چین

چین نے امریکی اہلکار کے چین کے سیاسی نظام پر عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی امور  رابرٹ او برائن کے چین کے حوالے سے دیے گئے بیان سے متعلق  میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے اوصاف سے متعلق چینی عوام بات کرنے میں حق بجانب ہیں ۔امریکی اہلکار کی اس حوالے سے تنقید بلا جواز اور بے بنیاد ہے۔ 

19:57:25 31-08-2020

چین کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ کے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بیان کی سختی سے تردید

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے  اکتیس  اگست کو میڈیا بریفنگ کے دوران  ایک مرتبہ پھر  امریکی وزیر خارجہ پومپیو کے چین سے متعلق تبصرے کی  سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر پومپیو  حقائق کے آئنیے میں دیکھیں اور خود سے یہ سوال کریں کہ امریکہ پیرس معاہدے سے کیوں دستبردار ہوا ؟

19:51:23 31-08-2020

شی جن پھنگ کا قومی ترقی کے عمل میں آبی زخائر کے تحفظ پر زور

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  شی جن پھنگ  نے بیجنگ کے نواح میں واقع می یون آبی ذخیرے کی تکمیل کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر  تیس اگست کو می یون ذخیرے کی تعمیر اور تحفظ کرنے والے دیہی باشندوں کو مبارکباد کا جوابی خط تحریر  کرتے ہوئے  اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ 

19:12:57 31-08-2020

چین کے معروف جریدے "چھیو شی " میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے ایک اہم مضمون کی اشاعت

چین کے معروف جریدے   "چھیو شی" کےیکم ستمبر  کو شائع ہونے والے  شمارے میں  ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،  صدر  مملکت، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ، شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا جائےگا ۔ مضمون کاعنوان ہے "نظریاتی اور سیاسی نصاب ، اخلاقی شعور کی تربیت کی بنیاد"۔

19:02:12 31-08-2020

ایک چین کے اصول کو چیلنج کرنے کی بھاری قیمت چکانا ہو گی ، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

اکتیس اگست کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے دورہ جرمنی کے دوران چیک سینیٹ کے اسپیکر کے دورہ تائیوان کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ تائیوان چینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ تائیوان کے مسئلے پر ایک چین کے اصول کو چیلنج کرنا 1.4 بلین چینی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے اور یہ بین الاقوامی اصول کی خلاف ورزی ہے۔چینی حکومت اور عوام چیک سینیٹ کے  اسپیکر اور ان کی پشت پناہی کرنے والی چین مخالف قوتوں کی اشتعال انگیزی کا جواب   ضرور دیں گے ، اور انھیں اپنی تنگ نظری اور سیاسی قیاس آرائیوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

19:00:10 31-08-2020

ماحولیاتی تعمیر کے لئے ہجرت، چین کا خاص ماحول دوست اقدام

دریائے ٹوٹو ،دریائے یانگسی کا مغربی ماخذ ہے ، جہاں تبت کے چرواہے ہزار ہا برسوں سے مویشی بانی کرتے چلے آ رہے ہیں۔1990 کی دہائی میں ، مقامی سبزہ گاہوں میں حیاتیاتی ماحول تیزی سے بگڑنے لگا ، اور دریائے یانگسی کے ماخذ کا تحفظ لازمی ہو گیا ۔ نومبر 2004 میں ،  سبزہ زاروں کے ماحولیاتی تحفظ  کے لئے ، اس علاقے کے ایک سو اٹھائیس  چرواہے خاندان اپنے آبائی گھروں کو چھوڑ کر  420 کلومیٹر دور گولمو شہر کے جنوبی نواحی علاقے میں اُن کے لیے بطور خاص تعمیر کردہ ایک نئی بستی میں منتقل ہوگئے ۔

17:36:20 31-08-2020

ٹک ٹاک کے نزدیک امریکی صدارتی فرمان "غیر قانونی" قرار ، ٹک ٹاک اپنے حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ٹک ٹاک نے 24 اگست کو کیلیفورنیا کی  ضلعی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ، جس میں ٹرمپ انتظامیہ پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ اس نے ٹک ٹاک  اور اس کی مالک کمپنی بائٹ ڈینس سے متعلق غیر قانونی ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے۔

17:23:35 31-08-2020

دنیا کی متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے چین مخالف اقدامات پر کڑی تنقید

حالیہ دنوں دنیا کے متعدد ممالک کے سیاست دانوں اور معروف شخصیات نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے رابطہ کیا۔جس میں چند امریکی سیاستدانوں کی جانب سے چین کو بدنام کرنے، چین کے  داخلی امور میں مداخلت  اور  چین۔ امریکہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچانے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی گئی ہے اور  اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ  تمام فریقین مشاورت اور تعاون کی مضبوطی  سے عالمی امن ، استحکام اور ترقی کا مشترکہ تحفظ کریں گے۔

17:16:27 31-08-2020

چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ملائشیا کی آزادی کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام

چینی صدر شی جن پھنگ نے اکتیس تاریخ کو ملائشیا کے سپریم ہیڈ آف اسٹیٹ سلطان عبداللہ کے نام ایک تہنیتی پیغام  میں انہیں ملائشیا کی آزادی کی  63 ویں سالگرہ کے موقع  پر  مبارکباد پیش کی۔

17:13:20 31-08-2020

اتحاد و تعاون دنیا میں ترقی کا ضامن، سی آر آئی اردو کا تبصرہ

دنیا کا کوئی ایک ملک چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو پوری دنیا کے مسائل حل نہیں کر سکتا۔ اسی طرح طاقت اور پیسے کے زور پر کسی دوسرے ملک کے اقتدار اعلیٰ کو پامال نہیں کیا جاسکتا۔ 

16:28:00 31-08-2020

چین اور جنوبی ایشیا کے نوجوانوں کی آن لائن ادبی سرگرمی

چین -جنوبی ایشیا بین الاقوامی ثقافتی فورم کے تحت چینی اور جنوبی ایشیا ئی نوجوانوں کی آن لائن ویڈیو ادبی سرگرمی کا پہلا مرحلہ اکتیس اگست کو باضابطہ طور پرشروع ہوا ۔ اس سرگرمی کا مقصد چین اورجنوبی ایشا کے نوجوانوں میں پیار اور دوستی کو آگے بڑھانا ، باہمی حوصلہ افزائی سے وبا پر قابو پانے کے اعتماد اور عزم کو فروغ دینا ہے ۔

15:01:37 31-08-2020

چین اور امریکہ کے درمیان طاقت کا مقابلہ نہیں ہے ،امریکہ تاریخ کی غلط سمت پر ہے، وانگ ای

تیس اگست کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات میں لیکچر دیا اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے۔

14:43:09 31-08-2020
HomePrev...62636465666768...NextEndTotal 100 pages