چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے یکم تاریخ کو میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ آج امریکہ کی سفارت کاری دھونس ، پابندیوں ،غلط بیانی اور اپنی غلطیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے رویوں پر منحصر ہے۔ امریکہ کے معاون وزیر خارجہ ڈیوڈ سٹیل ول نے اس سےقبل کہا تھا کہ امریکی پالیسی میں" حالیہ ترتیب" کی بنیادی وجہ بیجنگ سے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔چینی ترجمان کے مطابق ڈیوڈ سٹیل ول کا بیان حقائق کے برعکس ہے ، چند امریکی سیاستدان اورسینئر سفارت کار غلط بیانی ، افواہ سازی اور ہر وقت چین کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
19:57:17 01-09-2020چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے یکم تاریخ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اگست کے دوران چین میں مینوفیکچرنگ کی مانگ بحال ہورہی ہے ،طلب اور رسد ہم آہنگ طور پر آگے بڑھ رہی ہیں، خدمات کی صنعت کی بحالی تیزی سے ہورہی ہے۔چین میں انسداد وبا اور اقتصادی سماجی ترقی کو ہم آہنگ کرنے سے متعلق نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اورمعیشت کو مسلسل فروغ دیا جارہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اندرونی طلب کے ساتھ ساتھ کھلے پن کو بھی وسعت دے گا اور اپنی ترقی کے ذریعے عالمگیر ترقی کے لیے خدمات سرانجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ چین ٹیرف کی کمی، مارکیٹ تک رسائی میں آسانی ، شفاف کاروباری ماحول کے ذریعے اعلی معیار کی حامل کھلی معیشت کو فروغ دے گا اور دنیا کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گا۔
19:14:13 01-09-2020ایک طویل عرصے سے ، چند مغربی میڈیا چین کے علاقے سنکیانگ میں نام نہاد "حراستی کیمپس" کے حوالے سے افواہیں پھیلاتا چلا آ رہا ہے اور بہت ساری جعلی خبریں نشر کی گئی ہیں۔ 27 اگست کو امریکی نیوز ویب سائٹ "بز فیڈ" نے ایک نام نہاد "رپورٹ" شائع کی ، جس میں یہ دعوی کیا گیا ہےکہ اس نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے سنکیانگ میں نام نہاد "حراستی کیمپوں" کو تلاش کر لیا ہے۔ تاہم نیٹ صارفین نے جلد ہی اس جھوٹ کو بے نقاب کیا اور ثابت کردیا کہ نام نہاد "حراستی کیمپ" کے حوالے سے بز فیڈ کی قیاس آرائی محض ایک افسانے کے سوا کچھ نہیں۔
17:29:08 01-09-2020چین کے شمالی شہر تھین جین میں حالیہ برسوں میں آلودگی کے خاتمے کے سلسلے میں سلسلہ وار اقدامات اختیار کئے گئے ہیں اور بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
17:18:26 01-09-2020یکم ستمبر کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار کے نام ایک پیغام میں افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
16:46:37 01-09-2020اس وقت دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، خشک سالی، بنجر پن، اچانک بارشوں،نباتاتی تنوع میں کمی اور بعض جانداروں کی نسل کے خاتمے جیسے سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے پوری انسانیت کا باہم متحدہ ہونا ضروری ہے۔
14:56:58 01-09-2020چین کے قومی اعداد و شمار کے بیورو کی جانب سے اکتیس اگست کو جاری کردہ انڈیکس میں بتایا گیاہے کہ اگست میں مینوفیکچرنگ خریداری مینیجر انڈیکس (پی ایم آئی) 51.0٪ تھا ، جو مسلسل چھ ماہ تک حدِ آغاز سے اوپر ہے۔
12:16:39 01-09-2020چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اکتیس اگست کو مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دریائے زرد کے طاس میں تحفظ حیاتیات اور اعلی معیاری ترقی کو حکومت کا اولین کام قرار دیا جائے تاکہ دریائے زرد عوام کی خوشحالی کا باعث بننے ۔
12:12:53 01-09-2020چین کی وزارت تجارت نے اکتیس اگست کو " غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لیے شکایات درج کروانے کے طریقہ کار کی دستاویز پیش کی ۔ یہ طریقہ کار رواں سال یکم اکتوبر سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہو گا ۔
12:09:56 01-09-2020چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اکتیس اگست کی شام کو انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔
12:07:05 01-09-2020امریکہ میں حالیہ دنوں ایک مرتبہ پھر سے امریکی نسلی امتیازی سلوک کے خلاف جو احتجاج شروع ہوئے ہیں اور ان کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
12:05:27 01-09-2020چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اکتیس اگست کی شام کو مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
12:02:34 01-09-2020