چین کے نائب وزیر خارجہ ما چھاؤ شو نے سولہ تاریخ کو "چین اور اقوام متحدہ:غربت کا خاتمہ ،پرامن ترقی"کے عنوان سے ایک آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا چین عالمی برادری کے ساتھ غربت کے خاتمے سے متعلق عالمی تعاون کو مثبت طور پر آگے بڑھائے گا۔
10:11:13 17-09-2020جاپان کے "نکی ایشین ریویو" نے بارہ ستمبر کو رپورٹ کیا کہ اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ نے چین اور امریکہ تعلقات کے "ڈی کپلنگ" کی وکالت کی ہے ، لیکن چین میں زیادہ تر امریکی کمپنیوں نے اپنی فیکٹریوں کو چین سے باہر منتقل نہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا جیسی کچھ کمپنیوں نے چین سے نکلنے کے بجائے چین میں اپنی پیداواری سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔
10:10:05 17-09-2020اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم یعنی او ای سی ڈی نے سولہ تاریخ کو درمیان مدتی عالمی اقتصادی پیشنگوئی کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق رواں سال عالمی معیشت میں چار اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوگی۔جب کہ اہم معیشتوں میں چین کی معیشت میں معمولی سااضافہ ہوگا جو جی ٹونٹی گروپ میں اضافہ کرنے والی واحد معیشت ہوگی۔
10:01:45 17-09-2020چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سولہ تاریخ کو صوبہ حو نان کے دورے پر وہاں پہنچے ۔ اسی دن سہ پہر کو انہوں نے چھنگ جو شہر کی رو چھنگ کاؤنٹی کے شیا جو گاؤں میں واقع " آدھے لحاف کی گرمی " نامی خصوصی نمائش کا دورہ کیا ۔
09:59:53 17-09-2020چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ سولہ تاریخ کو صوبہ حو نان کا معائنہ کرنے کے لیے وہاں پہنچے ۔
23:09:48 16-09-2020نوول کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ، یکطرفہ پسندی کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور تجارتی تحفظ پسندی کا احساس اپنےپر پھیلا رہا ہے۔ اس وقت بنی نوع انسان کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور اس صورت حال میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کون سا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے؟
20:11:59 16-09-2020چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 16 تاریخ کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متعدد تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ پومپیو اور ان جیسی سوچ کے حامل دیگر سیاسدانوں کے زیراثر امریکہ کی خارجہ پالیسی غلط راہ پر گامزن ہوئی ہے ،جس نے امریکی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
19:55:24 16-09-2020چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ایک حالیہ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ "عوام کی سلامتی قومی سلامتی کی بنیاد ہے"۔ایسا پہلی مرتبہ نہیں کہ چین کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے "انسانی زندگی" کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے بلکہ کووڈ۔19کی وبائی صورتحال کے دوران چین نے اپنے ٹھوس عمل سے بارہا ثابت کیا ہے کہ عوام سب سے مقدم ہیں۔
18:44:16 16-09-2020خواتین کی بیجنگ ورلڈ کانفرنس کے انعقاد کی پچیسویں سالگرہ اور خواتین کی عالمی سمٹ کی پانچویں سالگرہ منانے کے لیے ایک سمپوزیم بعنوان اکیسویں صدی میں غربت کے خاتمے میں خواتین کا کردار، سولہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس سمپوزیم سے خطاب کیا ۔
16:55:41 16-09-2020"چین سے غیر ملکی سرمائے کے انخلا کے نظریہ" کے جواب میں ، چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ترجمان منگ وئی نے 16 تاریخ کو دو بڑے غیر ملکی چیمبرآف کامرس کی تازہ ترین اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے حوالے سے غیر ملکی کمپنیوں کے اعتماد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
16:52:34 16-09-2020پندرہ تاریخ کو ، چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے ورلڈ اکنامک فورم گلوبل انٹرپرینیورز خصوصی ویڈیو مکالمے میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وبا نے پہلے سے مشکلات سے دو چار عالمی معیشت خصوصا بین الاقوامی تجارت کی صورتحال کو مزید ابتر کردیا ہے۔ اس صورتحال میں ، ٹیکنالوجی اور صنعت کی نام نہاد "ڈی کپلنگ" نہ صرف غیر مناسب بلکہ ناممکن بھی ہے ۔ہمیں مشترکہ طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کا تحفظ کرنا چاہئے ، عالمی صنعتی سپلائی چین اور اہلکاروں کے تبادلے کو جلد از جلد بحال کرنا چاہئے ، اور عالمی معیشت میں جان ڈالنی چاہیے۔
10:51:46 16-09-2020ترپن سالہ ما جن شیاؤ صوبہ چھنگ ہائی کے صدرمقام شی نینگ کے رہائشی ہیں۔ان کی زندگی کافی مشکلات کا شکار رہی ہے۔سترہ سال کی عمر میں وہ ایک حادثے میں معذور ہو گئے۔تاہم معذوری کے باوجود وہ بہت محنت سے اپنی زندگی گزارتے ہیں ،وہ محنت کرتے رہے ،شادی کی اور ایک بیٹااور ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی۔لیکن دو ہزار سولہ میں ایک اور آزمائش نے انہیں آگھیرا ۔ان کی بیٹی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئی ،ما جن شیاؤ نے بیٹی کے علاج پر اپنی تمام جمع پونجی خرچ کرڈالی ۔
اسی وقت مقامی حکومت نے ما جن شیاؤ کو مدد فراہم کی۔دو ہزار سولہ میں انہوں نے حکومت سے بنیادی زندگی کے لیے الاونس کی درخواست کی جس کے تحت ماہانہ دو ہزار سے زائد آر ایم بی کی الاونس مل سکتی ہے۔اس کے علاوہ طبی علاج و معالجہ کیلئے بھی دس ہزار سے زائد آر ایم بی کی الاونس ملی۔اس مدد کی بدولت ما جن شیاؤ کی زندگی واپس معمول پر آئی۔اب وہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنے کا سو چ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہر مشکل گزر جاتی ہے اور ہمارا مستقبل یقیناً روشن ہوگا۔