دس جون کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئیسس نے کہا کہ تمام ممالک کو ویکسین کی تیاری کے لیے ایک ہی طریقہ کار کو اپنانا چاہیے۔
13:00:21 11-06-2020جون کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے نشاندہی کی کہ اس وقت نوول کورونا وائرس کے بارے میں غلط ، اشتعال انگیز اور گمراہ کن معلومات میں اضافہ ہورہا ہے ، جس نے معاشرے پر نوول کورونا وائرس کے اثرات کو بڑھایا ہے ، اور اس سے نمٹنے کے لیے مختلف حکومتوں اور عالمی برادری کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
12:06:59 11-06-2020انسداد وبا کے لیے عالمی تھنک ٹینک تعاون کا دو روزہ کلاؤڈ فورم نو سے دس جون تک منعقد ہوا۔ کلاؤڈ فورم میں شریک اڑتالیس ممالک اور نو عالمی تنظیموں کے ایک سو ساٹھ سے زائد تھنک ٹینکس، ماہرین اور میڈیا نمائندوں نے کلاؤڈ کنیکشن کے ذریعے انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد وسیع اتفاق رائے کا حصول ہوا ۔
11:59:59 11-06-2020مقامی وقت کے مطابق دس تاریخ کو یوروپی یونین نے غلط معلومات سے نمٹنے سے متعلق ایک دستاویز جاری کی ، جس میں چین پر الزام لگایا گیا کہ اس نے اپنے اثر و رسوخ کو بڑھا نے کے لیے غلط معلومات کے پھیلاو میں کام لیا ۔
10:51:20 11-06-2020برطانوی اخبار گارجیئن میں معروف امریکی وائرولوجسٹپیٹر ڈس زاک کا مضمون شائع ہوا جس میں اپیل کی گئی ہے کہ "سازشی تھیوریز کو نظرانداز کریں: سائنس دان جانتے ہیں کہ کووڈ- ۱۹ لیبارٹری میں نہیں بنایا گیا "۔
13:19:56 10-06-2020اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے دس جون کو جاری کردہ "۲۰۱۹ کے نوول کورونا وائرس کے فوڈ سیکیورٹی اور نیوٹریشن پر اثرات" سے متعلق پالیسی بریفنگ میں نشاندہی کی کہ اگرچہ پچھلے 50 سالوں میں عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں کافی اضافہ ہوا ہے ، لیکن وسیع پیمانے پر پیداوار حاصل کرنے کے طریقوں نے ان قدرتی وسائل کو بری طرح تباہ کر دیا جن پر اناج کی پیداوار انحصار کرتی ہے۔
13:05:30 10-06-2020نو جون کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے نمائندہِ اعلی برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل کے ساتھ چین یورپ اعلی سطحی اسٹریٹجک بات چیت کے دسویں دور کی مشترکہ صدارت کی ۔یہ بات چیت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی ۔
12:59:00 10-06-2020آٹھ جون کو عالمی بینک نے "عالمی معاشی آؤٹ لک" جاری کیا جس کے مطابق کووڈ-۱۹ کی وبا سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ اس سال عالمی معیشت پانچ اعشاریہ دو فیصد سکڑ جائے گی یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین کساد بازاری ہوگی ۔ فی کس پیداوار میں کمی کا شکار ہونے والی معیشتوں کا تناسب 1870 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا۔
13:32:51 09-06-2020آٹھ جون کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہااوم گبریئسس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جانب سے کووڈ-۱۹ کے تقریباً ستر لاکھ کیسز جبکہ چار لاکھ اموات کی اطلاع ملی ہے ۔
11:26:30 09-06-2020پانچ جون کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے وائٹ ہاؤس کی طرف جانے والی سڑک پر دو بلاکس تک طویل پینٹنگ سے’بلیک لائیوز میٹر‘ لکھا گیا، سڑک کے اس حصے کو اس نعرے سے منسوب کرتے ہوئے "بلیک لائیوز میٹرز پلازا " کا نام دے دیا گیا ہے ۔
12:48:35 08-06-2020افریقی نژاد امریکی شخص جارج فرائڈ کی ہلاکت کی وجہ سے ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے نوول کورونا وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔
12:18:29 08-06-2020سات جون کو سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور میں فنڈز کی بڑی تعداد میں ترسیل سے
12:12:33 08-06-2020