چین

متعدد ممالک کے عوام کی عالمی غربت میں کمی کے لئے چین کی خدمات کی تعریف

چین نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 ایجنڈے میں غربت میں کمی کےہدف کے حصول کے لئے،زیادہ سے زیادہ  لوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے ، بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر غربت میں کمی سے متعلق  تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔ اس سلسلے میں چین کی کاوشوں اور تعاون کو پوری دنیا کے لوگوں نے سراہا ہے۔

16:54:36 08-10-2020

اہم معیشتوں میں صرف چین کا اقتصادی نمو مثبت رہےگا:یورپ کا تحقیقاتی ادارہ

جرمنی کے آئی ایف او اقتصادی تحقیقاتی ادارے، یورپ کے اقتصادی و مالیاتی پالیسی کے تحقیقاتی مرکز کی جانب سے سات تاریخ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ رواں سال عالمی معیشت چار اعشاریہ چار فیصد تک سکڑنے کا اندیشہ ہے۔ اور اہم معیشتوں میں صرف چین کی اقتصادی نمو مثبت ہونے کی توقع  ہے جو دو اعشاریہ تین فیصد ہوگی۔جب کہ امریکہ اور یورپی یونین کی معیشت بالترتیب چھ اعشاریہ پانچ اور آٹھ اعشاریہ چار فیصد تک سکڑ نے کا امکان ہے۔
 

16:35:22 08-10-2020

تعطیلات کے دوران چائنا ریلوے سے یومیہ سفر کرنے والوں کی تعداد 10 ملین سے زائد رہی

چائنا نیشنل ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ نے سات تاریخ کو اعلان کیا کہ قومی دن کی تعطیلات اختتام پذیر ہورہی ہیں ، اور واپسی پر ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 7 اکتوبر کو۱۲ ملین  مسافروں نے ،چین کے  قومی ریلوے سے سفرکیا جس کے لئے  1129 اضافی مسافر ٹرینیں چلائی گئیں۔

16:33:43 08-10-2020

کھلے پن کا شاہکار شہر ،شیامین

سات اکتوبر کو چین کے ساحلی شہر شیا مین میں خصوصی اقتصادی علاقے کے قیام کی چالیسویں سالگرہ منائی گئی۔یاد رہے کہ سنہ انیس سو پچاسی میں بتیس سالہ جناب شی جن پھنگ شیا مین کے نائب میئر  تھے اور انہوں نے سنگاپور کے بین الاقوامی تجربات سیکھنے کا انتظام کیا۔سنگاپور سے واپسی کے بعد شیا مین کے زمینی حقائق کے مطابق کھلے پن کی حکمت عملی بنائی گئی۔

16:31:10 08-10-2020

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب کی جانب سے امریکہ کے بے بنیاد الزامات کی تردید

سات اکتوبر کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب مندوب دائی بینگ نے یو این جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں امریکہ کے بے بنیاد الزامات کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندے نے چین کے خلاف کارروائی میں بھرپور شکست سے سبق حاصل نہیں کیا ،اتحاد اور تعاون کے لیے تمام رکن ممالک کی اپیلوں کو نظر انداز کیا اور چین پر  ایک مرتبہ پھر بے بنیاد الزامات لگائے۔چین ان الزامات  کی سخت مخالفت کرتا ہے اور انہیں مسترد کرتا ہے۔

15:32:39 08-10-2020

اقوام متحدہ میں امریکہ کی طرف سے چین کو بدنام کرنے کی کوشش ناکام

چھ تاریخ کو اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں انسانی حقوق پر  امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سمیت چند ممالک نے چین کو بدنیتی کے ساتھ بدنام کرنے کی کوشش کی اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کی۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے اس موقع پر اس کی سختی سے تردید کی اور امریکہ جیسے چند دیگر ممالک کی طرف سے چین پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کو یکسر مسترد کیا۔ تقریباً ستر ممالک نے چین کے موقف کی حمایت کی۔

16:33:31 07-10-2020

یورپی یونین کے رہنماؤں نے چین کو موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ-۱۹ جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک اہم شراکت دار قرار دیا ہے

مقامی وقت کے مطابق چھ تاریخ کو ، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے برسلز میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ چین بہت سارے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے  میں یورپی یونین کا ایک اہم شراکت دار ہے۔ 

16:28:23 07-10-2020

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستر ممالک کی جانب سے چین کی حمایت کا اظہار، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سات تاریخ کو جاری اطلاع کے مطابق، ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں تقریباً ستر ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کے موقف کی حمایت کی ہے۔جن میں ،  پاکستان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں پچپن ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو بہانہ بناکر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی مخالفت کا اظہار کیا۔ کیوبا نے پینتالیس ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے سنکیانگ میں چین کے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات کے لئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

16:21:11 07-10-2020

پینتالیس ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے کیوبا کی جانب سے سنکیانگ میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات کی تحسین

چھ اکتوبر کو اقوام متحدہ کی پچہترویں جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث کے دوران کیوبا نے پینتالیس ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے سنکیانگ میں چین کے انسداد دہشت گردی اور انتہائی پسند کے خلاف اقدامات کے لئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

16:19:52 07-10-2020

سینئر چینی سفارت کار سری لنکا، متحدہ عرب امارات، الجیریا اور سربیا کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے سات تاریخ کو  معمول کی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن، چین کے سینئر سفارت کار  یانگ جیے چھی ، سری لنکا ، متحدہ عرب امارات ، الجزیا اور سربیا کا  سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کا یہ دورہ جمعرات سے پیر تک جاری رہے گا۔

16:17:45 07-10-2020

چین ہمیشہ کثیرالجہتی پر عمل درآمد اور اس کی حفاظت کرتا رہے گا،سی آر آئی کا تبصرہ

"عالمی چیلنجز  میں اضافہ ہورہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے بات چیت اور تعاون کی ضرورت  ہے۔" اقوام متحدہ کے قیام کی پچہترویں سالگرہ کی سمٹ سے چینی صدر شی جن پھنگ کے خطاب کو عالمی برادری نے خوب سراہا جس سے کثیرالجہت جذبات کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

16:15:22 07-10-2020

پاکستان کا اقوام متحدہ میں ۵۵ ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ پر مشترکہ بیان، چینی موقف کی حمایت

پاکستان نے منگل کے روز  یو این جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کی عام بحث میں ۵۵ ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو بہانہ بناکر چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی  مخالفت کا اظہار کیا۔

16:10:03 07-10-2020
HomePrev...31323334353637...NextEndTotal 100 pages