وسطی یورپی وقت کے مطابق چودہ تاریخ دس بجے تک دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ 137526 نئے کیسز کااضافہ ہوا ہے جبکہ کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7690708 تک پہنچ چکی ہے۔
11:01:52 15-06-2020تیونس کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق تیرہ تاریخ تک پانچ تاریخ کو غیر قانونی تارکین وطن کے بحری جہاز کے صوبہ سفیکس کے ساحل سےاٹلی جاتے ہوئے ڈوبنے کے واقعے میں اکسٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تیونس کے کوسٹ گارڈ ز کی جانب سے مزید لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
16:23:14 14-06-2020مقامی وقت کے مطابق تیرہ تاریخ کی بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ، پبلک ہیلتھ ایجنسی آف انگلینڈ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نسل پرستی اور معاشرتی عدم مساوات کی وجہ سے افریقی اور ایشیائی سمیت دیگر اقلیتی گروہوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور ہلاک ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔
16:20:59 14-06-2020امریکی صدر ڈونلڈ نے جمعہ کو بتایا کہ وہ تلسہ اوکلاہاما میں اگلے ہفتے اپنے شیڈول ریلی کو اس کے وقت کے حوالے سے تنقید کے بعد ری شیڈول کررہے ہیں۔
16:10:10 14-06-2020عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ،وسطی یورپی وقت کے مطابق تیرہ جون کے سہ پہر دو بجکر پچیس منٹ تک، عالمی سطح پرکووڈ۔۱۹کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7،553،182 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 423،349 ہوگئی ہے ۔
16:08:13 14-06-2020یونائٹڈ نیشنز یونیورسٹی کے ورلڈ انسٹی ٹیوٹ فار ڈیویلپمنٹ اکنامک ریسرچ نے بارہ جون کو ایک تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا ہےکہ کووڈ-۱۹ سے جنم لینے والی اقتصادی کساد بازاری سے انتہائی غریب آبادی میں انتالیس کروڑ پچاس لاکھ کا اضافہ
16:56:40 13-06-2020مقامی وقت کے مطابق، بارہ جون کو امریکی سی ڈی سی نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ چار جولائی تک امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار پانچ سو ساٹھ تک جاپہنچے گی۔ اس پیش گوئی کا ڈیٹا بیرونی اداروں اور محققین کی 17 الگ الگ مطالعوں پر مبنی ہے۔
16:32:31 13-06-2020اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے جمعہ کوامریکہ کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوج کی ممکنہ جرائم کی تفتیش کرنے والے بین الاقومی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پاپندی لگانے پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔اقوام متحدہ کے
16:28:11 13-06-2020امریکی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق ، مشرقی امریکی وقت کے مطابق گیارہ تاریخ کی سہ پہر تک، امریکہ میں کووڈ-۱۹کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2013،940 ہو چکی ہے ، جبکہ 113،467 افراد نوول کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
15:09:20 12-06-2020امریکی ایسوسی ایٹڈ پریس نے حال ہی میں "چینی کاروباری اداروں نے عالمی انسداد وبا کےلیے امداد فراہم کی ہے"کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ۔ مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اس وبا میں چینی کاروباری نمائندوں اور امریکہ ، یورپ اور جاپان کے کاروباری افراد نے اس عالمی وبا کے خلاف لڑنے کے لیے انسان دوست امداد فراہم کی ہے۔
12:03:09 12-06-2020دس جون کو برطانیہ کے ایک تحقیقی ادارے کوویڈ ۔19 جینومکس کنسورشیم نے صرف ایک " پیشنٹ زیرو" کے باعث پورے برطانیہ میں وبا کے پھیلاو کے نظریے کی مکمل طور پر نفی کر دی ہے ۔ تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ میں کوویڈ ۔19کے ابتدائی کیسز زیادہ تر یورپی ممالک سے آئے ہیں۔
11:59:26 12-06-2020ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک )اے آئی آئی بی (نے چین کی بانڈ مارکیٹ میں تین ارب چینی یوان کا "پانڈا بانڈ" جاری کیا ہے۔ اس بانڈ کی مدت 3 سال ہے اور شرح سود دو اعشاریہ چار فیصد ہے ۔ اے آئی آئی بی کے پانڈا بانڈ کی پہلی فروخت بہت کامیاب رہی ۔
11:52:29 12-06-2020