چین کی تیسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو 5 سے 10 نومبر ، 2020 ء تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ 24 ستمبر کو با ضابطہ طور پر ایکسپو کا میڈیا رجسٹریشن سروس پلیٹ کھول دیا گیا ، اور اندراج کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہوگی۔
17:18:59 25-09-2020چینی صدر شی جن پھنگ نے بارہویں برکس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بین الاقوامی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے ۔ انسان کو اس وقت اس صدی کےسب سے شدید وبا کا سامنا ہے ۔ عالمی معیشت بیسویں صدی کے تیسرے عشرے کی انتہا درجے کی ابتری دیکھنے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر شدیدکساد بازاری کا سامنا کر رہی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ امن اور ترقی ہمیشہ ہر زمانے کا دستور رہا ہے ۔ کثیرالجتہی اور معاشی عالمگیریت کا رجحان نہیں بدلے گا۔ ہمیں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی نظریے سے عوام کے مفادات کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے اور بہتر دنیا کے لیے اپنی خدمات سر انجام دینی چاہئیں۔
21:12:24 17-11-2020چینی صدر شی جن پھنگ نے
21:11:14 17-11-2020چینی صدر شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو بیجنگ میں برکس ممالک کی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت، یکطرفہ پابندیاں اور "غیر محدوداختیارات " کی مخالفت کی جائے ۔ عالمی سطح پر یکطرفہ پن اور دھونس دھمکی کی مخالفت کی جانی چاہیئے۔
21:06:30 17-11-2020سترہ نومبر کی شام کو ویڈیو لنک کے ذریعے برکس ممالک کے رہنماؤں کا بارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ وبا کی وجہ سے گلوبل وارمنگ نہیں رکے گی، ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے میں ہرگز کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔ چین اپنی ترقیاتی سطح اور صلاحیتوں کے مطابق بین الاقوامی ذمہ داریوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ چین اپنی خدمات میں اضافہ کرے گا ، 2030 سے پہلے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے عروج کو پہنچنے کی کوشش کرے گا اور 2060 سے قبل ہی کاربن غیرجانبداری کے حصول کے لئے کوشاں رہے گا۔ ہم جو کہیں گے وہی کریں گے!
21:03:35 17-11-2020سولہ سے سترہ نومبر تک بیجنگ میں قانون کے مطابق جامع حکمرانی کے بارے میں مرکزی ورک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ قانون کی جامع حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں قومی کانگریس اورچینی کمیونسٹ پارٹی کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کے کل رکنی اجلاسوں کی روح کو مکمل طور پر لاگو کیا جانا چاہیے۔نئے ترقیاتی مرحلے کے موقع پر نئے ترقیاتی تصور پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانونی نظام کی تشکیل اور قانون سازی ،سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے مجموعی ہدف پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں عوام کو ملک کے مالک کے طو رپر اہمیت دیتے ہوئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کے راستے پر بغیر کسی جھجک کے چلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کی راہ پر ملک کی حکمرانی کے نظام کو مکمل بنانے اور قانون کی حکمرانی کی صلاحیتوں کو جدید بنانے کو فروغ دیا جا ئے گا تاکہ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے چینی خواب کو پورا کرنے کے لئے طاقتور قانونی ضمانت فراہم کی جا سکے ۔
20:52:59 17-11-2020چینی صدر شن جن پھنگ نے بارہویں برکس سمٹ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ ۱۹ کا مقابلہ کرنے کےلیے عالمی اتحاد اور مشترکہ تعاون کیا جانا چاہیے ۔ چینی کمپنیاں برازیل اور روس کے ساتھ کووڈ۱۹ کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے تعاون کر رہی ہیں ۔چین وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے جنوبی افریقہ او
20:44:14 17-11-2020سترہ نومبر کو برکس سمٹ سے ویڈیو خطاب میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کووڈ ۱۹ کی وبا اور کساد بازاری کی شکارعالمی معیشت کی بحالی سمیت دیگر عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے درج ذیل تجاویز پیش کیں ۔
20:43:41 17-11-2020چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سترہ نومبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے برکس ممالک کی بارہویں سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔
یہ سمٹ رواں سال سینٹ پیٹرز برگ میں روس کی زیرِ صدارت اکیس سے تیئیس جولائی تک منعقد ہونی تھی ۔ تاہم کووڈ -۱۹ کی وجہ سے یہ ملتوی کر دی گئی تھی ۔
چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے سولہ تاریخ کو انوویشن اکانومی فورم 2020 میں ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال سے بین الاقوامی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ جتنا مشکل وقت ہے ، اتنا ہی ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو مشترکہ مفادات کے
19:32:54 17-11-2020سترہ نومبر کو لانگ مارچ فائیو یاؤ فوئیو راکٹ اور چھانگ عہ نمبر فائیو تحقیقاتی مشین کو حتمی تیاری اور جانچ کے بعد لانچنگ ایریا تک پہنچایا گیا ہے اور نومبر کے آخری مرحلے میں مناسب وقت پر لانچ کیا جائے گا۔
چھانگ عہ نمبر فائیو چین کے چاند کے تحقیقاتی مشن کا چھٹا ہدف ہے اور چین کی خلابازی کے میدان میں اب تک کا سب سے پیچیدہ اور مشکل مشن ہے۔
سترہ نومبر کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نےاٹلی میں وائرس کے حوالے سےہونے والی تازہ ترین تحقیقات کا ذکر کیا جن کے مطابق اٹلی میں نوول کورونا وائرس پچھلے سال ستمبر سے ہی پھیلنے لگا تھا۔
18:22:48 17-11-2020