افغان میڈیا کے مطابق حال ہی میں امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کی جانب سے یہ منفی بیان سامنے آیا کہ "چین افغانستان کی ترقی میں کوئی بڑا شراکت دار نہیں ہے اور نہ ہی چین کی جانب سے افغانستان کو اہم نوعیت کی امداد فراہم کی گئی ہے" ۔
16:13:12 02-12-2019لیبیا کے محکمہ صحت کی یکم دسمبر کی اطلاع کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے کو اسی دن ہوائی حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں تین عام شہری ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ۔
لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت نے فضائی حملے میں لیبیا کی قومی فوج پر حصہ لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم لیبیا کی قومی فوج نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے یکم دسمبر کو جاری اپنے ایک بیان میں اس بات کی توسیق کی ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر واقع فلسطین کے شہر ہیبرون میں یہودیوں کی ایک نئی بستی قائم کی جائے گی ۔
11:27:50 02-12-2019یکم دسمبر کو ، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کا افتتاح ہوا ۔ افتتاحی تقریب میں نیپال کی صدر بد ھیا دیوی بھنڈاری نے شرکت کی۔
11:04:57 02-12-2019ایران کے پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی نے یکم تاریخ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک بیان میں کہا کہ ایران نے ہمیشہ ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق امور کو حل کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے "سیاسی موقف" پر اصرار کیا ہے۔
11:03:56 02-12-2019افغانستان کے مغربی صوبے فراہ سے یکم دسمبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع لش وا جوین میں حکومتی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
17:29:09 01-12-2019عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفی تیس نومبر کو عراقی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران پیش کیا۔ عراقی پارلیمنٹ نے استعفی پر نظر ثانی کے لئے ایک اہم اجلاس یکم دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔
16:04:46 01-12-2019بنگلہ دیش کی "ساؤتھ اینڈ نارتھ یونیورسٹی" کے زیر اہتمام 2019 کا "اوپن جاب فیئر" ، تیس تاریخ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوا۔اس جاب فیئر میں مقامی یونیورسٹیوں کے 20،000 سے زیادہ درخواست دہندگان اور 100 سے زیادہ کمپنیوں نے شرکت کی۔
16:03:44 01-12-2019افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ہفتے کے روز شمالی افغانستان کے صوبے قندوزمیں طالبان جنگجووں کے ایک ٹھکانے پر لڑاکا طیاروں کے حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
17:03:12 30-11-2019چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے آزاد تجارتی زون کے حوالے سے سولہویں مذاکراتی دور کی سربراہ کانفرنس اٹھائیس تا انتیس نومبر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقد ہوئی۔
16:12:18 30-11-2019یورپی کونسل کے زیر اہتمام 29 تاریخ کو ایک تقریب منعقدہوئی جس میں یورپی کونسل کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹسک نے اپنا عہدہ نو منتخب صدر ، چارلی مشیل کے حوالے کردیا۔
16:09:51 30-11-2019اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے شام نے 29 نومبر کو جینیوا میں شام کے آئین کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے دوسرے نمائندہ اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا۔
16:08:17 30-11-2019