جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ سو سالہ جماعت ہونے کی حیثیت سے، چینی کمیونسٹ پارٹی کو ہمیشہ اپنی جوانی کا جوش و خروش برقرار رکھنا چاہیے ، ہمیشہ عوام کی حمایت کے حصول اور طویل مدتی نقطہ نظر سےحکمرانی کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔
10:45:17 24-07-2020تئیس جولائی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے شہر چھانگ چھون کے نیو ایریا کی منصوبہ بندی ، تعمیر اور تحقیق کے لیے بنائے گئے منصوبہ بندی نمائش ہال کا دورہ کیا ۔تئیس جولائی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے شہر چھانگ چھون کے نیو ایریا کی منصوبہ بندی ، تعمیر اور تحقیق کے لیے بنائے گئے منصوبہ بندی نمائش ہال کا دورہ کیا ۔
10:24:04 24-07-2020تئیس جولائی کو چین کے صوبہ جی لین کے دورے کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےسرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کی اصلاحات اور ترقی کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے چائنا ایف اے ڈپلیو گروپ کارپوریشن کےریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ادارے کا دورہ کیا۔
10:21:47 24-07-2020صوبہ کوئی جو کی وی ننگ کاؤنٹی میں زاو ہائی نامی قدرتی میٹھے پانی کی ایک جھیل ہے۔ماضی میں یہ جھیل سخت آلودہ ہوا کرتی تھی ۔
10:20:35 24-07-2020چین کی فوجی سویلین انضمام ترقیاتی پالیسی کے بارے میں امریکہ کےبے بنیاد الزامات کے جواب میں ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 23 تاریخ کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ چین کے خلاف امریکی الزامات دوہرے معیارات کی عکاسی کرتے ہیں۔ چین کی فوجی سویلین انضمام ترقیاتی پالیسی
20:13:25 23-07-2020مقامی وقت کے مطابق بائیس تاریخ کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنا برطانیہ اور ڈنمارک کا دورہ مکمل کیا۔ دورہ کے دوران مائیک پومپیو نے چین کے خلاف بیانات کاسلسلہ جاری رکھا اور چین کے خلاف ایک اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی ۔تاہم ہر ذی شعور یہ بات جانتا ہے کہ مائیک پومپیو کی مذکورہ نام نہاد اپیل ناکامی سے دوچار ہوگی۔
20:12:23 23-07-2020یکم اگست کو چینی فوج کا قومی دن منایا جائے گا۔ اس حوالے سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ شی جن پھنگ نے 23 تاریخ کو ایئر فورس ایوی ایشن یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سےاسکول کے اساتذہ ، طلباء اور چینی آرمی کے کمانڈروں، جوانوں ، مسلح پولیس فورس کے افسران ،نیم ملیشیا اور ریزرو اہلکاروں کو یوم آرمی کی مبارکباد دی۔
19:54:37 23-07-2020چین اور روس کی حکمران جماعتوں کے مابین مذاکرات کے نظام کے تحت آٹھواں اجلاس 23 تاریخ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اجلاس کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے۔
19:47:46 23-07-2020مریخ کی جانب چین کی پہلی تحقیقی مہم 23 تاریخ کو روانہ ہوگئی۔ سرخ سیارے کی جانب جانے والی اس مہم کا نام "تیان وین-1" ہے۔ماضی میں ، یہ میدان امریکہ ، سوویت یونین ، جاپان ، اور یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں تک محدود تھا۔ اب ، عالمگیریت کی ترقی اور ترقی پذیر ممالک کے ابھرنے کے ساتھ ، ترقی پذیر ممالک جیسے چین،بھارت اور متحدہ عرب امارات ایک دوسرے کے بعد "مریخ ایکسپلوریشن کلب" میں شامل ہو گئے ہیں ۔
18:48:40 23-07-202023جولائی کو بیجنگ میں پاکستان سفارت خانے کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور نے پاکستان کی وزارت برائے غذائی تحفظ و تحقیق کو صحرائی ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ڈرون عطیہ کئے۔
18:40:09 23-07-2020چین نے جمعرات کے روز مریخ کی جانب اپنا پہلا خلائی مشن کامیابی سے روانہ کر دیا ہے۔ یہ مشن چین کے جنوبی ساحلی صوبے ہینان کے وین چانگ خلائی مرکز سے بیجنگ وقت کے مطابق دوپہر بارہ بج کر اکتالیس منٹ پر روانہ ہوا۔یہ مشن چین کے سب سے بڑے لانچنگ راکٹ لانگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔ یہ مشن تقریباً پانچ ٹن پے لوڈ اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوا ہے۔یہ مشن چین کی جانب سے نظام شمسی کے سیاروں کی کھوج کی جانب پہلا قدم ہے۔ چین کی جانب سے روانہ کیا جانے والا یہ مشن مریخ کے گرد چکر لگانے کے ساتھ ساتھ، اس پر لینڈنگ اور اس کی سطح کا جائزہ لینے سمیت دیگر تحقیقی افعال سر انجام دے گا۔
16:32:50 23-07-2020بائیس تاریخ کی سہ پہر کو ، جنرل سکریٹری شی جن نے سیپنگ سٹی کے بالیمیو گاؤں میں لو وی کسانوں کی مشینری کے کوآپریٹو اہلکاروں سے ملاقات کی۔
16:14:09 23-07-2020