دنیا

افغان سکیورٹی فورسز کا غزنی میں خصوصی آپریشن ، القاعدہ کا اہم رکن ہلاک

​ہفتے کو نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کی جانب سے کی جانے والی ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ، " این ڈی ایس اسپیشل فورس یونٹ کی غزنی صوبے میں کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں برصغیر میں القاعدہ کا ایک اہم رکن ، ابو محسن المصری مارا گیا ہے "۔

11:30:49 26-10-2020

ورلڈ ہیلتھ سمٹ میں عالمی برادری سے متحد ہو کر کام کرنے کی اپیل

​پچیس اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں عالمی صحت کی آن لائن سمٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔جرمن صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے ایک ویڈیو تقریر کرتے ہوئے کووڈ -۱۹ کی ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

11:27:39 26-10-2020

دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار کروڑ پچیس لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی ، عالمی ادارہ صحت

​عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ وسطی یورپ کے وقت کے مطابق پچیس اکتوبر کی سہ پہر دو بج کر نو منٹ تک دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار کروڑ پچیس لاکھ بارہ ہزار ایک سو چھیاسی تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد گیارہ لاکھ سینتالیس ہزار تین سو ایک ہو چکی ہے۔

11:25:03 26-10-2020

افغانستان میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی

​افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں نے اتوار کو بتایا کہ ہفتے کے روز کابل کے نجی تعلیمی ادارے کوثر دانش پر ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہو چکی ہے جبکہ 57 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

18:04:57 25-10-2020

افغانستان میں القاعدہ نیٹ ورک کا اہم رہنماء ہلاک

​افغان سیکیورٹی ذرائع نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی کہ صوبہ غزنی میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ نیٹ ورک کا اہم رہنماء مارا گیا ہے۔تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

15:44:24 25-10-2020

افغانستان میں دو بم دھماکوں میں نو عام شہری جاں بحق

چوبیس تاریخ کو افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں دو لگاتار بم دھماکوں میں نو عام شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ دو پولیس ہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صوبائی پولیس ترجمان احمد خان سیرت نے میڈیا کو بتایا کہ پہلا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک عام مسافر بس کوٹلہ روزا علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی۔چند من

18:34:28 24-10-2020

امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے باعث آئندہ فروری تک اموات پانچ لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہیں ،عالمی جریدہ

معروف جریدے " نیچر میڈیسن" نے تیئیس تاریخ کو خبردار کیا کہ اگر امریکی شہریوں میں ماسک کے استعمال کی شرح بلند نہ ہوئی اور تمام ریاستوں میں سماجی دوری سے متعلق لازمی اقدامات نہ اپنائے گئے تو ملک میں آئندہ فروری تک اموات پانچ لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہیں۔تحقیق کے دوران یکم فروری سے اکیس ست

16:47:29 24-10-2020

کووڈ-۱۹ ویت نام جنگ کےبعد امریکی حکومت کی سب سے بڑی شکست ہے ،نیویارک ٹائمز

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بائیس تاریخ کو ایک مضمون میں کووڈ۔۱۹ کے باعث امریکی شہریوں کے جان و مال اور سماج کو پہنچنے والے نقصانات کے تناظر میں کووڈ-۱۹ کو ویت نام جنگ کےبعد امریکی حکومت کی سب سے بڑی شکست قرار دیا۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ اکیسویں صدی کے آغاز میں جنوبی افریقہ کو ایڈز وائرس کا

16:45:32 24-10-2020

لیبیا میں متحارب فریقین کا مستقل جنگ بندی پر اتفاق

تیئیس تاریخ کو اقوام متحدہ کے لیبیا اسپورٹ مشن کے مطابق لیبیا میں متحارب فریقین نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی روشنی میں لیبیا کے تمام علاقوں میں مستقل جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔معاہدے پر دستخطوں کی تقریب اسپورٹ مشن کے فیس بک پیج پر براہ راست دکھائی گئی۔اقوام متحدہ کے لیبیا مشن نے ا

16:42:50 24-10-2020

عالمی ادارہ صحت کا کووڈ۔19کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں فوری اقدامات پر زور

عالمی ادارہ صحت نے تیئیس تاریخ کو تمام ممالک پر زور دیا کہ کووڈ۔19کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں ۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اس وقت دنیا وبائی صورتحال کے اہم مرحلے میں ہے ،آئندہ چند ماہ انتہائی مشکل ہو سکتے ہیں جبکہ چند ممالک میں صور

15:26:13 24-10-2020

چین ۔روس باہمی تعلقات میں گزرتے وقت کے ساتھ مزید بہتری آ رہی ہے ،چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے تیئیس تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ حالیہ برسوں میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے چین۔روس تعلقات کے حوالے سے تسلسل سے مثبت بیانات سامنے آئے ہیں جس سے فریقین کے درمیان اعلیٰ سطح اور خاص نوعیت کے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔کچھ رپورٹس کے مطابق

15:24:04 24-10-2020

امریکہ کی جانب سے چینی میڈیا اداروں پر سیاسی دباؤ پر چین کی بھرپور مخالفت

​اکیس تاریخ کو امریکہ نے مزیدچھ چینی میڈیا اداروں کو "سفارتی وفد" قرار دےدیا۔اس پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے بائیس تاریخ کو رسمی کانفرنس میں کہا کہ یہ امریکہ میں مقیم چینی میڈیا اور صحافیوں کے خلاف تازہ ترین سیاسی دباؤ اور بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

11:11:27 23-10-2020
HomePrev...2345678...NextEndTotal 100 pages