بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پچیس تاریخ کو نئی دہلی میں بھارت کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ بھارت کی جانب سے امریکہ سے تین ارب امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کا دفاعی سازوسامان خریدنے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس کے علاوہ فریقین کے درمیان کوئی اہم معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔
12:49:38 26-02-2020پچیس تاریخ کو جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے تینتالیسویں اجلاس میں شریک اقوام متحدہ کی چوہترویں جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے نے نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کووڈ-۱۹ اس وقت دنیا کے مختلف میڈیا اداروں میں زیر بحث ایک باعث تشویش موضوع ہے۔
12:47:50 26-02-2020حالیہ دنوں مشرق وسطی میں کرونا وائرس کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ پچیس تاریخ تک خلیجی خطے کے نو ممالک میں کرونا وائرس کووڈ-۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
12:46:47 26-02-2020پچیس فروری کی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز دہلی میں متنازعہ شہریت قانون پر ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شا مل ہے۔
16:50:34 25-02-2020سری لنکا کے سدرن ایکسپریس وے کی توسیع کا منصوبہ تیئیس فروری کو مکمل ہوا۔یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے جس کی کل لمبائی 96 کلومیٹر ہے اور اس سے سری لنکا کے جنوب میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
16:49:22 25-02-2020چوبیس تاریخ کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس ایداھانوم گبریسس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگرچہ اٹلی ، ایران اور جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ تشویشناک ہے ، لیکن ابھی تک اس وبا نے عالمگیر وبائی صورت اختیار نہیں کی ہے ۔
12:38:31 25-02-2020چوبیس فروری کو افغانستان کے وزیر صحت فیروزالدین فیروز نے افغانستان میں کووڈ-۱۹ کے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔
18:55:58 24-02-2020تیئیس تاریخ کو ایران کے صدر حسن روحانی اور ایران کے دورے پر آئے آسٹریا کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال سمیت امریکہ-ایران تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
13:31:53 24-02-2020حالیہ دنوں جاپان اور جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔تیئیس تاریخ کو جنوبی کوریا کی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے درجے کو بلند کرتے ہوئے اسے انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔کوریائی حکام نے تیئیس تاریخ تک ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث چھ ہلاکتوں اور چھ سو دو مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
13:01:50 24-02-2020عالمی بینک کے سابق ماہر معاشیات میونگی واجیرہ نے چائںا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کووڈ۔۱۹ کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے چین کے اقدامات بے مثال ہیں اور دنیا بھر سے ماہرین نے ان کی توثیق کی ہے ۔
12:59:49 24-02-2020مقامی وقت کے مطابق تیئیس تاریخ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 گروپ کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شریک متعدد عہدے داروں، ماہرین اور عالمی تنظیموں کے سربراہان نے حال ہی میں چین میں پیداوار کی سرگرمیوں کی بحالی کا خیرمقدم کیا اوراس توقع کا اظہار کیا کہ چین میں جلد از جلد وبا پر قابو پا لیا جائے گا اور معاشی و معاشرتی سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔
16:47:34 23-02-2020اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ، ورلڈ فوڈ پروگرام اور جنوبی سوڈان کی حکومت کی جانب سےمشترکہ طور پر حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان کی نصف سے زیادہ آبادی رواں سال مئی سے جولائی تک شدید قحط کا شکار بن جائے گی،اور یہ تعداد کم از کم پینسٹھ لاکھ تک ہوسکتی ہے۔
16:44:41 23-02-2020