بائیس تاریخ کو ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ مختلف امور کے جائزے اور معائنے کے لئے شمال مشرقی صوبے جی لین پہنچے۔ اسی دن ، وہ سیپنگ سٹی پہنچے ، جسے "شمال مشرق میں اناج کا گھر" کہا جاتا ہے۔
15:55:50 23-07-2020چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو صوبہ جی لین کا دورہ کیا ۔ انہوں نے سب سے پہلے سی پینگ شہر کے سبز کاشت کاری کے مثالی زون کا دورہ کیا اور مقامی اناج کی پیداوار کی صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔
14:02:25 23-07-2020چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن دفتر نے تئیس تاریخ کی صبح ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔
13:54:09 23-07-2020بائیس تاریخ کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی منصوبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریان نے جمعہ کے روز کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ماہرین چین میں آئیسولیشن میں رہ رہے ہیں۔
11:14:09 23-07-2020بائیس تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ کیا چین بین الاقوامی انسانی حقوق کے مبصرین یا اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو سنکیانگ میں آنے کی اجازت دے گا؟ اس سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو سنکیانگ کے ساتھ معقول اور منصفانہ رویہ اختیار کرتے ہیں ۔
10:36:34 23-07-2020چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین کو امید اور یقین ہے کہ عالمی کثیرالجہتی کے عمل میں ایک اہم قوت کی حیثیت سے ، بھارت آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہوسکتا ہے ، عملی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام برقرار رکھ سکتا ہے اور بین الاقوامی امور میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔
10:15:00 23-07-2020چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ 22 تاریخ کو تحقیقات اور تفتیش کے لئے ملک کے شمالی صوبہ جی لین پہنچے۔ اسی دن کی سہ پہر کو ، انہوں نے سی پھنگ شہر کی لیشو کاونٹی میں سبز زرعی پیداوار کے معیاری مرکز کا معائنہ کیا اور کسانوں کی مشینری کے کوآپریٹو کے اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے اناچ کی پیداوار ،زمینی وسائل کی حفاظت اور زرعی پیداوار میں مشینوں کے وسیع پیمانے پر استعمال کےبارے میں معلومات حاصل کیں ۔ بعدازاں ، شی جن پھنگ نے سپنگ جنگ کے میموریل ہال کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے انقلابی تاریخ کا جائزہ لیا اور انقلابی شہدا کی یادوں کو تازہ کیا۔
23:23:54 22-07-2020سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ ، جسے "چین کی سرمایہ کاری کی مارکیٹ کے تجرباتی میدان" کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے 22 تاریخ کو اپنی پہلی سالگرہ منائی۔ پچھلے ایک سال کے دوران ، سائنس ٹیک انوویشن بورڈ کے پائیلٹ رجسٹریشن سسٹم کو نافذ کیا گیا ہے ،مارکٹ کا کلیدی انتظامی نظام نہایت موئثر ثابت ہوا ہے ، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی حمایت کے سلسلے میں بورڈنے نمایاں کردار ادا کیا ، اور عالمی معاشی ترقی کو ایک نئی قوت محرکہ فراہم کی۔ بائیس تاریخ کو ، چائنا میڈیا گروپ نے "سائنس انوویشن بورڈ وائٹ پیپر 2020" جاری کیا ۔
بائیس جولائی کو چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "5G + 4K / 8K الٹرا ایچ ڈی پروگراموں کی تیاری اور نشریات کےمثالی پلیٹ فارم" کی تعمیر کا افتتاح بیجنگ میں ہوا۔چائنا میڈیا گروپ، چائنا موبائل ، ہواوے اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے اس افتتاحی کانفرنس میں شرکت کی۔
19:14:49 22-07-2020بائیس جولائی کو منعقدہ چینی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں نامہ نگار نے سوال کیا ہے کہ ایک امریکی باخبر شخص کے مطابق چوبیس تاریخ کی سہ پہر چار بجے سے قبل امریکی شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قونصل خانے کی بندش کے بعد وہاں تعینات تمام اہلکاروں کو امریکہ سے نکلنا پڑے گا۔ کیا چین اس بات کی تصدیق کرسکتا ہے؟
18:28:49 22-07-2020چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چین سے متعلق پومپیو کے حالیہ ریماکس کے جواب میں 22 تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ پومپیو مسلسل چین پر حملہ کرنے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پومپیو ،چین کے سیاسی تصورات پر حملہ کر رہا ہے اور چین سے متعلق مبالغہ آرائی سے کام لے رہاہے۔ پومپیو کی بیان بازی جھوٹ اور دھوکے سے بھری ہوئی ہے۔ پومپیو وہ شخص ہے جس نے چین کے بارے میں امریکی پالیسی کو غلط راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
18:26:15 22-07-2020چین کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن بورڈ کے کامیاب آپریشن کاایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کی مالی امور کمیٹی کے چیئرمین جانگ ہوافنگ نے ایک خصوصی انٹرویو میں نشاندہی کی کہ سائنس ٹیک انوویشن بورڈ نے چین کی تکنیکی جدت طرازی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ چائنیز مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے مالیاتی شعبے میں رابطے کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
18:21:38 22-07-2020