چین کی وزارت خارجہ نے 10 تاریخ کو "اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ سے متعلق چین کے موقف " کی دستاویز جاری کی ، جس میں اقوام متحدہ کے کردار ، بین الاقوامی صورتحال ، پائیدار ترقی ، اور وبائی امراض کے انسداد کے تعاون سے متعلق چین کے موقف اور تجاویز کی وضاحت کی گئی۔
20:26:41 10-09-2020اقوام متحدہ میں متعین چین کے نائب مندوب گنگ شوانگ نے نو تاریخ کو سلامتی کونسل میں کووڈ-۱۹ سے متعلق ویڈیو اجلاس میں امریکہ کی جانب سے چین پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات اور سیاسی طور پر بدنام کرنے کی کوششوں کی سخت مذمت کی۔
19:11:09 10-09-2020دس ستمبر کو چین میں چھتیس واں یوم اساتذہ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک بھر کے تمام اساتذہ کو اس دن کی مبارکباد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
15:08:56 10-09-2020چین کا خدمات کی تجارت کا بین الاقوامی میلہ 2020 چار سے نو ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔وبا کے بعدیہ چین میں منعقد ہونے والی پہلی بڑی بین الاقوامی معاشی اور تجارتی سرگرمی ہے جس میں 148 ممالک اور خطوں کے اٹھارہ ہزار صنعتی و کاروباری ادارے شریک ہوئے۔اس میلے سے دنیا کے لئے مزید کھلے پن اور باہمی تعاون کو توسیع دینے سے متعلق چین کے عزم اور اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔رائے عامہ کے خیال میں چین نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کو بھی تیز کرے گا اور عالمی معاشی نمو کے لئے نئی قوت محرکہ کی فراہمی جاری رکھے گا۔
15:03:19 10-09-2020تیسرا "دی بیلٹ اینڈ روڈ" اعلیٰ سطحی ترقیاتی فورم نو تاریخ کو چین کے صوبہ فو جیان کے شہر شیا من میں منعقد ہوا۔چین کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں ، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان ، کاروباری انجمنوں کے نمائندوں ، ماہرین ، اسکالرز اور کاروباری افراد نے فورم میں شرکت کی۔شرکاء نے کووڈ۔۱۹ کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کے تناظر میں مستحکم بیرونی سرمایہ کاری اور نئے صنعتی ماڈلز کی جستجو سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
11:26:23 10-09-2020چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے نو تاریخ کو 10 ویں مشرقی ایشیائی سمٹ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے جنوبی بحیرہ چین کے حوالے سے چین کے موقف کی وضاحت کی اور امریکہ کی جانب سے پھیلائی جانے والی بدگمانیوں کے جواب میں تین بنیادی حقائق پر روشنی ڈالی۔
11:12:58 10-09-2020چینی صدر شی جن پھنگ نے تعلیم اور اساتذہ سے متعلق امور کو ہمیشہ نمایاں اہمیت دی ہے۔ 2016 میں اپنی مادر علمی کے دورے کے دوران جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ مساوی تعلیم، مساوی سماج کی ایک اہم بنیاد ہے ، تعلیم کے ترقیاتی ثمرات سے تمام شہریوں کو مستفید ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یکساں تعلیم سے فائدہ اٹھایا جاسکیں اور سماجی انصاف کو فروغ دیا جاسکے۔
10:52:41 10-09-2020انسدادو با کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ویڈیو اجلاس نو تاریخ کو منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نےاپنے خطاب میں اپیل کی کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی متعلقہ قرارداد پر عمل پیرا رہے ،عداوت کے خاتمے ، انسان دوست امداد میں اضافے ، یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے اور جنگ بندی سے امن و ترقی کو فروغ دیتے ہوئے متحد ہو کر انسداد وبا کے لئے تعاون کیا جائے ۔
10:30:13 10-09-2020دس ستمبر کو چین میں اساتذہ کا دن منایا جاتا ہے۔ملک و قوم کی ترقی کی بنیاد تعلیم ہے اور تعلیم کی بنیاد استاد ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اساتذہ کو "چینی خواب کی تعبیر کرنے والوں " سے تشبیہ دی ہے۔ جناب شی جن پھنگ نے ہمیشہ اساتذہ کے وقار کا خیال رکھا ہے۔آئیے ہم اساتذہ کے دن کے موقع پر ، جناب شی جن پھنگ کے اساتذہ سے متعلق زریں خیالات کا جائزہ لینے کے لئے کارٹون سیریز دیکھتے ہیں ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی مالیاتی کمیٹی کے سربراہ شی جن پھنگ نے نو تاریخ کی سہ پہر کو مرکزی مالیاتی کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کی۔
00:27:56 10-09-2020امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو ان دنوں نام نہاد "کلین نیٹ ورک" منصوبے کا بڑا پر چار کر رہے ہیں ۔اس کے پیچھے انتخابی سیاست کے حقیقی عوامل کے علاوہ تکنیکی جنگ کو اپ گریڈ کرکے چین کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی سازش بھی ہے۔
20:32:40 09-09-2020چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے نو تاریخ کو اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف ، قازقستان کے وزیر خارجہ مختار تلیبردی، کرغزستان کے وزیر خارجہ چنگیز ایڈربیکوف اور منگولیا کے وزیر خارجہ اینختائیوان نیمتسرین کی دعوت پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای ستمبر کی دس تاریخ سے
20:23:07 09-09-2020