دنیا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی جانب سےاسٹریٹجک ہتھیاروں کی ترقی جاری رکھنے کا عندیہ

شمالی کوریا  کی لیبرز  پارٹی آف کوریا کے چیئرمین ، کم جونگ اُن نے حالیہ دنوں کہا کہ  اگر امریکہ کی شمالی کوریا مخالف دشمن پالیسی برقرار رہتی ہے  تو جزیرہ نما کوریا  کو جوہری ہتھیاروں سے پاک رکھنے کا عمل  کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔

10:59:41 02-01-2020

بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف تعینات

​سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق بھارت کے سابق آرمی چیف بپن راوت نے یکم جنوری کو باضابطہ طور پر بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
 

10:56:34 02-01-2020

طالبان عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں تیس افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان سرکاری حکام  نے بدھ کو بتایا کہ اکتیس دسمبر  سے یکم جنوری کی صبح  تک ، شمالی افغانستان کے متعدد علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر  حملے  کئے جن میں تیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

10:54:23 02-01-2020

مختلف ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے سال نو کے پیغامات اور مثبت توقعات کا اظہار

دو ہزار بیس کی آمد پر ، مختلف ممالک کے رہنماوں نے  سال نو کے پیغامات جاری کئے۔پیغامات میں قومی اور عالمی امور پر توجہ مرکوز کی گئی، چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد پر زور دیا گیا اور  تعاون پر مبنی ترقی کی بات کی گئی۔

10:52:49 02-01-2020

شام کی جانب سے عراق میں مسلح شیعہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے کی مذمت

شام نے عراق میں مسلح شیعہ ملیشیا "پیپلز موبلائزیشن آرگنائزیشن" کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہے  اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق کے داخلی امور میں مداخلت بند کی جائے۔

11:03:10 31-12-2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے نوجوانوں کو عظیم سرمایہ قرار دیا

​اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے سال نو کے حوالے سے پیر کو ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔ 

10:32:04 31-12-2019

چائنا میڈیا گروپ کی جانب دو ہزار انیس کی سرفہرست دس اہم عالمی خبروں کا اجراء

چائنا میڈیا گروپ نے اٹھائیس تاریخ کو دو ہزار انیس کی سرفہرست دس اہم عالمی خبریں جاری کر دی۔ خبروں کی فہرست کچھ یوں ہے:

11:24:37 30-12-2019

ایران کے خلاف امریکہ کابے تحاشا دباؤ ،بین الاقوامی برادری کی مخالفت

​ایران کے جوہری معاہدے سے امریکہ کے یک طرفہ انخلا کے بعد سے امریکہ ایران پر مسلسل پابندیاں عائد کررہا ہے۔ مئی دو ہزار انیس سے ایران نے بھی یکے بعد دیگر ےچار مراحل میں معاہدے کی کچھ  شرائط پر عملدرآمد کو معطل کردیا ہے۔

17:02:20 29-12-2019

شمالی افغانستان میں حکومت حامی ملیشیا اور طالبان کے درمیان لڑائی

​افغانستان کے  شمالی صوبے تخار کے حکومتی ترجمان محمد جواد ہجری نے اتوار کے روز  اپنے بیان میں بتایا کہ  ہفتہ کی رات  طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ  لڑائی میں حکومت حامی مقامی ملیشیا  کے کم از کم سترہ جنگجو ہلاک جب کہ چارزخمی ہوئے۔

16:19:30 29-12-2019

امریکہ میں بڑے پیمانے پر قتل کےواقعات کی تعداد کا نیا ریکارڈ

 اٹھائیس دسمبر کو امیریکن ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق   سال دو ہزار انیس کے دوران  امریکہ میں مجموعی طور پر قتل کے اکتایس بڑے، جان لیوا واقعات ہوئے جن  میں دو سو گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ان واقعات  میں سے تنتیس واقعات فائرنگ  کے تھَے تاہم بیشتر واقعات پر زیادہ  توجہ نہیں دی گئی۔

16:12:00 29-12-2019

افغانستان صوبے ہلمند میں بم دھماکہ ،دس فوجی ہلاک چار زخمی

افغان فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے  جنوبی صوبے ،  ہلمند کے ضلع سنگین میں ہفتے کے روز ایک فوجی چوکی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

17:14:50 28-12-2019

افغا نستان کے شمال میں سڑک کے حادثے میں نو مسافر جاں بحق

   جمعرات کو افغانستان کی صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ایک خبر میں بتایا گیاہے کہ بدھ کے روز  ملک کے مشرقی صوبے غزنی میں ایک مسافر بردار گاڑی اور آئل ٹینکر کے آپس میں ٹکرانے  کی وجہ سے پیش آنے والے حادثے میں نو افراد  جاں بحق ہوگئے ہیں۔خبر کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار نو مسافر جن میں تین خواتین اور چار بچے  شامل ہیں ہلاک ہوگئے ہیں۔خبر میں یہ بھی بتایا گیا  حادثہ ڈرائیونگ میں بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آیا جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع  سے فرار ہوگیا ہے۔

15:15:44 26-12-2019
HomePrev...75767778798081...NextEndTotal 100 pages