پندرہ ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 45 ویں اجلاس میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی رپورٹ پر عام بحث میں ، متعدد ممالک کے نمائندوں نے ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے متعلق امور پر چین کی حمایت میں بات کی۔
10:03:24 16-09-2020چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پندرہ تاریخ کو چین -جرمنی- یورپ رہنماوں کی ملاقات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔
09:58:33 16-09-2020چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چودہ تاریخ کی شام کو بیجنگ میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل ، یورپی کونسل کے صدر مشیل ، اور یورپی کمیشن کے صدر وان ڈیر لین کے ساتھ ایک ویڈیو اجلاس میں شرکت کی۔
20:14:37 15-09-2020نوول کورونا وائرس کی وبا کے شدید اثرات سے متاثر عالمی معیشت عدم استحکام کی لپیٹ میں ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتوں کو درپیش غیر یقینی صورت حال میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔
19:59:16 15-09-2020پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں قائم چائنا فارن لینگویجز بیورو کے تحت "انسٹیٹیوٹ آف کنٹیمپریری چائنا اینڈ ورلڈ " کی جانب سے جاری کردہ "عالمی سروے رپورٹ" کے مطابق دنیا بھر میں چین کا ساکھ عالمی ترقی میں مدد گار ملک کے طور پر ابھر رہا ہے اور دنیا کی چین سے وابستہ توقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
18:46:28 15-09-2020پندرہ ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے مشتبہ جبری مشقت کے نام پر پانچ چینی کمپنیوں اور ایک مینو فیکچرنگ پلانٹ پر عائد درآمدی پابندی کے حوالےسے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ بین نے تفصیلی روشنی ڈالی۔
18:13:22 15-09-2020امریکہ میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز۶۵ لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد تقریباًدو لاکھ ہونے کے حوالے سے حال ہی میںٹائم میگزین نے " ایکامریکی طرز کی ناکامی"کے عنوان سے اپنے مضموں میں افسوس کا اظہار کیاہے۔
17:00:22 15-09-2020اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم او ای سی ڈی کی جانب سے چودہ تاریخ جو جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وجہ سے جی ٹونٹی ممالک کی معیشتوں کو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی کے دوران زیادہ غیر معمولی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
16:58:28 15-09-2020حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین۔جرمنی۔یورپی یونین کے رہنماء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کو پر امن بقائے باہمی ، کھلے پن و تعاون ،کثیر الجہتی اور مذاکرات و مشاورت کے چار بنیادی اصولوں کے تحت تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔موجودہ وبائی صورتحال میں چین اور یورپی یونین کے درمیان اس اعلیٰ سطح کی سرگرمی کے کئی نمایاں پہلو ہیں۔اول ، عالمگیر وباکےباعث دنیا اس وقت ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے بالخصوص بدترین اقتصادی بحران نے تقریباً سبھی ممالک کی معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے ، ایسے میں چین اور یورپی یونین کی جانب سے آزادانہ تجارت ،کثیر الجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کرنا یقیناً دنیا کے لیے ایک مثبت اور توانا پیغام ہے۔دوم ، چین اور یورپی یونین عالمی منظرنامے میں دو اہم طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان مستحکم تعاون اور مشاورت عالمی امن ،استحکام اور خوشحالی کے لیے نہایت لازم ہےبالخصوص ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں تجارتی تحفظ پسندی ،یکطرفہ پسندی اور بالادست نظریات پروان چڑھ رہے ۔
14:47:04 15-09-2020چودہ ستمبر کو جینیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 45 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے پہلے روز عالمی ادارے کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشیل باچلیٹ نے امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں انسانی حقوق کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ سیشن کے آخر میں ، انسانی حقوق کونسل کے 43 ویں اجلاس میں منظور شدہ نظامی نسل پرستی ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور پولیس کی طرف سے قانون نافذ کرنے کے لیے پرتشدد کاروائیوں کے بارے میں قرار داد پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ پیش کریں گی۔ باچلیٹ نے کہا کہ اس وبا نے عدم مساوات کو بھی بے نقاب کیا ہے ، مختلف نسلوں اور مختلف معاشرتی حیثیت کے لوگ وبا میں مختلف طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔
12:48:25 15-09-2020گلبئی ہیرمو کا تعلق سنکیانگ کے کاشیبوئی گاؤں سے ہے۔ ماضی میں ، ان کا شوہر سارا سال باہر کام کرتا تھا اور باقاعدگی سے اسےپیسے بھیجتا تھا۔ گاؤں کی اکثر خواتین کی طرح ، وہ بھی گھر میں بچوں کی پرورش کے علاوہ کچھ نہیں کرتی تھی ۔
11:23:05 15-09-2020پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز کہا ہے کہ ملک کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ میں چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت تیار کیا جانے والا رشکئی خصوصی اقتصادی زون علاقے کی تقدیر بدلے گا اور عام لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا ۔رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے کے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ سی پیک علاقائی رابطے کے لئے سازگار ہے اس سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا اور اس سے پورے خطے میں خوشحالی اور ترقی آئے گی ۔ چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن اور خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی مشترکہ طور پر منصوبے کی تعمیر کریں گے۔