برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے 20 تاریخ کو بتایا کہ برطانوی فریق نے چین کی واضح مخالفت اور بار بار وضاحتوں کے باوجود ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی۔ برطانیہ نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون میں مداخلت کے ذریعے ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو پامال کیا۔ چین اس امر کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔
15:19:36 21-07-2020چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کی رات فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی ۔
14:55:40 21-07-2020بیس جولائی کو شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات کے ریسرچ سینٹر کے بیجنگ میں قیام کے بعد پہلے خصوصی موضوع پر سیمینار کا انعقاد ہوا ۔سیمینار میں شریک ماہرین نے کہا کہ چین کی سفارت کاری کے ایک اعلی درجے کے تھنک ٹینک کی حیثیت سے ، یہ ریسرچ سینٹر چین اور دنیا کے مابین باہمی تفہیم کو بڑھانے کے لئے متعدد شعبوں میں متنوع ترقی کے ذریعے بین الاقوامی تعلقات کے نظریات کو ترقی وجدت دے گا ۔
14:28:56 21-07-2020چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانوی سکریٹری خارجہ ڈومینیک رآب کا سنکیانگ سے متعلق بیان انتہائی بے بنیاد اوربہتان ہے ۔
12:16:36 21-07-2020حالیہ دنوں برطانیہ میں چین کے سفیر لیو شاؤ منگ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ کی جانب سے چین کے سرکاری اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی گئی تو چین جوابی اقدمات اختیار کرے گا۔
21:57:37 20-07-2020پچھلے دنوں ، یہ خبر ملی ہے کہ امریکی حکومت چینی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ پرامریکی سفر اختیار کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے ، اس بارے میں امریکہ کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکی سیاست دانوں کی یہ اشتعال انگیزی چینی اور امریکی عوام کی مرضی اور عالمی ترقی کے رجحان کے خلاف ہے ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں میکارتھیزم کی بحالی کے آثار زیادہ واضح ہوتے جارہے ہیں ، اور دنیا کو اس حوالے سے خبر دار رہنا چاہیے۔ یہ صورت حال آج کے امریکہ کا سب سے بڑا المیہ ہے۔
20:18:15 20-07-2020بیس جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ، ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اطلاعات کے مطابق ، امریکی محکمہ دفاع کی ویب سائٹ نے امریکی سکریٹری برائے دفاع ماک ایسپر کے بیان اور امریکی دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ ایک ایسے عہد سے گزر رہا ہے جب عظیم طاقت بننے کے لئے مقابلہ جاری ہے، اس کا مطلب یہ کہ امریکہ کا پہلا اسٹریٹجک حریف چین اور پھر روس ہے ، لیکن چین زیادہ توجہ کاحامل ہے۔ چین بین الاقوامی آرڈر کے ان قواعد کو دوبارہ لکھنے کے لئے پر امید ہے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد سے ٹھیک چل رہے ہیں اور ان میں چین بھی شامل ہے۔ چین کی ترقی امریکیوں کے لئے پریشان کن نہیں ہے بلکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین کا ابھرنا تشویش ناک ہے۔
18:21:48 20-07-202020 جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس کی صدارت کی۔ ایک رپورٹر نے سنکیانگ سے متعلق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے بیانات کے بارے میں سوال پوچھا۔
18:19:27 20-07-202020 تاریخ کو ، بیجنگ میں شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات کے ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ریسرچ سینٹر ، چینی وزارت خارجہ نے چین کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ساتھ مل کر قائم کیاہے۔اس کا مقصد شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات و خیالات کے حوالے سے تحقیق کو فروغ دینا، ان کی تشہیر کرنا اور ان کا تجزیہ کرنا ہے۔
16:17:10 20-07-2020چین کے وہ علاقے جو سیلاب سے شدید متاثر ہیں ان کی مدد کے لئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چینی سپاہ ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ خطروں کی پروا کئے بغیرسیلاب زدگان کی مدد کے لئے فوج ، مسلح پولیس کے اہلکار اور آگ بجھانے والے اداروں کے ارکان صف اول میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
16:08:56 20-07-2020فوجو میں شی جن پھنگ کے کام کو نمایاں کرنے والی دستاویزی کتاب "شی جن پھنگ فو جو میں "حال ہی میں شائع ہوگئی ہے اور اس کتاب کی ملک بھر میں رونما کر دی گئی ہے۔
16:03:43 20-07-2020ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے محکمہ صحت کے ہیلتھ پروٹیکشن سینٹر نے انیس تاریخ کو بتایا کہ ہانگ کانگ میں اٹھارہ تاریخ کو کووڈ-۱۹ کے 108 نئے کیسوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، جو ہانگ کانگ میں وبا رونما ہونے کے بعد ایک ہی دن میں تصدیق شدہ کیسوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
11:08:58 20-07-2020