چین

چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پچھلے پانچ سالوں میں غربت کے خاتمے کے لیے 15 کھرب یوآن کے قرضے جاری کیے

 چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ،سنہ دو ہزار سولہ سے  رواں سال اگست کے آخر تک ، چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے غربت زدہ آبادی اور غربت سے متاثرہ علاقوں کی پائیدار معاشی اور معاشرتی ترقی میں مددفراہم کرنے کے لیے کل پندرہ کھرب  یوآن کے قرضے جاری کیے ہیں۔

15:23:40 20-09-2020

وانگ ای کی برازیل کے وزیر خارجہ سے فون پر بات چیت

اٹھارہ  ستمبر کو چین کے  ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای  نے برازیل کے وزیر خارجہ ارنسٹو آرا جوسے ٹیلیفون  پر بات چیت کی۔

19:31:28 19-09-2020

چینی صدر شی جن پھنگ صوبہ ہونان کے دورے پر

سترہ تاریخ کو  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کے جنوبی صوبہ ہونان کے صدر مقام چھانگ شا میں نچلی سطح کے عہدیداروں کے  نمائندوں کے ساتھ  ایک  سمپوزیم کی صدارت کی اور  اہم خطاب کیا۔

18:49:28 19-09-2020

چین نے جدت اور ترقی کے لیے جوش و عزم کو ہمیشہ جواں رکھا ہے۔عالمی دانشورانہ املاک تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل

عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ، فرانسس گوری نے ، کچھ دن قبل چائنا میڈیا گروپ کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین نہ صرف عالمی املاک دانش کی تنظیم کا ایک اہم شراکت دار ہے ، بلکہ کثیرالجہتی کا  مضبوط حامی اور  بہت اہم رکن  ہے۔

16:39:22 19-09-2020

چینی فوج عالمی امن کے دفاع میں ایک کلیدی قوت ہے۔سی آر آئی کا تبصرہ

چینی حکومت نے 18 تاریخ کو  ایک خصوصی وائٹ پیپر جاری کیا۔اس میں گزشتہ تیس سالوں میں  اقوام متحدہ کے تحفظ امن مشنوں میں چینی فوج کی شرکت ، خدمات اور  تجربات کا  جامع جائزہ لیا گیا ہے ، اور اقوام متحدہ کے امن مشن کے حوالے سے چین کی پالیسی پر روشنی ڈالی گئی ہے . وائٹ ​​پیپر تفصیلی اعدادوشمار اور متعدد مثالوں سے ثابت کرتا ہے کہ چینی فوج اقوام متحدہ کے تحفظ امن کی سرگرمیوں میں ایک کلیدی قوت ہے ، وائٹ پیپر میں امریکی سیاستدانوں کے پھیلائے جانے والے نام نہاد "چینی فوجی خطرے" کے پروپیگنڈے کو رد  کیا گیا ہے۔

16:05:13 19-09-2020

چینی وزارت تجارت کا وی چیٹ اور ٹِک ٹاک کے ساتھ لین دین پر امریکی پاپندی پر ردعمل

اٹھارہ ستمبر کو ، امریکی محکمہ تجارت نے امریکہ کے اندر وی چیٹ اور ٹِک ٹِک کے ساتھ لین دین پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ۔اس بارے میں چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نےکہا کہ  امریکہ نے "قومی سلامتی" کے نام پر چینی موبائل ایپلی کیشنز وی چیٹ اور ٹِک ٹاک کے ساتھ متعلقہ لین دین پر پابندی عائد کی ہے ، جس سے متعلقہ کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو سخت نقصان پہنچا ہے اورمارکیٹ  کے نظم میں خلل پڑ ا ہے ۔چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ امریکہ نے بغیر کسی  ثبوت کے مذکورہ دونوں کمپنیوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس پر دباو ڈالنے کیلئے بار بار قومی طاقت کا استعمال کیا ہے ، جس سے کمپنیوں کی عام کاروباری سرگرمیوں  میں سنجیدہ نوعیت کا خلل پڑا ہے۔اور امریکہ میں سرمایہ کاری سے متعلق بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچا ہے۔امریکہ کے اس اقدام نے بین الاقوامی معاشی اور تجارتی نظم کو مجروح کیاہے۔
 

16:00:40 19-09-2020

چین میں نوول کورونا وائرس مرکز کا قیام

اٹھارہ تاریخ کو ، چینی سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ، گاو فو نے بیجنگ میں  انکشاف کیا کہ چین نے کووڈ-۱۹ کی وبا سے بہتر طور پر نمٹنے کے لئے نوول کورونا وائرس مرکز قائم کیا ہے۔

15:44:52 19-09-2020

پہاڑی گاوٰں میں پانی کے چشموں سے خوشحالی

چین کے شمالی صوبہ جی لین میں واقع  پہاڑی گاوں باؤ سنگ ایک غریب گاؤں تھا۔ چند سال پہلے  مقامی حکومت نے باوسنگ گاوں میں موجود پانی کے چشموں  سے استفادہ کرکے غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

15:38:50 19-09-2020

ہریالی لائے خوشحالی، چینی کسانوں کا ہارویسٹ فیسٹیول متوقع۔سی آر آئی اردو کا تبصرہ

دو ہزار اٹھارہ کے بعد سے ،ہر سال چینی  قمری کلنڈر  کے مطابق  چھیو فن کے دن ، جس دن میں دن رات کا دورانیہ برابر ہوتا ہے،  کسانوں کا ہارویسٹ فیسٹیول  منایا جاتا ہے۔ یہ ، کروڑوں  کسانوں کے لئے چین کا قومی تہوار ہےجو  اچھی فصل کی خوشی منانے اور کسانوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرنے  اور  زراعت کی اہمیت کو اجاگر کرنے  کے لئے  منایا جاتا ہے۔روان سال یہ تہوار بائیس ستمبر کو منایا جائیگا۔

14:44:56 19-09-2020

عالمی امن کے تحفظ میں چینی فوج کا کلیدی کردار ہے، سی آر آئی کا تبصرہ

چین کی حکومت نے 18 تاریخ کو پہلی مرتبہ ایک وائٹ پیپر شائع کیا جس میں گزشتہ تیس برسوں کے دوران اقوام متحدہ کی قیام امن کی کارروائیوں میں چینی فوج کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

20:13:47 18-09-2020

عوامی سپاہ آزادی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ آج سے آبنائے تائیوان کے قریب جنگی مشقوں کا آغاز کرے گی، چینی وزارت دفاع

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوچیانگ نے 18 تاریخ کو بیجنگ میں بتایا ہے کہ آج سے ، چینی عوامی سپاہ آزادی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے آبنائےتائیوان کے قریب جنگی مشقوں کا ْآغاز کیا ہے۔

16:51:13 18-09-2020

کلیدی ٹیکنالوجی اپنے ہاتھ میں ہونی چاہئے ، شی جن پھنگ

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کا دورہ حو نان جاری ہے ۔ سترہ تاریخ کو انہوں نے صوبہ حو نان کے صدر مقام چھانگ شیا میں ایک مینوفیکچرنگ ادارے کا دورہ کیا۔

15:48:10 18-09-2020
HomePrev...45464748495051...NextEndTotal 100 pages