شام کی حکومت ، اپوزیشن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل شامی آئینی کونسل نے باضابطہ طور پر 30 تاریخ کو جنیوا میں کام شروع کردیا ہے۔ یہ کونسل شام کی آئینی اصلاحات پر کام کرے گی۔
11:06:10 31-10-2019ایرانی نیوز ٹی وی کے مطابق ، تیس تاریخ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک تقریر کرتے ہوئے مغربی ممالک پر مشرق وسطی کے کچھ ممالک میں فسادات اور بے چینی پھیلانے کا الزام عائد کیا۔
11:02:55 31-10-2019اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی یعنی یو این سی ٹی اے ڈی نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2019 کے پہلے نصف حصے میں ، چین نے 73 ارب امریکی ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور اب بھی وہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ حاصل کرنے والا ملک ہے۔
09:39:38 30-10-2019برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنوب مشرقی برطانیہ میں ایک کنٹینر سے ملنے والی انتالیس لاشوں کی شہریت یا سشناخت تاحال معلوم نہیں کی جاسکی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کام جاری ہے اور اس لئےفی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
11:02:00 29-10-2019یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے 28 تاریخ کو اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے 27 رکن ممالک نے بریگزٹ کی حتمی تاریخ 31 جنوری 2020 تک ملتوی کرنے کے لئے برطانیہ کی درخواست سے اتفاق کیا ہے۔
10:09:13 29-10-2019۲۸ اکتوبر کو افغان فوج کے ترجمان عبدالخلیل خلیلی نے شمالی قندوز میں کیے جانے والے آپریشن کلین اپ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز شمالی صوبہ قندوز کے کچھ حصوں میں سرکاری فوج کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں چھ سکیورٹی اہلکاروں اور پندرہ عسکریت پسندوں سمیت کم از کم اکیس افراد جاں بحق ہوئے ۔ جنگی طیاروں کی مدد سے کیا جانے والا یہ آپریشن چاردرہ ، دشت ارچی اور اقتاش کے اضلاع میں کیا گیا جس میں پندرہ مسلح باغی ہلاک جب کہ دس زخمی ہوئے۔
16:16:06 28-10-2019عراقی حکام کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چوہتر تک پہنچ گئی ہے۔
10:54:31 28-10-2019امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستائیس تاریخ کو اعلان کیا کہ شام کے شمال مغربی حصے میں شدت پسند تنظیم "داعش" کے اعلی ترین رہنما ابو بکر البغدادی نے رات گئے ہونے والےامریکی فوج کے ایک آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لئے خودکشی کرلی۔
10:49:52 28-10-2019
ستائیس اکتوبر کو افغان فوج کے ترجمان عبدالغفار نورستانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز کے مزاحمتی ضلعے خان آباد میں خصوصی فورس کے دستوں کی جانب سے ہفتے کی رات کیے گئے آپریشن میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے
غیروابستہ تحریک کی اٹھارہویں سمٹ چھبیس اکتوبر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اختتام پزیر ہوئی۔
16:27:44 27-10-2019چھبیس اکتوبر کی رات کو امریکی میڈیا کے متعدد چینلز نے یہ اطلاع دی کہ امریکی فوج نے شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں ،انتہا پسند تنظیم " داعش " کے سربراہ ابو بکر بغدادی کے خلاف فوجی کاروائی کی اور خدشہ ہے کہ ابوبکر بغدادی اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔
16:11:59 27-10-2019چھبیس اکتوبر کو عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت دوسرے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔
15:45:01 27-10-2019