چینی صدر شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین مختلف ممالک کے ساتھ باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو وسعت دے گا ،اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دے گا،کثیرالجہت تجارتی نظام کا بھرپور تحفظ کرے گا ،عالمی صنعتی و سپلائی چین کو رواں دواں رکھے گا تاکہ عالمی معیشت جلد ازجلد دوبارہ خوشحالی کے راستے
16:16:08 08-09-2020چینی رہنما شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو کہا کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل پیرا رہے گا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر سنجیدہ عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین انسداد وبا کے لیےعالمی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا، اس میں عالمی ادارہ صحت کے رہنما کردار کی حمایت
16:14:25 08-09-2020آٹھ ستمبر کو بیجنگ میں منعقدہ باوقار تقریب میں چینی صدرشی جن پھنگ نے انسداد وبا کی اس جنگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افراد اور اداروں کو خصوصی قومی اعزازات سے نوازا ۔ صدر مملکت نے اس تقریب میں چارشخصیات کو وبا کے خلاف غیر معمولی کردار ادا کرنے پر خصوصی اعزازات عطا کیے ۔ ان چار شخصیات میں چوٹی کے ماہر تنفس چونگ نانشان، جنہوں نے ۲۰۰۳ میں سارس وائرس کی شناخت کی تھی اور اب کووڈکے دوران بھی وائرس کے خلاف صف اول کے ماہر تھے ، روائیتی چینی ادویات کے ماہر چانگ بو لی، جنہوں نے روائیتی چینی ادویات اور مغربی ادویات کے ساتھ علاج پر تحقیق کی قیادت کی تھی ، چانگ دنگ یو، ووہان کے کورونا وائرس کے علاج کے ہسپتال کے سربراہ اور چھان وی ، وہ فوجی سائنسدان جنہوں نے اس وائرس کے حوالے سے بنیادی تحقیق اور ویکسین کے حوالے سے اس پر تیاری میں قابل قدر کردار داد کیا ۔ یہ وہ عظیم لوگ ہیں کہ جن کی شبانہ روز محنت نے عالمی برادری کو یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیا کہ چین کی اس جنگ کے خلاف فتح کے تجربات سے استفادہ کرنا ہم سب کے مفاد میں ہے ۔
15:00:48 08-09-2020چینی حکومت کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کے لئے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صدر شی نے جناب جونگ نان شان کو ملک کے اعلی ترین اعزاز "میڈل آف ریپبلک" سے نوازا۔
11:45:22 08-09-2020چینی حکومت کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کے لئے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس کے آغاز میں کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ کے شہداء اور جاں بحق ہم وطنوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی۔
11:36:20 08-09-2020کووڈ-۱۹کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کے لئے تقریب تقسیم اعزازات آٹھ تاریخ کی صبح بیجنگ میں منعقد کی گئی ۔تقریب کے آغاز سے قبل شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے عظیم عوامی ہال میں قومی تمغہ اور قومی اعزازی خطاب پانے والی ممتاز شخصیات سے ملاقات کی ۔
11:26:44 08-09-2020چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آٹھ تاریخ کو عالمی ڈیجیٹل گورننس سمپوزیم میں کہا کہ چین اقوام متحدہ ، جی 20 ، برکس ، اور آسیان جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے تحت ڈیٹا سیکیورٹی مباحثوں میں تعمیری طور پر شریک ہو رہا ہے ، اور عالمی ڈیجیٹل گورننس کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔چین نئے تقاضوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے " گلوبل ڈیٹا سیکیورٹی انیشی ایٹو "لانچ کرنے کا خواہاں ہے جس میں تمام فریقوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔اس اقدام کے بنیادی مقاصد میں ڈیٹا کا تحفظ ، کثیر الجہتی کا فروغ اور دوسرے ممالک کی بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا اہم ڈیٹا چوری کرنے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت وغیرہ شامل ہیں۔
چینی حکومت کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کے لئے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا ۔ملک کے اعلی رہنماء شی جن پھنگ نے نمایاں شخصیات کو قومی تمغے اور قومی اعزازات سے نوازا۔
10:36:24 08-09-2020چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے حال ہی میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے نام ایک پیغام بھیجا جس میں انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
10:29:26 08-09-2020چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے سات تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ، اگست 2020 کے آخر تک ، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 3.1646 ٹریلین امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے، یوں چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کے پیمانے میں مسلسل 5 ماہ سے اضافے کا رحجان برقرار رہا ہے۔
10:05:33 08-09-2020چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے سات تاریخ کو پریس کانفرنس کے دوران چین۔پاک تعلقات کے حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے مثبت بیانات کو بھرپور سراہا۔
09:43:21 08-09-2020عالمی ادارہ صحت کے سینئر مشیر بروس آئلورڈ نے سات تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے لئے یہ ایک اہم سنگ میل ہے کہ مسلسل 20 روز سے ملکی سطح پر کووڈ-۱۹کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
09:40:36 08-09-2020