پاکستان

امریکی صدر کے الزامات گمراہ کن ہیں،پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت چکا، وزیراعظم

  اسلام آباد(آئی این پی )  پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا  ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے

17:02:57 07-01-2018

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چینی سفیر کا بدلتی جیو سٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں متعین چین کے سفیر یائوجینگ نے یہاں جوائنٹ ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی

16:45:14 06-01-2018

ہمیں عزت کی قیمت پر امریکی سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے، پاک فوج امریکی امداد کے بغیر بھی طاقتور ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آئی این پی ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا  ہے کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے اور پاک فوج امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور ہے۔

16:43:50 06-01-2018

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لیے بھاری مالیت کی سیکورٹی امداد کی فراہمی کا خاتمہ

​امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمینٹ نے چار تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے پاکستان کے لئے  بھاری مالیت کی ایک سیکورٹی مدد کو ختم کردیا ہے۔امریکہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کے مطابق اس مدد کی موزوں وقت پر  بحالی کا فیصلہ کرے گا۔

15:18:30 05-01-2018

جاپانی وزیر خارجہ کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

​اسلام آباد (آئی این پی ) جاپان کے وزیرخارجہ  تارو کونونے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا ہے۔اس بات کا اظہار انہوں نے  گزشتہ رو ز  اسلام آباد میں وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف  سے  ملاقات میں کیا ۔

15:08:45 05-01-2018

امریکہ کے سواچین، روس ، ترکی اوردیگر کئی ملکوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی،پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف

​اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ چین، روس ، ترکی اوردیگر کئی ملکوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کااعتراف کیاہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا۔

15:02:24 05-01-2018

ملکی معیشت مستحکم ہے' آئی ایم ایف میں جانے کا ارادہ نہیں، پاکستانی وزیر مملکت رانا محمد افضل

کراچی(آئی این پی ) پاکستان کے  وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ  امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے، ملکی معیشت مستحکم ہے، آئی ایم ایف میں جانے کا ارادہ نہیں، 5 ماہ میں برآمدات 17 فیصد بڑھی ہیں،افغانستان میں ہمارا کوئی مفاد نہیں، مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

16:32:27 04-01-2018

وفاقی وزیر داخلہ اور چینی سفیر نے سی پیک سہ ماہی میگزین اور ویب سا ئٹ کا افتتاح کر دیا پاکستانی

​اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ  احسن اقبال نے   سی پیک سہ ماہی میگزین اور ویب سائیٹ  کا  افتتاح کر تے ہوئے  کہا ہے کہ   سی پیک کا مقصد خطے میں ترقی' خوشحالی اور امن و استحکام لانا ہے،سی پیک علاقائی تعاون کا منصوبہ ہے،منصوبہ  بہتر معیار زندگی فراہم کرنے کا عکاس ہوگا،سی پیک کے حوالے سے محاذ آرائی کی بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہئے جبکہ چینی  سفیر نے کہا  کہ   سی پیک  چین اور پاکستان کا دو طرفہ منصوبہ ہے، علاقائی تعاون کو بڑھانا چین کی قیادت کے لئے بہت اہم ہے۔

16:30:40 04-01-2018

ارب ڈالر امداد کا امریکی دعویٰ بے بنیاد،اپنے وقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ  امریکی انتظامیہ نے پاکستان سے متعلق حقائق کونظراندازکیا،اپنے وقارپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،4سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کررہے ہیں،امریکی صدرکے بیان پرسیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پرہے، افغانستان کی جنگ پاکستان میں کسی صورت نہیں لڑ سکتے، 33 ارب ڈالر امداد کا امریکی دعوی بے بنیاد ہے۔

16:26:53 04-01-2018

انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان پر امریکی دباؤ

دو تاریخ کو امریکی وائٹ ہاوس نے  پاکستان  کے حوالےسے  ایک مرتبہ پھر سخت بیان جاری کیا ۔ بیان  میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان سے  "ڈو مور"   کا مطالبہ کیا گیا۔امریکہ آنے والے دنوں میں پاکستان پر  دباؤ   کے لیے ٹھوس اقدامات  کرے گا۔ 

16:47:09 03-01-2018

عالمی برادری کو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ

​چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شوان نےدو تاریخ کو بیجنگ میں کہاکہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے بڑی کوششیں کی ہیں اور قربانیاں دی  ہیں۔  عالمی برادری کو  پاکستان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیے۔ 

19:31:52 02-01-2018

پاک وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس (آج) بدھ  کو  طلب کرلیا، اجلاس میں ملکی سفارتی وسیکیورٹی پالیسی پرتفصیلی غور کیا جائے گا۔ 

19:28:44 02-01-2018
HomePrev...72737475767778...NextEndTotal 91 pages