چین

سوات کے زمرد تیسری چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی زینت، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

​چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو دنیا کے تمام ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے بڑے کاروباری اداروں، انفرادی کاروبار کرنے والوں اور سنجیدہ خریداروں کو دنیا کی سب سے بڑی منڈی میں مسابقتی ماحول میں ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ 

14:12:03 27-10-2020

تیرہویں پنج سالہ منصوبے میں طے شدہ مختلف اہداف کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا، چین کی وزارت زراعت و دیہی امور

​ستائیس اکتوبر کو چین کی ریاستی کونسل کی پریس کانفرنس میں چین کی وزارت زراعت و دیہی امور کے نائب وزیر لیو حوان شین سمیت دیگر اہم عہدے داران نے تیرہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران زراعت اور دیہات کی ترقی میں ہونے والی اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔

11:11:11 27-10-2020

چین کی آٹھ سو بتیس غریب کاونٹیز میں ای کامرس کی سہولت

​سال دو ہزار بیس ملک بھر میں نیٹ ورک کے ذریعے غربت کے خاتمے کا سال ہے ۔ 

11:06:02 27-10-2020

تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والے امریکی کاروباری اداروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، چینی وزارت خارجہ

​چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے چھبیس اکتوبر کو منعقدہ پریس کانفرنس میں امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر ،چین نے ضروری اقدامات اختیار کرتے ہوئے ،تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والے امریکی کاروباری اداروں، متعلقہ شخصیات اور صنعتی  اداروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

09:46:05 27-10-2020

بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق مائیک پومپیو کا جھوٹا بیانیہ ناکامی سے دوچار ہو گا ،سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پچیس تاریخ سے بھارت،سری لنکا ،مالدیپ اور انڈونیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ کئی تجزیہ نگاروں کے خیال میں اُن کے اس دورے کا مقصد ان ممالک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ چین کی مخالفت میں امریکہ کے ساتھ شامل ہو سکیں۔پومپیو چین کے " بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو سے متعلق مستقل جھوٹ بول رہے ہیں تاکہ چین اور متعلقہ ممالک کے درمیان جاری تعاون میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔تاہم عالمی برادری کی جانب سے ایسے رویے کی مخالفت کی گئی ہے۔حقائق واضح کرتے ہیں کہ " بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک میں جاری منصوبوں کی بدولت اقتصادی سماجی ترقی کو فروغ ملا ہے اور وہ کسی بھی قسم کے قرضوں کے بوجھ کا شکار نہیں ہو رہے ہیں۔

19:56:24 26-10-2020

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان میں اورنج لائن کے آغاز پر مبارکباد

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 26 تاریخ کو میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان  کے شہر لاہورمیں ریل ٹرانزٹ اورنج لائن منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے "ارلی ہاروسٹ" منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے "سب وے ریلوے کےدور"میں داخلے کی علامت ہے۔

19:13:59 26-10-2020

بیس عرب ممالک کے سفارتکاروں کا دورہ سنکیانگ

چین میں تعینات بیس عرب ممالک اور عرب لیگ کے  سفارتکاروں نے انیس سے بائیس اکتوبر تک سنکیانگ کا دورہ کیا اور وہاں سماجی استحکام،قومی اتحاد،عوامی زندگی کی بہتری اور اقتصادی ترقی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔

18:21:22 26-10-2020

چینی صدرشی جن پھنگ کا بولیویا کے نومنتخب صدر کے نام تہنیتی پیغام

چھبیس اکتوبر کو ،چین کے  صدر  مملکت شی جن پھنگ نے بولیویا کے نو منتخب صدر  لیوس البرٹو آرسی  کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

18:01:06 26-10-2020

سنکیانگ میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق تحقیقی رپورٹ جاری

سنکیانگ سے متعلق جاری ایک تازہ ترین تحقیقی رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران چینی حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت انسداد غربت اور روزگار کے فروغ میں نمایاں مدد ملی ہے ،تمام اقلیتوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے،عوامی خوشحالی کو فروغ ملا ہے اور انسانی حقوق کے تحفظ میں بھی نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔

17:53:40 26-10-2020

یومیہ تین لاکھ نان کی تیاری ،خوشحال زندگی کا سفر

جب بھی آپ سنکیانگ آئیں تو  کھانے میں نان ایک لازمی چیز ہے۔ لیکن سنکیانگ کی جیاشی کاؤنٹی کی نان کلچرل انڈسٹری پارک میں عام نان کے علاوہ  تل والا نان ، دودھیا خستہ نان  ، گلابی نان  اور  مصالحے دار نان سمیت  متعدد  قسم کے نان مل سکتے ہیں۔

16:23:13 26-10-2020

سنکیانگ کے آلہ شان کھہ پورٹ سے بیالیس ملین سے زائد سرحد پار ای کامرس پارسلز کی ترسیل

رواں سال چھبیس اکتوبر تک سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے آلہ شان کھہ پورٹ سے چار کروڑ تیئیس لاکھ سے زائد سرحد پار ای کامرس پارسلز کی ترسیل کی گئی ہے جبکہ اشیاء کی مجموعی مالیت ایک ارب یوآن سے زائد ہے۔

15:45:49 26-10-2020

ٹیسلا کی چین میں تیارکردہ الیکٹرک گاڑیاں یورپ برآمد کی جائیں گی

حالیہ دنوں معروف گاڑی ساز ادارے ٹیسلا نے اعلان کیا کہ شنگھائی میں تیار کردہ ماڈل تھری الیکٹرک گاڑیاں یورپ کو برآمد کی جائیں گی۔پہلی کھیپ فرانس اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک تک پہنچائی جائے گی۔تجزیہ نگاروں کے خیال میں چینی ساختہ ٹیسلا گاڑیوں کی برآمد  چین کی مضبوط مسابقت کے مظہر سمیت عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام میں چین کے اہم کردار کی عکاسی ہے۔

15:44:28 26-10-2020
HomePrev...17181920212223...NextEndTotal 100 pages