پاکستان

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

واشنگٹن (آئی این پی) بدھ کو عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 82 کروڑ 50لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔ عالمی بینک کے مطابق 42کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ توانائی شعبہ میں اصلاحات کے لئے دیا جائے گا۔

19:38:39 20-12-2017

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پاک چین اور ایران کی علاقائی روابط بارے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری طویل المدتی منصوبہ ہے

18:52:21 19-12-2017

ڈی آئی خان ، چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 4 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں لونی چیک پوسٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکےکے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے

18:39:13 19-12-2017

انتونیو گوتریز کی پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو تریز نے اٹھارہ  تاریخ کو اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا۔  بیان  میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سترہ تاریخ کو ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی گئی۔ بیان میں

10:10:09 19-12-2017

اسلام آبا میں سی پیک کے طویل المیعاد منصوبے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اسلام آبا میں سی پیک کے طویل المیعاد منصوبے کی افتتاحی تقریب

10:07:34 19-12-2017

چین میں تعینات پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ

 چین میں پاکستان کےسفیر جناب مسعود خالد نے چین کے دورےپر آئے ہوئے  پاکستانی نوجوانوں کے وفد کے اعزاز میں بیجینگ میں پاکستانی سفارت خانے میں ایک استقبالیہ دیا۔

18:32:20 15-12-2017

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں4.6 شدت زلزلے کے جھٹکے

​پشاور(آئی این پی )پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں4.6 شدت  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گے ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا  اور  وہ  کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے  گھروں سے باہر نکل آے ۔

16:27:06 15-12-2017

پاک بحریہ کے جہاز کا فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی و تربیتی دورہ ' فلپائنی صدر نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاک بحریہ کے جہاز نے فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی  و تربیتی دورہ کیا ' فلپائنی صدر روڈ ریگورائوڈپوٹرٹے نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا ۔

16:25:23 15-12-2017

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے برف پگھل رہی ہے، اعزاز چودھری

نیو یارک(آئی این پی ) امریکہ میں پاکستا ن کے  سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ  پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے برف پگھل رہی ہے، افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں ۔

16:21:26 15-12-2017

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکی کا اعلیٰ عسکری اعزاز ''لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز'' تفویض

استنبول (آئی این پی)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ترکش آرمڈ فورسز کااعلیٰ عسکری اعزاز تفویض کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ''لیجن آف دی ترکش آرمڈ فورسز'' کے اعزاز سے نوازا گیا۔

16:58:52 14-12-2017

اقتصادی تعاون تنظیم تمام رکن ریاستوں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز

اسلام آباد (آ ئی این پی )پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ   اقتصادی تعاون  تنظیم تمام ممبر ریاستوں کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کا اہم ذریعہ  ہے،ممبر ریاستوں نے مل کر بین الاقوامی مسائل کا سد باب کرنا ہے،ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے تجارت دو سے تین سالوں میں دگنی ہو جائے گی، باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے تمام ممبر ریاستیں متفق ہیں، ای سی او ایک ایسا بلاگ ہے جو جغرافیائی لحاظ سے مغرب اور جنوبی ایشیا سب کو یکجا کرتا ہے، ای سی او ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال  اور  اقتصادی مرکزی زون بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل ای سی او خلیل ابراہیم نے کہا کہ ای سی او سربراہی کانفرنس میں ای سی او کے و ژن 2025 کے تحت  نئی راہوں اور مختلف  پروگراموں کو اپنایا گیا ، صنعت و تجارت ، توانائی ، مواصلات اور سائبر لنکجز پر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی گئی  ہے۔ 

16:56:44 14-12-2017

پاکستان کاامریکہ سے بیت المقدس بارے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

استنبول(آئی این پی ) پاکستانی  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا نام نہاد دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے گزشتہ  روز استنبول میں القدس الشریف کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تمام متعلقہ قراردادوں کو تسلیم کرے اور مسئلے کے دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ مقدس شہر کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک دانستہ کوشش ہے۔

16:45:43 14-12-2017
HomePrev...74757677787980...NextEndTotal 91 pages