چین

تیرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل کے دوران چین کے حاصل کردہ ثمرات

رواں سال چین میں تیرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل درآمد کا آخری سال ہے۔ بین الاقوامی شخصیات کے خیال میں ان پانچ برسوں کے دوران چین نے نمایاں معاشی و معاشرتی ترقیاتی ثمرات حاصل کیے جس سے نہ صرف عوام مستفید ہوئے بلکہ عالمی ترقی کو بھی مزید مواقع میسر آئے ۔

16:24:47 06-10-2020

"چینی معجزہ" عالمی سطح پر غربت کی کمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔سی آر آئی کا تبصرہ

 حالیہ عرصے کے دوران  کووڈ -۱۹ کی وبا عالمی غربت میں کمی کے اقدامات کے لئے  ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ جولائی میں اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کی جاری کردہ "2020 پائیدار ترقیاتی اہداف کی رپورٹ" میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں 71 ملین افراد انتہائی غربت میں واپس چلے جائیں گے۔ حال ہی میں ، اقوام متحدہ کے قیام  کی 75 ویں سالگرہ کی  سمٹ میں ، چین کے اعلی رہنما  شی جن پھنگ نے ایک بار پھر ترقیاتی امور کو عالمی میکرو فریم ورک میں  نمایاں مقام دینے کی اپیل کی  ، اس طرح اس بحران پر قابو پانے کے لئے دنیا کو ایک راستہ دکھا یا کیا گیا ۔

16:23:33 06-10-2020

تیسرےچینی بین الاقوامی درآمدی میلے کی تیاری آخری مرحلے میں

چین کے تیسرے بین الاقوامی درآمدی میلے کی افتتاح میں انتیس دن رہ گئے ہیں میلے کیلئے تیاری کے مختلف کام آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور تمام امور کی انجام دہی بخوبی جاری ہے۔
چین میں قومی دن کی تعطیلات کے دوران اس میلے میں پیش کی جانے والی ہزاروں مصنوعات وقت سے پہلےہی چینی منڈی میں فروخت کی جا رہی ہیں۔

15:50:56 06-10-2020

چھبیس ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے چین کی امریکہ سمیت مغربی ممالک پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ جانگ جون نے پانچ تاریخ کو یو این جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے عام بحث میں چین،روس،کیوبا سمیت چھبیس ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکہ سمیت مغربی ممالک کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی، یک طرفہ جبری اقدامات کو فوراً واپس لینے پر زور دیا  اور نظامی نسل پرستی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

15:39:56 06-10-2020

چین کے ماحول دوست ترقیاتی تجربات قابل تقلید ہیں،یو این ای پی

حالیہ برسوں میں چین انسان اورفطرت کی ہم آہنگی پر مبنی جدید نظام کی تعمیر کی کوشش کر رہا ہے،جس کی عالمی برادری خوب تعریف کررہی ہے اور جس سے چین کے تجربات سے سیکھنے  کی خواہش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے محکمہ ماحولیاتی منصوبہ بندی یعنی یو این ای پی کے خیال میں سرسبز ترقی کو فروغ دینے اور حیاتیاتی تہذیب و تمدن کی تعمیر  میں چین کے تجربات نہ صرف عالمی برادری کی اہم خدمت  ہے بلکہ مختلف ممالک کے لیے قابل تقلید  بھی ہیں۔

15:30:40 06-10-2020

چین کی سائنسی جدت کاری بنی نو ع انسان کی بقا کی ضامن ، سی آر آئی کا تبصرہ

 گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان چین کی  ترقی کے اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں جن میں کوانٹم سیٹلائٹ کی لانچنگ،چاند کے پرلی طرف انسانی ڈیٹکٹر کی سافٹ لینڈنگ اور بیدو سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کے عالمی نیٹ ورک کی تکمیل شامل ہیں۔کہا جا سکتا ہے کہ چین پوری دنیا میں جدت کاری کے حوالے سے بتدریج  ٹا پ پر ہے۔

17:07:09 05-10-2020

گولڈن ویک چین کی اقتصادی بحالی کا واضح اشارہ ، غیر ملکی میڈیا

حال ہی میں ، امریکہ کے "نیویارک ٹائمز" نے "چین کے قومی دن کے موقع پر گولڈن ویک  کے دوران وبا سے سخت متاثرہ سیاحت کی صنعت کے فروغ کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع کی۔

17:03:57 05-10-2020

ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے ہانگ سے متعلق امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان پر ٘مخالفت اور عدم اطمینان کا اظہار

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے ہانگ کانگ پولیس کے ہاتھوں یکم اکتوبر کو گرفتار یوں سے متعلق تین اکتوبر کو  دیے جانے والے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان کی مخالفت کی ہے۔
ہانگ کانگ حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ گرفتاریاں قانون کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر عمل میں لائی گئیں ۔ترجمان نے بتایا کہ یہ امر قابل افسوس ہے کہ اعلی سطح کے امریکی سرکاری اہلکار ہانگ کانگ  میں قانون کی عملداری سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر مسلسل دوہرے معیار کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ 

16:45:12 05-10-2020

قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار روز میں چین میں سیاحوں کی تعداد 425 ملین ہو گئی

چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے حساب کے مطابق ، چار اکتوبر کو  ایک ہی دن میں چین میں سیاحوں کی تعداد  110 ملین جبکہ ملکی سیاحت کی آمدنی  80.79 بلین یوآن بنی ۔

15:50:23 05-10-2020

چین میں اناج کی پیداوار 650 بلین کلوگرام ہونے کی توقع

چین کی وزارت زراعت و دیہات کی اطلاع کے مطابق رواں سال چین میں اناج کی پیداوار 650  بلین کلوگرام ہونے کی توقع ہے۔

15:45:17 05-10-2020

چین کے قومی دن اور مڈ آٹم ڈے کی تعطیلات کے دوران معیشت کی نمو اندرون و بیرون معیشت کو قوت فراہم کررہی ہے

چین کے قومی دن اور مڈ آٹم ڈے کی تعطیلات کے دوران وبا کے انسداد میں اہم کامیابی کے باعث سفرکرنے والے چینی شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافے سے کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہورہا ہے،سیاحت اور خدمات کے شعبوں کی بحالی کو فروغ مل رہا ہےاور چینی معیشت کی اندرونی گردش میں تیزی آرہی ہے۔ان دنوں ملک میں سیاحوں کی تعداد، شاہراہوں پر گاڑیوں کی تعداد اور ریلوے سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

15:31:34 05-10-2020

چین کے سولہویں بین الاقوامی کامکس فیسٹیول کا اختتام

چار اکتوبر کو چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام چین کا سولہواں بین الاقوامی کامکس فیسٹیول شہر ہانگ چو میں اختتام کو پہنچا۔کل سات لاکھ انتالیس ہزار افراد نے اس فیسٹیول  کی آف لائن سرگرمیوں میں شرکت کی جب کہ ایک کروڑ سے زائد افراد نے آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لیا۔پینسٹھ ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو ہزار چھ سو اسی اداروں اور پانچ ہزار آٹھ سو چھیاسی تاجروں یا پیشہ ورانہ شخصیات نے شرکت کی۔ میلے کے دوران پچیس کروڑ یوان کے برابر معاہدوں پر دستخط ہوئے اور ایک ہزار پانچ سو تینتالیس تعاون کے منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔ 

15:23:31 05-10-2020
HomePrev...32333435363738...NextEndTotal 100 pages