چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے ،چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےویڈیو سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے عالمی انتظام و انصرام کو بہتر بنانے اور اصلاحات متعارف کروانے کےموضوع پر اظہار خیال کیا۔
10:27:38 25-09-2020چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چوبیس تاریخ کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ چین-یورپ "ماحول دوست " شراکت دارانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور موجودہ وبا کے بعد عالمی معیشت کی "ماحول دوست بحالی " کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
10:22:24 25-09-2020چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چوبیس تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کو یقینی بناتے ہوئے باسہولت کسٹم کلیئرنس کے لئے مزید "گرین چینلز" اور مزید "فاسٹ چینلز" کھولے گا۔
10:19:00 25-09-2020چوبیس ستمبر کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ایی نےایشیائی ممالک کے باہمی اعتماد و تعاون کی کانفرنس (سی آئی سی اے )کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی خصوصی ویڈیو میٹنگ میں شرکت کی اور "سی آئی سی اے تعاون کو گہرا کرنے اور کثیر جہتی پر کاربند رہنے" کے موضوع پر تقریر کی۔
19:45:04 24-09-2020حال ہی میں امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی پچھترویں جنرل اسمبلی کی عام بحث سے خطاب کرتے ہوئے کرونا وائرس کو "چائنا وائرس" کہا اور چین کو"ذمہ داری اٹھانے" کی دھمکی دی۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے انسداد وبا کے حوالے سے امریکہ کی نام نہاد کامیابیوں کو بیان کیا۔
19:43:31 24-09-2020اقوام متحدہ کی پچھترویں سربراہی کانفرنس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عام بحث سے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے خطابات پاکستان میں توجہ کا مرکز بن گئےہیں۔
19:01:57 24-09-2020چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ٹین کھہ فی نے 24 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی فوج نے بیرونی قوتوں کی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کے باعث آبنائے تائیوان میں فوجی مشقوں کا اہتمام کیا ہے۔
18:10:17 24-09-2020چین کے صدر شی جن پھنگ نے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے عام مباحثے کے موقع پر ایک اہم تقریر کی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے چینی موقف پر روشنی ڈالی۔
17:00:45 24-09-2020اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن نے23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے قواعد کے مطابق اپنا جوابی حق استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پچھترویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کے دوران امریکی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عام بحث میں ، امریکہ نے بنیادی حقائق کو نظرانداز کرکے چین کے خلاف جو بیان بازی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ،چین اس کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
16:49:57 24-09-2020پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد چین کی اکیڈمی آف انجینئرنگ کی سینیئر محقق چھن وئی کی ٹیم اور کینسنو بائیولوجکس کمپنی کے تعاون سے تیار کردہ نوول کورونا وائرس کی ویکسین (اے ڈی 5-این سی او وی) کے عالمی سطح پر کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ پاکستان میں شروع ہوچکا ہے اور اس میں ابتدائی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
16:43:28 24-09-2020چین کے صدر شی جن پھنگ نے 23 تاریخ کی شام بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتو نیو گوئترس سے ملاقات کی۔
11:01:33 24-09-2020چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے تیئیس تاریخ کو بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس سے ملاقات کی ۔
10:54:59 24-09-2020