چینی بحریہ کا شی نینگ نامی جہاز تیئیس تاریخ کی سہ پہر ڈھائی بجے پریڈ کے سمندر پر پہنچا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے معائنہ شروع ہونے کا حکم دیا ۔
شنگھائی چین کا اقتصادی مرکز ہے اور دوسرے ممالک کے لئے اصلاحات اور کھلے پن کی کھڑکی ہے ۔ حالیہ برسوں میں شنگھائی نے شبعہ خدمات کا دروازہ کھولتے ہوئے اعلی معیاری ترقی کے لئے بھر پور کوشش کی ہے ۔
چین کے مالیاتی شعبے میں اصلاحات اور کھلا پن دوسرے ممالک کی توجہ کا مرکز ہے ۔ شنگھائی نے کھلے پن کے لحاظ سے چین کے بہترین شہر کی حیثیت سے چین کے شعبہ مالیات میں اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نئے راستے کی تلاش کی ہے ۔
دی بیلٹ اینڈ روڈ کے دوسرے بین الاقوامی فورم کی آمد کےموقع پر " دی بیلٹ اینڈ روڈ " مواصلاتی تخلیق کے حوالے سے بین الاقوامی فورم بائیس تاریخ کو بیجنگ مین منعقد ہوا ۔
تخلیق ایک شہر کی ترقی کی قوت ہے ۔شنگھائی چین میں اعلی سطح کے کھلے پن پر مبنی ترقی یافتہ شہر کی حیثیت سے اعلی معیار ی ترقی کے دور میں عالمی سطح پر ایک مو ثرسائنسی و تیکنکی تخلیقی مرکز بننے کے لئے بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔
دو ہزار تیرہ میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے " دی بیلٹ اینڈ رود " انیشیٹو پیش کیا ۔ اس کے بعد گزشتہ چھ برسوں سے اس انیشیٹو کے تحت بڑی تعداد میں منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔ اس دوران ایک سو چھبیس ممالک اور انتیس عالمی تنظیموں نے چین کے ساتھ " دی بیلٹ اینڈ روڈ " تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ۔
پچھلے سال شنگھائی میں منعقد ہ چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں پیش کی جانے والی نئی و جدید ٹیکنالوجی نے لوگوں کے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں ۔
چین میں ہائی اسپیڈ ریل کا نظام تیز رفتار ی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس نظام کی اس ترقی کا راز میعاری نگرانی کے نظام میں پنہاں ہے۔ چین میں ہائی اسپیڈ ریل کے شعبے میں تحقیق سے لے کر کمرشل آپریشن تک ٹیسٹ اور سرٹیفیکیشن لازمی ہے۔
" دی بیلٹ اینڈ روڈ " فائو جی پلس فور کے مواصلاتی انوویشن کے بین الاقوامی فورم کی میڈیا میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کی نمائش کا اکیس تاریخ کو بیجنگ کے میڈیا سینٹر میں افتتاح ہوا ۔
روس، تھائی لینڈ، ویت نام اور بھارت سمیت دس سے زائد ممالک چین کے قومی فوج پیپلز لبریشن آرمی کی بحریہ کے قیام کی سترویں سا لگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پیریڈ میں شرکت کیلئے بحری جہا ز بھیجیں گے ۔ یہ بات چین کے بحریہ کے ایک سینئر افسرچھیو یان پھنگ نے ہفتے کے دن صحافیوں کو بتائی۔
رواں اپریل تک ہائی نان آزاد تجارتی زون کی تعمیر کو ایک سال مکمل ہو گیا
اسی سالہ زاؤ لیان فو ،سنکیانگ خود اختیار علاقے میں واقع شی حہ زی یونیورسٹی کے پروفیسر اور گندم پر تحقیق کے ماہر ہیں۔