں یہ تعداد صرف بارہ تھی ۔ علاوہ ازیں چونسٹھ شریک ممالک میں ایک تہائی ممالک پہلی مرتبہ اس ایکسپو میں شرکت کررہے ہیں ۔ صنعتی و کاروباری اداروں کی تجارتی نمائش میں امریکہ ، جاپان ، جرمنی ، چین کے علاقے ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کا نمائشی رقبہ سب سے زیادہ ہے ۔ چالیس سب سے کم ترقی یافتہ ممالک تجارتی نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ موجودہ ایکسپو میں ہر ملک کو دو معیاری اسٹال مفت میں فراہم کیے گئے ہیں ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل دوسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں ہانگ کانگ کی سینتالیس کمپنیوں کے ساتھ شرکت کرے گی ، جس سے ہانگ کانگ کی معیاری مصنوعات اور پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ ساتھ ایشیاء کے بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارم اور سروس ہب کے طور پر ہانگ کانگ کی برتری اور دیگر خصوصیات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
تیس اکتوبر کوشنگھائی میں چائنا ایکسیم بینک نے درآمدات کی تائید کے لیے تین کھرب چینی یوان کی خصوصی کریڈٹ لائن مرتب کیے جانےاور چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کے لیے مالیاتی خدمات کےخصوصی منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ۔
تیس اکتوبر کو چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اعلان کیا کہ چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو پانچ سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہورہی ہے۔