ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پندرہ تاریخ کو سوشل میڈیا پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہےجس کے مطابق ایران سعودی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ انتہائی سطح پر محاذ آرائی کی کوشش کر رہا ہے۔محمد جواد طریف نے کہا
10:38:20 16-09-2019روسی وزارت دفاع نے پندرہ تاریخ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ " وسطی - دو ہزار انیس " نامی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب اسی دن صبح روس کی ریاست اورنبرگ میں منعقد ہوئی ۔
10:34:05 16-09-2019ایران کے نیم سرکاری میڈیا تسنیم نیوز ایجنسی کی جانب سے پندرہ تاریخ کو جاری اطلاع کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایرانی حدود سے دو ہزار کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام امریکی اڈے، تنصیبات اور جہاز ایرانی میزائلوں کی پہنچ میں ہیں۔
10:30:13 16-09-2019نیپال کے سابق وزیر اعظم پراچندا نے پندرہ تاریخ کو دارالحکومت کھٹمنڈو میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیپال کے قومی مفادات کے تقاضوں کے مطابق نیپال کی معاشرتی اور معاشی ترقی کے لئے چین کے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے منسلک کچھ منصوبوں میں حصہ لینے کی رفتار کو تیز بنائے جانے کی ضرورت ہے۔
10:17:58 16-09-2019چودہ ستمبر کو ایرانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کے مطابق ایران یورپی یونین کے ساتھ قدرتی گیس کی فراہمی کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے۔
15:53:13 15-09-2019چودہ ستمبر کو امریکی صدر کےسوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے بیچ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے امکان پر تبادلہ خیال کیا ۔
15:50:46 15-09-2019ایرانی میڈیا کی چودہ ستمبر کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کے اول نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ایک عوامی تقریب میں کہا کہ امریکہ کے بے انتہا دباؤ کا "حتمی مقصد" ایرانی حکومت کا خاتمہ جب کہ اس کا "قلیل مدتی مقصد" ایرانی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔
15:44:35 15-09-2019چودہ ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی جانب سےانسداد دہشتگردی کی ایک کاروائی میں اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن پاک- افغان علاقے میں مارا گیا ہے ۔
15:43:20 15-09-2019روس کی وزارت خارجہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اطلاع کے مطابق تیرہ ستمبر کو افغان امور کے حوالے سے روسی صدر کے خصوصی مندوب اور وزارت خارجہ کے اہلکار زامیر کابو لوو نے ماسکو میں افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات بحال ہونے چاہئیں ۔ طالبان کے وفد نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ڈائیلاگ جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
17:04:25 14-09-2019امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی کی جانب سے تیرہ ستمبر کو جاری کردہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق ، تقریبا پینسٹھ فیصد امریکی کارپوریٹ ایگزیکٹوز کی رائے میں آنے والے چھ ماہ میں امریکی تجارتی پالیسی ،کمپنیز کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کرے گی۔
16:45:02 14-09-2019تیرہ ستمبر کو ترجمان برائے دفترِبرطانوی وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سولہ ستمبر کو لگزمبرگ میں یورپی کمیشن کے چیئرمین ژان کلاڈ ژنکرسے "بریگزٹ" کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کی یورپی کمیشن کے چیئرمین کے ساتھ پہلی ملاقات ہو گی۔
16:06:12 14-09-2019اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تہترویں جنرل اسمبلی کے لیے تیار کردہ سالانہ ورکنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں پوری دنیا میں بڑے پیمانے پر انسانی بحراں بدستور موجود تھا اور کچھ صورتحال میں یہ سنگین ہو رہا ہے۔
16:14:58 13-09-2019