اٹھارہ اکتوبر سے بیس اکتوبر تک اکیسویں عالمی کمیونسٹ پارٹی اور ورکرز پارٹی کانفرنس ترکی میں منعقد ہوئی۔
15:13:21 19-10-2019سترہ اکتوبر کی صبح کو یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ نئے معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
13:45:36 18-10-2019سولہ اکتوبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے شمال مشرقی علاقے کی صورتحال کےحوالے سے مذاکرات کیےجس میں سلامتی کونسل کے ارکان نے شام کی شمال مشرقی علاقے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
12:43:07 17-10-2019پندرہ اکتوبر کو عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف نےمتوقع عالمی معاشی رپورٹ کا اجراء کیا ۔ رپورٹ میں سال دو ہزار انیس کے لیے متوقع عالمی اقتصادی اضافے کو تین فیصد تک کمی کی گئی ہے جو دو ہزار آٹھ میں رونما ہوا مالیاتی بحران کے بعد سب سے نچلا درجہ ہے ۔
11:21:34 16-10-2019امریکی صدر ٹرمپ نے 14 تاریخ کو کہا کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائیوں سے علاقائی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ لہذا امریکہ نے ترکی پر متعدد پابندیاں لگا دی ہیں اور ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ کاروائیاں بند کرے۔
16:06:06 15-10-2019چودہ اکتوبر کو جینیوا میں منعقدہ عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعات کے حل کے ادارےکے اجلاس میں "ایئر بس سبسڈی کیس" کے حوالے سے عالمی تجارتی تنظیم کے تازہ ترین فیصلے میں امریکہ کو یورپی یونین کے خلاف تجارتی جوابی اقدامات اٹھانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
11:29:54 15-10-2019گیارہ سے بارہ تاریخ تک چھ ممالک کے اسپیکرز کا تیسرا اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقائی اقتصادی کنیکشن اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور استنبول اعلامیے کی منظوری دی گئی۔
11:11:51 14-10-2019ترکی کی فوج نے نو تاریخ کو شام کے شمالی علاقے میں موجود کرد مسلح ملیشیا کے خلاف فوجی اپریشن کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد سے کئی عام شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔ تقریباً ایک لاکھ عام شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کررہے ہیں ۔ ادھر امریکی وزارت دفاع نے گیارہ تاریخ کو اپنے بیان میں کہا کہ شام میں تعینات امریکی فوج پر ترکی کی طرف سے گولہ باری کی گئی ہے۔ امریکہ نےشام میں ترکی کے فوجی اپریشن کی مخالفت کی ہے ۔ اقوام متحدہ اور یورپی کونسل نے بھی اپنے بیانات میں ترکی سے فوجی اپریشن ختم کرنے اور عام شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کی اپیل کی۔
17:13:20 12-10-2019امریکی وزارت دفاع نے گیارہ تاریخ کو ایک بیان جاری کیا کہ امریکی سنٹرل کمانڈ کے حکام کے مطابق امریکی وزیر دفا ع مارک ٹی اسپر نے مزید فوج اور فوجی سازو سامان سعودی عرب بھیجنے کی منظوری دی ہے۔
17:12:24 12-10-2019دس اکتوبر کو چین کی سی اے ایم سی انجئنیرنگ کمپنی کی تعمیر کردہ پدما جاشالڈیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (فیز 1) کی تکمیل کی تقریب بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہوئی۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ، بنگلہ دیش میں تعینات چین کے سفیر لی جی مینگ، بنگلہ دیش کے وزیرعلاقائی حکومت و دیہی ترقی تزول اسلام سمیت چھ سو سے زائد مہمانوں نے تکمیل کی تقریب میں شرکت کی۔
15:33:29 12-10-2019نیپالی صدر ودھیا دیوی بھنڈاری کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ بارہ سے تیرہ اکتوبر تک نیپال کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔
15:27:36 12-10-2019ایرانی میڈیا کی گیارہ اکتوبر کی رپورٹس کے مطابق بحیرہِ احمر میں سعودی بندرگاہ کے قریب ایک ایرانی تیل بردار جہاز پر دو میزائل داغے گئے۔
18:57:53 11-10-2019