پاکستان

چین کی تہذیبی مقامات، آثاراور اشیاء کو محفوظ بنانے،دیکھ بھال کے لئے پاکستانی ماہرین کو تربیت دینے کی پیشکش

اسلام آباد (آئی این پی)  چین نے پاکستان میں قدیم تہذیبی مقامات، آثاراور اشیاء کو محفوظ بنانے اور ان کی دیکھ بھال کویقینی بنانے کے لئے پاکستانی ماہرین کو تربیت دینے کی پیشکش کی ہے ۔

18:54:43 13-12-2017

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا او آئی سی کے وزراء خارجہ اجلاس سے خطاب پاکستانی

​استنبول (آئی این پی) پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت  تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ عالمی قوانین کے منافی ہے' امریکی فیصلہ عالمی روایات اور ریاستی طرز عمل کے بھی خلاف ہے' پاکستانی عوام اور حکومت عالمی برادری کے جذبات  میں شامل ہے' پاکستانی پارلیمنٹ نے  متفقہ قراردادوں کے ذریعے امریکی اعلان کی مذمت کی' فلسطینی عوام گزشتہ ستر سال سے مظالم کا شکار ہیں' فلسطینیوں کے کاروبار تباہ اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے' مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی ستر سال سے بھارتی غیر قانونی قبضے میں زندگی گزار رہے ہیں' بیت المقدس  اسلام کا قبلہ اول ہے' ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر امریکی فیصلے پر متفقہ مضبوط ردعمل ظاہر کرنا چاہئے۔ 

18:52:05 13-12-2017

پاکستانی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کاپاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹ کی 33ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب

​اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ، ترقی  ومنصوبہ بندی  احسن اقبال نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کو بھارت نے ایک سال بعد اپنا کر ترقی کا سفر طے کیا' پائیدار ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور  پالیسیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے' ترقی کرنے والے ممالک میں حکومتیں اپنی مدت پوری کرکے رخصت ہوتی ہیں، معاشی سفر میں ملائیشیا اور کوریا آج پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں' 60 کی دہائی میں پاکستان نے سب سے زیادہ ترقی کی۔ 

18:49:56 13-12-2017

آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کو سراہا

​اسلام آباد (آ ئی این پی ) آئی ایم ایف کے پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ مشن کے ایک وفد نے  اسلام آباد میں مالیاتی امور  بارے   پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر سے ملاقات کی ۔وفد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی سے پاکستانی معیشت کے مختلف پہلوئوں ،اس کی ترقی اور اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کر دار کی تعریف کی ۔

16:31:25 12-12-2017

پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں،حکومت افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے، امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری

​اسلام آباد(آئی این پی ) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں،حکومت افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔

16:29:53 12-12-2017

سی پیک سے پاکستان میں تیز رفتار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، سی پیک سینیٹر مشاہد حسین سید

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے چیئرمین پارلیمنٹری کمیٹی سی پیک سینیٹر مشاہد حسین سید  نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے  پاکستان میں تیز رفتار معاشی ترقی  کی بنیاد رکھی جا چکی ہے،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے ستر سے زائد ممالک اس منصوبے سے استفادہ کررہے ہیں،چین پاکستان دوستی خطے میں ایک اہم مقام رکھتی  ہے۔ 

19:12:26 11-12-2017

چین کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی دوستی پر فخر ہے ، مولانا عبدالغفور حیدری

 اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے  پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی دوستی پر فخر ہے۔

19:10:57 11-12-2017

پاکستانی مفادات کے تحفظ کیلئے چین ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،چینی کمیونسٹ پارٹی کے اسسٹنٹ منسٹر انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وانگ یاجون

​اسلام آباد (آئی این پی) چینی کمیونسٹ پارٹی  کے اسسٹنٹ منسٹر انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ وانگ یاجون نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات پاکستانی عوام کو ملنا شروع ہوچکے ہیں، پاکستانی مفادات کے تحفظ کے لئے چین ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، ہمیں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر بنانا ہوگا تاکہ  اقتصادی راہداری کے خلاف برسرپیکار اندرونی اور بیرونی عناصر سے اس منصوبے کو محفوظ رکھ سکیں۔

19:07:29 11-12-2017

ڈالر کی قیمت میں تین پاکستانی روپے کا اضافہ ،ڈالر 107 روپے سے بڑھ کر 110 پر پہنچ گیا ، کاروباری حضرات کا اظہار تشویش

کراچی (آئی این پی )  ڈالر کی قیمت  تین پاکستانی روپے اضافہ کے بعد  107 روپے سے بڑھ کر 110 روپے پر پہنچ گئی ، کاروباری حضرات   نے   تشویش کا اظہار  کر دیا ۔ 

16:45:59 11-12-2017

اکیلا کوئی بھی ملک اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پاسکتا' سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے  وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اکیلا کوئی بھی ملک اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پاسکتا' خطے میں خوشحالی لانے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا' 2050 تک دنیا کی ترقی میں پچاس فیصد حصہ ایشیاء کا ہوگا' خطے کی خوشحالی کے لئے امن و امان کا قیام اہم ہے' خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی روابط  بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں' مربوط روابط کے لئے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں ہونی چاہئیں' امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کو ختم کرنا  ہوگا۔ 

16:44:49 11-12-2017

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ

اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے' نیول چیف ترکش نیول فورسز کی مختلف تنصیبات کا دورہ کریں گے' نیول چیف ترک قومی دفاع کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کریں گے' نیول چیف کے دورے سے دونوں ملکوں کی بحری شراکت داری میں مزید وسعت آئے گی۔

16:40:01 10-12-2017

مسلسل غیر قانونی تسلط میں رہنے والے عوام کے حقوق کو تسلیم کرنا اور انکا مکمل احترام ضروری ہے، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستانی  وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ   مسلسل غیر قانونی تسلط میں رہنے والے عوام کے حقوق کو تسلیم کرنا اور انکا مکمل احترام انتہائی ضروری ہے ۔

16:34:00 10-12-2017
HomePrev...75767778798081...NextEndTotal 91 pages