بھارتی سرکاری اہلکاروں کے مطابق منگل کے روز دہلی کے شمالی حصے میں واقع نیرالا صنعتی علاقے میں دو کارخانو ں میں آگ لگ گئی
14:23:54 25-12-2019بھارت میں متازع شہریت بل کے خلاف ہنگامے جاری ہیں۔ بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں صورت حال بہت زیادہ کشیدہ ہے۔ ریاستی حکومت نے مظاہروں میں شریک سینکٹروں لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس دوران ساٹھ سے ذائد دوکانیں بھی سربمہر کر دی گئی ہیں۔
14:15:21 24-12-2019افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کو شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کو مبارکباد دی ہے اور الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تاہم ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے انتخابات کو فریب اور دھوکہ دہی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ قانونی راستے کے ذریعے اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک جعلی ووٹوں کو جائز قانوںی ووٹوں سے الگ نہیں کیا جاتا۔
11:19:18 24-12-2019افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان کے ضلع دولت شاہی کے گاوں خاص میں ایک مقامی قبائلی سردار کےجنازے کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں تین شہری ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔
11:07:29 24-12-2019شمالی شام میں 23 تاریخ کو ایک کار بم دھماکے میں کم از کم پانچ عام شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
شام کی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ حملہ صوبہ رقیہ کے سرحدی قصبے میں اس وقت ہوا ، جب دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی ایک کار کو سروک گاؤں کی ایک گلی میں دھماکے سے اڑادیا گیا، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے اور آس پاس کے مکانات اور تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
بنگلہ دیش کا ایسٹرن بینک لمیٹڈ بنگلہ دیش کا دوسرا کمرشل بینک بن گیاہےجس نے چائنا یونین پے کارڈ کا اجرا کردیاہے۔کارڈ کے اجرا کیلئے ایک تقریب اتوار کی رات کو منعقد ہوئی
14:49:32 23-12-2019ایران کی سپریم قومی سلامتی کانفرنس کے سیکریٹری علی شمحانی نے 22 تاریخ کو کہا کہ اگر یورپی فریق ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ایران جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو مزید معطل کردے گا۔
10:40:49 23-12-2019افغانستان کے صدارتی امیدوار اور موجودہ حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بائیس تاریخ کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد انتخابی کمیشن کا اعلان کردہ انتخابی نتیجہ دھوکہ دہی سے بھرا ہوا ہے ۔ نتائج کے مطابق موجودہ صدر اشرف غنی نے ان کی حمایت میں پچاس اعشاریہ چھ چار فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ عبداللہ عبداللہ نے انتالیس اعشاریہ پانچ فیصد ووٹ حاصل کیے ۔
10:39:13 23-12-2019افغانستان کے آزاد انتخابی کمیشن نے اتوار کو اعلان کیا کہ ستمبر میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق افغانستان کے موجودہ صدر محمد اشرف غنی کو پچاس اعشاریہ چار فیصد کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ انتخابات کےنتائج کا جن کا
19:21:57 22-12-2019بھارتی پولیس نے بیس تاریخ کو بتایا کہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں اسی دن ایک شخص شہریت کے قانون میں ترمیم کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران ہلاک ہوگیا۔ اس طرح اتر پردیش میں ہونے والے ہنگاموں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے۔
16:23:26 22-12-2019شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی اتوار کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے اعلی رہنما کم جون ان کی صدارت میں اعلی عسکری اہلکاروں کا ایک اجلاس
16:20:59 22-12-2019جرمنی کے ایک عہدیدار نے اکیس تاریخ کو بتایا کہ وہ "نارڈ سٹریم -ٹو" پائپ لائن منصوبے کی تعمیر میں شامل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں اور امریکہ کے اس قسم کی سمندر پار پابندیوں کو
16:17:01 22-12-2019