چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے آٹھ ستمبر کو اعلان کیا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ چودہ ستمبر کو جرمن چانسلر انجلا مرکیل اور یورپی کونسل کے صدرچارلس مچل اور یورپی کمیشن کی چیرپرسن ارسلا ون ڈئیر لیئن کے ساتھ چین ،جرمنی اور یورپی یونین کی سربراہی ملاقات کا نعقاد کریں گے۔ملاقات ویڈیو ل
20:21:46 09-09-2020چین کے صوبہ جیانگ شی کے شہر ای چھون میں بانس کی کو نپلوں کے ایک کارخانہ میں کام کرنے والے مذدور چونگ گو ای اب کافی خوش نظر آ تے ہیں۔چونگ گو ای ایک ٹانگ سے معذور ہیں ،انہیں گھر سے کارخانے تک پیدل چلنے میں صرف دس بارہ منٹ لگتے ہیں اور وہ روزانہ سو سے زائد یوان کماتے ہیں۔
15:58:41 09-09-2020سات ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے سوال پوچھا گیا کہ ، پاکستانی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل چین کے ساتھ وابستہ ہے اور موجودہ دور پاک چین تعلقات کا بہترین دور ہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اقتصادی راہداری میں مشترکہ تعاون کی شرائط پر دوبارہ سے بات چیت کرنے سے متعلق افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، اس بارے میں چین کا کیا موقف ہے ۔ اس سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاولی جیان نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کا بیان بے حد مثبت ہے اور چین اس کی تعریف کرتا ہے ۔چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے ایک اہم پائلٹ منصوبے اور چین پاکستان تعاون کے ثبوت کے طور پر ،چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر نے عملی طور پر مثبت نتائج حاصل کیے ہیں ۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ نئی پیشرفت کو فروغ دینے ، نئے دور میں چین پاکستان ایک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور اس کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے پر عزم ہیں ۔
15:08:27 09-09-2020چین کے چھتیس ویں یوم اساتذہ کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ملک بھر کے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی اور اُن کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
11:14:13 09-09-2020چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے شمالی کوریا کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر ورکرز پارٹی آف کوریا کے چیئرمین اور اسٹیٹ کونسل کے چیئرمین کم جونگ ان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
10:56:19 09-09-2020چین کی وزارت تجارت اور چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے "صارفی ماہ دو ہزار بیس اور بیجنگ فیشن صارفی ماہ" آٹھ تاریخ کی شام کو بیجنگ میں شروع ہوا۔اس ایونٹ کا مقصد انسداد وبا کی موجودہ صورتحال میں صارفین کے لیے مختلف سرگرمیوں کے فروغ سے مثبت اشارہ دینا ہے ،جبکہ کھپت کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری پر زور اور صارف مارکیٹ کی مجموعی بحالی کی جھلک بھی اس اہم سرگرمی کے مقاصد میں شامل ہے۔
10:32:50 09-09-2020کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے متعدد ممالک میں طبی ماہرین بھیجے گئے تاکہ اُن ممالک کو انسداد وبا میں معاونت فراہم کی جا سکے۔چین کے عملی اقدامات سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل پیرا رہتے ہوئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ مشکلات پر قابو پانے کے لیے ایک بڑے ملک کے ذمہ دارانہ کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔اگست کے آخر تک ، چین نے متعلقہ ممالک کے تقاضوں کے مطابق 31 ممالک میں طبی ماہرین کی 33 ٹیمیں بھیجی ہیں۔
10:15:45 09-09-2020سات تاریخ کو ، عالمی ادارہ صحت کے متعدد عہدیداروں نے کووڈ۔۱۹ کے حوالے سے جینیوا میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران چین کو بھرپور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ چین میں مسلسل بیس روز سے زائد عرصے میں کوئی ایک بھی مقامی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ انہوں نے وبا کے خلاف جنگ میں چین کی نمایاں کامیابیوں کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد وبا کے حوالے سے چین کے اقدامات اور تجربات دوسرے ممالک کے لئے بہت مددگار ہیں.
10:13:37 09-09-2020آٹھ تاریخ کو ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے بھارتی فوج کی جانب سے غیرقانونی طور پر سرحدعبور کرتے ہوئے چین - بھارت سرحدی علاقے میں داخلے سے متعلق چین کے ٹھوس موقف سے میڈیا کو آگاہ کیا۔میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے خطرناک اقدامات ترک کرے، سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کو فوری واپس بلائے، فرنٹ لائن فوجی اہلکاروں کی کاروائیوں پر سختی سے پابندی لگائے اور فائرنگ میں ملوث اہلکاروں سے تفتیش کے بعد انہیں سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ چینی فوج اپنے فرائض اور مشن کو بھرپور طریقے سےسرانجام دے گی اور ثابت قدمی سے ملک کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گی۔
10:10:31 09-09-2020چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے آٹھ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت وبا بدستور دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کے تحت، انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتاہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کے انسداد وبا کے دوران، عالمی ادارہ صح
20:17:59 08-09-2020چینی حکومت کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے خلاف جنگ میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کے لئے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا ۔ملک کے اعلی رہنماء شی جن پھنگ نے نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو قومی تمغے اور قومی اعزازات سے نوازا اور اہم خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کو
20:08:54 08-09-2020دو ہزار بیس کے چین کے عالمی خدماتی تجارتی میلے میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ڈیجیٹل تجارتی انڈیکس کی ترقی کی رپورٹ جاری کی گئی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ برسوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک
17:19:08 08-09-2020