دنیا

شمالی افغانستان میں مسلح جھڑپ کے دوران آٹھ عسکریت پسند ہلاک

صوبائی پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ جمعرات کے روز شمالی افغانستان کے صوبے فریاب کے ضلع سبز پوش میں آٹھ عسکریت پسندوں کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کر دیا گیاہے۔

15:28:14 08-10-2020

عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس اگلے سال مئی میں منعقد ہوگا

عالمی اقتصادی فورم نے سات تاریخ کو اعلان کیا کہ دو ہزار اکیس کے لیے اس کا سالانہ اجلاس اگلے سال اٹھارہ تا اکیس مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس کا انعقاد  ڈیووس کی  جگہ بور جن سٹاک میں ہوگا ۔ 

15:26:32 08-10-2020

جی 20 کا سیاحت کے فروغ کا عہد

 جی 20 گروپ کے وزراء سیاحت نے سات تاریخ کو ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے سیاحت کی صنعت  کو فروغ دینے کا عہد کیا  تاکہ  عالمی پائیدار ترقی میں سیاحت کی صنعت کی شراکت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔

15:24:39 08-10-2020

عالمی تجارتی تنظیم کی رواں سال اشیاء کی عالمی تجارت میں 9.2 فیصد کمی کی پیش گوئی

عالمی تجارتی تنظیم نےچھ  تاریخ کو  "عالمی تجارتی اعداد و شمار اور آؤٹ لک" کے بارے میں ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی۔جس میں  پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال اشیاء کی عالمی تجارت  9.2٪ تک سکڑ نے کا خدشہ ہے ، تاہم عالمی تجارت کی کارکردگی توقع سے بہتر رہے گی۔رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2021 میں اشیاء کی عالمی تجارت میں 7.2 فیصد اضافے کی توقع ہے تاہم پھر بھی تجارت کا پیمانہ وبا سے پہلے کے مقابلہ میں بہت کم ہوگا۔

16:34:36 07-10-2020

دنیا میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد پینتیس ملین سے تجاوز کر گئی

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  دنیا بھر میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد 35 ملین سے تجاوز کر گئی ہے ۔

16:18:15 06-10-2020

افغانستان میں درجنوں طالبان کا ہتھیار ڈال کر جنگ سے دستبردار ی کا اعلان

افغانستان کے شمالی صوبے سوری پل پولیس کے  بیان کے مطابق صوبے کے ضلع کو ہستان میں ایک سو پچاس طالبان نے ہتھیار ڈال کر جنگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

15:34:42 06-10-2020

امریکی صدر ٹرمپ کی ہسپتال سے وائٹ ​​ہاؤس واپسی

امریکی صدر ٹرمپ ، جن کا کووڈ۔۱۹کا علاج چل رہا ہے ،پانچ تاریخ کی شام کو ہسپتال سے وائٹ ​​ہاؤس واپس چلے گئے تاہم ان کی طبی ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ابھی صحت یاب نہیں ہوئے ۔

15:33:35 06-10-2020

افغانستان میں سرکاری فوج کے ہوائی حملے میں گیارہ عسکریت پسند ہلاک

 
افغانستان کے صوبہ غزنی کے سرکاری ترجمان جمعہ زادہ نے  بتایا ہے کہ اتوار کے روز مذکورہ صوبےکے ضلع اندر میں سرکاری لڑاکا طیاروں کے حملے میں کم ازکم گیارہ طالبان کو ہلاک کردیا گیاہے۔

15:25:04 05-10-2020

برطانیہ اور یورپ کے رہنماؤں کی ٹیلی فونک بات چیت

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے ہفتے کے روز ٹیلی فونک بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا کہ نمایاں اختلافات دور کرنے کے لیے بریگزٹ مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

16:37:21 04-10-2020

امریکہ میں وبا سے معاشرتی تقسیم میں تیزی

امریکہ کی وزارت محنت کے جاری کردہ اعدادوشمار  کے مطابق چھبیس ستمبر تک اسی ہفتے  بےروزگاری الاونس کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ سینتیس ہزار تک جا  پہنچی۔چین کے جدید بین الاقوامی تعلقات کے انسٹی ٹیوٹ کی محقیق چھین فنگ ینگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو تو بڑھا ہی دیا ہے،مختلف قومیتوں کے درمیان فرق میں بھی نمایاں اضافہ کیاہے ۔

16:36:12 04-10-2020

افغانستان میں طالبان کے خودکش حملے میں ۱۵ افراد ہلاک

ہفتہ کے روز افغانستان کے مشرقی صوبے ننگھار  میں ضلعی دفتر کے سامنے طالبان کے ایک خودکش حملے میں کم ازکم ۱۵ افراد ہلاک اور ۴۲ زخمی ہوگئے۔ 

15:36:17 04-10-2020

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے افریقی النسل لوگوں کے خلاف نسلی امتیازی سلوک اور پولیس تشدد پر اظہارِ تشویش

یکم اکتوبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 45 ویں اجلاس میں  نسل پرستی کے امور پر عام بحث ہوئی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل  بیچلیٹ اور مختلف ممالک کے نمائندوں نے نسل پرستی اور نسلی امتیاز کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو افریقی النسل لوگوں کے حقوق کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرنا چاہیے۔

16:58:41 03-10-2020
HomePrev...6789101112...NextEndTotal 100 pages