دنیا

جرمنی میں فائیو جی کی تعمیر میں کسی مخصوص سپلائرز کو خارج نہیں کیا جائےگا ،انجیلا میرکل

​آٹھ نومبر کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل نےبرلن میں یورپی کمیشن کی نو منتخب چیئر پرسن ارسلا گرترد وان ڈیر لائن سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد  مشترکہ پریس کانفرنس میں جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی فائیو جی نیٹ ورکس کی تعمیر میں شامل کمپنیوں کی حفاظتی ضروریات اور تصدیق کو  بہت اہمیت دیتا ہے ، لیکن وہ کسی مخصوص سپلائر کے لیے الگ معیار مرتب نہیں کرے گا۔

17:03:43 09-11-2019

چین کے تیار کردہ پولٹری گوشت پر نگرانی کا نظام امریکی نظام کے برابرہے، امریکہ کی تصدیق

​آٹھ نومبر کوچین کے جنرل کسٹم ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ  امریکہ کی فیڈرل رجسٹر ی نے چین میں تیار کردہ پکے ہوئے  پولٹری گوشت کو امریکہ میں  بر آمد کیے جانے سے متعلق حتمی قوانین و ضوابط جاری کیے ہیں۔

16:38:16 09-11-2019

سیاسی تصفیہ شام کے مسئلے کے حل کی راہ ہے۔چینی خصوصی مندوب برائے امورِ مشرقِ وسطی

​چینی حکومت کے خصوصی مندوب برائے امورِ مشرقِ وسطی جائی جون نے آٹھ نومبر  کو وزارت خارجہ کے زیرانتظام چینی اور غیر ملکی میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا کہ چین ہمیشہ یہ سمجھتا ہے کہ شام کے مسئلے کے حل کا راستہ سیاسی تصفیہ ہے۔

16:29:18 09-11-2019

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ سے کیوبا پر پابندیاں اٹھانے کیلئے قرا رداد کی منظوری

​اقوام متحدہ کی چوہترویں جنرل اسمبلی میں سات تاریخ کو  ایک قرارداد کی منظوری دی گئی  جس میں امریکہ سے   کیوبا پرعائد  اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کو اٹھا نے پر زور دیا گیاہے ۔ 

15:48:29 08-11-2019

برطانیہ کےٹرک سانحے میں جاں بحق ہونے والے انتالیسں افراد کی شناخت کی تصدیق

سات نومبر کو ویت نام کی وزارت عوامی تحفظ  کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  ویت نام اور برطانیہ نے تئیس اکتوبر کو برطانیہ کی ایسیکس کاؤنٹی کےکنٹینر ٹرک  سے بر آمد ہونے والی انتالیس لاشوں کی شناخت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد ویت نامی شہری تھے ۔

10:11:01 08-11-2019

ایران کا ایٹمی توانائی سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کےچوتھے مرحلے کے اقدامات کا اعلان

اطلاع کے مطابق پانچ تاریخ کو ایران کے صدر حسن روحانی نے  ایران کےایٹمی توانائی سے متعلق معاہدے

16:56:30 06-11-2019

دنیا کو چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو سےاچھی امید یں ہیں ۔اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کے سیکرٹری جنرل

جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی کانفرنس کا وفد  چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت  کر رہا ہے ۔

15:10:22 04-11-2019

یونیسکو کی جانب سے میڈیا کے خلاف تشدد روکنے پر توجہ دینے کی اپیل

اقوام متحدہ ہر سال ۲ نومبر  کو صحافیوں کے خلاف  جرم پر سزا نہ  دینے کی حالت کے خاتمے کے لئے  عالمی دن کے طور پر مناتا ہے۔ اس سلسلے میں فرانس کے شہر پیرس میں قائم یونیسکو نے حال ہی میں تازہ ترین رپورٹ جاری کی جس میں نیوز  میڈیا کے خلاف تشدد روکنے پر توجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
یونیسکو کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ، 2006 سے 2018 تک پوری دنیا  میں  1،109 صحافی اپنی  پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے  ۔ صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کے  ذمہ دار وں میں سے ۹۰ فیصدکو  سزا نہیں دی گئی ۔

16:51:21 03-11-2019

ٹرک میں دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے سب ویتنامی ہیں،برطانوی پولیس

برطانیہ میں ایسیکس کی  پولیس نے یکم نومبر کی شام کو ایک بیان جاری کیا  کہ پولیس فی الحال سمجھتی ہے کہ گزشتہ ماہ  ٹرک میں دم گھٹنے  سے ہلاک ہونے والے39  افراد  سب  ویتنامی ہیں۔

16:23:37 02-11-2019

ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آگے بڑھانے کی قرارداد منظور

​امریکی ایوان نمائندگان نے اکتیس اکتوبر کو  امریکی صدر کے مواخذے کے لئے تحقیقی عمل کو شروع کرنے کے حوالے سے قرار داد کی منظوری دے دی۔

10:19:49 01-11-2019

پاکستان میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے ،فردوس عاشق اعوان

پاکستانی وزیر اعظم  کی معاون  خصوصی  ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔ 

14:48:25 31-10-2019

عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں ایک سو افراد ہلاک

عراقی پارلیمنٹ کے تحت انسانی حقوق کمیشن نے تیس تاریخ کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ پچیس اکتوبر سے اب تک عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوب وسطی علاقوں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں کم از کم ایک سو افراد ہلاک اور پانچ ہزار پانچ سو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

11:07:02 31-10-2019
HomePrev...82838485868788...NextEndTotal 100 pages